30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے لگالیتے ہیں ۔ محبت کے مزید جام پینے کے لئے میں وہیں سے12 دن کیلئے مدنی قافلے میں سفر پر روانہ ہوگیا۔ جب میں مَدَنی قافلے سے واپس آیا تو میرے سر پر سبز عمامہ تھا اور جسم پر صاف ستھرا سنّت کے مطابق سفید لباس تھا اور چہرے پر داڑھی شریف نمودار ہوچکی تھی۔محلے والے مجھے اس مَدَنی حلئے میں دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ وہی لڑکا ہے جس سے پورا محلہ بیزار تھا۔ میں اپنے گناہوں سے توبہ کر کے واپس آیا تھا لہٰذا اہلِ محلّہ اور گھر والوں نے بھی مجھے قبول کر لیا ۔مَدَنی ماحول کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ کل جو مجھے منہ لگانے کو تیار نہ تھے اور اپنے بچوں کو میرے پاس بیٹھنے سے روکتے تھے آج وہی لوگ اپنی اولاد کو میری (یعنی ایک دعوتِ اسلامی والے کی) صحبت میں رہنے کی تاکید کرتے ہیں ۔دعوتِ اسلامی نے مجھے گویا نئی زندگی عطا کی ہے چنانچہ میں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے۔ اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ مجھے مرتے دم تک نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
اسی ماحول نے ادنی کو اعلیٰ کر دیا دیکھو
اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع