30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اندرونی حصہ تختِ بادشاہت کی طرح ہے، انسان کی رُوح بادشاہ ، عَقل اُس کی وزیر، شہوت اُس حکومتی اہلکار کی طرح ہے جو جانوروں کو شہر کی طرف ہانکتاہے، غصّہ اُس پولیس والے کی طرح ہے جو ہمیشہ مارنے اور سبق سکھانے میں مشغول رہتا ہے، حواس اُس کے جاسوس اور بقیہ اَعضاء خُدَّام کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جب شیطان اُس سَلطَنت ، قَلعے اور اس محل کو ختم کرنے کے لئے انسان سے جنگ لڑتا ہے تو وہ (یعنی شیطان)اپنے لشکر کا سِپہ سالار جبکہ خواہشات، حِرص ولالچ اورتمام بُرے اخلاق اس کے سپاہی کی حیثیت سے میدان میں آتے ہیں ۔اِس جنگ کے آغاز میں انسانی رُوح اپنے وزیر عَقل کو آگے بڑھاتی ہے اور شیطان اُس کے مقابلے کے لئے خواہشات کو لاتاہے۔ عَقل انسان کو اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ کی طرف بلاتی ہے اور خواہش شیطان کی طرف۔پھر انسانی رُوح فَطانَت یعنی سمجھ بُوجھ کو میدان میں لاتی ہے جو عَقل کی مدد کرتی ہے اور شیطان فَطانَت کے مقابلے میں شہوت کو لاتا ہے۔ فَطانَت دنیا کے عیوب انسان پر ظاہر کرتی ہے جبکہ شہوت اُسے دنیا کی لذتوں کی طرف مائل کرتی ہے۔ پھر رُوح فَطانَت کی مدد کے لئے غوروفِکر کو میدان میں اُتارتی ہے جو انسان کو ظاہِری وپوشیدہ عُیُوب سے بچاتی ہے اور شیطان غوروفِکر کے مقابلے کے لئے غفلت کو لاتا ہے ، پھررُوح بُردباری وثابِت قَدَمی کو آگے بڑھاتی ہے کیونکہ جلدبازی میں انسان اچھائی کو برائی اور برائی کو اچھائی سمجھتا ہے جبکہ بُردباری وثابت قَدَمی انسان کو دنیا کی بُری چیزوں سے باز رکھتی ہے، شیطان اُس کے مقابلے میں عُجلَت (یعنی جلد بازی)کو لاتاہے، پس اِسی طرح دونوں لشکروں میں جنگ ہوتی رہتی ہے۔ (لہٰذا انسان کو چاہئے کہ شیطان کے لشکریوں سے خبردار رہے تاکہ شیطان سے شکست کھانے سے محفوظ رہے )
(تفسیر کبیرپ۱۶، طٰہٰ، تحت الآیۃ : ۲۵، ۳۵، ج۸، ص۴۰، ملتقطاً)
نفس و شیطان ہوگئے غالب
ان کے چُنگل سے تُو چُھڑا یاربّ (وسائلِ بخشش)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آئیے عہد کرتے ہیں کہ شیطان کے خلاف جنگجاری رہے گی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی بھی کام کے دو مرحلے (Steps) ہوتے ہیں : (1) اُس کام کو کرنے کا فیصلہ کرنا اور(2) اُس کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا، جلد بازی کا تعلُّق اِن دونوں سے ہوتا ہے کیونکہ جس طرح کام کو کرنے سے پہلے خوب غور وفِکر نہ کرنے کی صورت میں نقصان(loss) کا اندیشہ ہے اِسی طرح کام کی تکمیل کے دوران جلد بازی سے بھی نقصان کا خطرہ ہے ، اِس لئے سمجھداری یہ ہے کہ دونوں مرحلوں میں جلد بازی سے بچا جائے کیونکہ کانٹے دار جھاڑی میں کپڑا اُلجھ جائے تو نکالنے میں جلد بازی کرنے پر چیتھڑے تو ہاتھ آسکتے ہیں کپڑا نہیں ۔
جلد بازوں کی اقسام
بنیا دی طورپر جلد بازوں کی تین قِسمیں (Categories)ہیں : ایک وہ جو ہر کام میں جلدبازی کا مظاہر ہ کرتے ہیں کسی کام میں غور وفِکر کی زَحمت گوارا نہیں کرتے کہ ہمیں یہ کام کرنا بھی چاہئے یا نہیں ؟پھر اگروہ کرنے کا کام بھی ہو تو اسے اتنی جلد بازی سے کرتے ہیں کہ اس کے خاطرخواہ نتائج نہیں ملتے ، دوسرے وہ جو اکثر کام جلد بازی میں کرتے ہیں مگر کچھ کاموں سے پہلے غوروفِکر کرلیتے ہیں پھر انہیں اِطمینان(Satisfaction) سے اَنجام دیتے ہیں اور تیسرے جو کچھ کام جلد بازی میں جبکہ اکثر کام غوروفِکر کے بعد اِطمینان سے اَنجام دیتے ہیں ۔ان میں سے پہلی قسم کے اسلامی بھائی جلدبازی کا سب سے زیادہ نقصان اٹھاتے ہیں جبکہ دوسری قسم والے اُن سے کم اور تیسری قسم والے سب سے کم نقصان اٹھاتے ہیں ۔ ذرا سوچئے کہ اگر تیسری قسم والے اسلامی بھائی اپنے سارے کام مناسِب غوروفِکر کے بعد شروع کریں اور اِطمینان سے اُن کاموں کو مکمل کریں تو انہیں کسی اور وجہ سے نقصان ہوتو ہومگر جلد بازی کی وجہ سے نقصان نہیں اٹھانا پڑے گا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ، عَرَبی مَقُولہ ہے : اِنْ لَمْ تَسْتَعْجِلْ تَصِلْیعنی اگر تم جلد بازی نہیں کرو گے تو اپنی منزلِ مقصود کو پہنچ جاؤ گے۔(منہاج العابدین ص۷۴)
مومن ٹھہر ٹھہر کر کام کرنے والا ہوتا ہے
حضرتِ سیِّدنا حَسَن بَصری علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویفرماتے ہیں : مومِن سوچ سمجھ کر اِطمینان وسنجیدگی سے کام کرنے والا ہوتا ہے، رات کو لکڑیاں جمع کرنے والے کی طرح نہیں ہوتا کہ جلدی میں جو ہاتھ آیا اُٹھا لیا ۔(احیاء علوم الدین، کتاب ذم الغضب۔۔۔الخ، فضیلۃ الرفق، ج۳، ص۲۳۰)
حضرتِ سیدنا ذُوالقرنَینرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ایک فِرِشتے سے ملے تو کہا : ’’مجھے کوئی ایسی بات بتاؤجس سے میرے ایمان اوریقین میں اِضافہ ہو۔‘‘فِرِشتے نے جواب دیا : ’’جلدبازی سے بچتے رہئے کیونکہ جب آپ جلد بازی سے کام لیں گے تو اپنا حصہ گنوا بیٹھیں گے۔‘‘ (الزواجرعن اقتراف الکبائر، ج۱ص۱۰۷)
کاتِبِ وحی حضرتِ سیدنا امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایک خط میں لکھا : بھلائی کے کاموں میں غوروفِکر کرنا زیادہ ہدایت کا سبب ہوتاہے اور ہدایت یافتہ وہ ہے جو جلد بازی سے بچتا ہے اور نامُراد وہ ہے جو وَقار سے محروم رہتاہے ، مستقل مِزاج آدمی ہی اچھے فیصلے تک پہنچتا ہے جبکہ جلدی مچانے والا خطا کھاتا ہے یا اُس سے خطا سَرزَد ہونے کا اِمکان ہوتا ہے اور جس شخص کو نَرمی نفع نہ دے اُسے سختی اور بے وُقوفی سے نقصان ہوتا ہے اور جو آدمی تجرِبات سے نفع نہ اٹھائے وہ بلند مقام حاصِل نہیں کرسکتا ۔(احیاء علوم الدین، کتاب ذم الغضب۔۔۔الخ، فضیلۃ الرفق، ج۳، ص۲۳۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جلد بازی کواُمُّ النَّدَامَۃِ یعنی ندامت کی ماں (Mother of regret)کہا گیا ہے کیونکہ جلدبازآدمی سامنے والے کی بات مکمل ہونے سے پہلے بول پڑتا ہے، سوال کو اچھی طرح سمجھنے سے پہلے ہی اُس کا جواب دے دیتا ہے اور غوروفِکر کرنے سے قبل کسی کام کے کرنے کا اِرادہ کر لیتا ہے اور کسی کو پَرَکھنے سے پہلے ہی اس کی تعریف کر بیٹھتا ہے اور اَنجامِ کار نَدامت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع