دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jald Bazi kay Nuqsanat | جلد بازی کے نقصانات

book_icon
جلد بازی کے نقصانات

ہوتی ہیں (الجامع الصغیر، الحدیث۷۸۴، ص۳۶) (5 ) اور جب آپ کو کوئی سلام کرے تو جواب دینے میں دیر نہ کیجئے، خط میں سلام لکھا ہوتا ہے اس کا بھی جواب دینا واجب ہے اس کی دو صورتیں ہیں ، ایک تو یہ کہ زَبان سے جواب دے اوردوسرا یہ کہ سلام کا جواب لکھ کر بھیج دے لیکن چونکہ جوابِ سلام دینا فوراً واجب ہے اور خط کا جواب دینے میں کچھ نہ کچھ تاخیر ہوہی جاتی ہے لہٰذا فوراً زَبان سے سلام کا جواب دے دے ۔اعلیٰ حضرت قدس سرہ جب خط پڑھا کرتے تو خط میں جو اَلسَّلامُ عَلَیْکُم لکھا ہوتا، اس کا جواب زَبان سے دے کر بعد کا مضمون پڑھتے ۔  (بہار شریعت، ج۳، حصہ۱۶، ص۴۶۴)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(5) فرض حج کے لئے جانے میں دیر نہ کیجئے

        شرائط پوری ہونے پر مسلمان پر عمر بھر میں ایک مرتبہ حج کرنا فرض ہے لہٰذا جس سال کسی پرحج فرض ہوجائے وہ اُسی سال ادا کر لے کہ عمر کا کچھ بھروسہ نہیں ، تاجدارِ مدینہ ، سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  فرماتے ہیں :  ’’حج فرض جلد ادا کرو کہ کیا معلوم کیا پیش آئے۔‘‘ (الترغیب والترھیب ج۲ص۹۰۱حدیث۶۲)اور ابو داو د و دارمی کی روایت میں یوں ہے :  ’’جس کا حج کا اِرادہ ہو تو جلدی کرے۔‘‘(سنن ابی داود ج۲ص۱۹۷حدیث۱۷۳۲)

       صَدرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہحضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویبہارِ شریعت جلد1صفحہ 1036پرلکھتے ہیں : جب حج کے لیے جانے پر قادِر ہو حج فوراً فرض ہوگیا یعنی اُسی سال میں اور اب تاخیر گناہ ہے اور چند سال تک نہ کیا تو فاسِق ہے اور اس کی گواہی مَردُود مگر جب کرے گا اَدا ہی ہے قضا نہیں ۔  (درمختار ج۳ص۵۲۰)

شَرَف حج کا دیدے چلے قافِلہ پھر

               مِرا کاش! سُوئے حرم یاالٰہی   (وسائلِ بخشش)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(6) غسلِ جنابت کرنے میں جلد ی کیجئے

        جب جب  غُسل فرض ہو جلدی پاکی حاصِل کرنے کی کوشِش کرنی چاہئے اگرچہ  غُسلِ جَنابَت میں دیر کر دینا گناہ نہیں البتّہ اتنی تاخیر حرام ہے کہ نَماز کا وَقت نکل جائے۔چُنانچِہ بہارِ شریعتمیں ہے : ’’جس پر غُسل واجِب ہے وہ اگر اتنی دیر کر چکاکہ نَماز کا آخِر وَقت آگیا تو اب فوراً نہانا فرض ہے، اب تاخیر کرے گا گنہگار ہو گا ۔(بہارِشریعت ، ج ۱، حصّہ ۲ ص۳۲۵)

جَنابت کی حالت میں سونے کے اَحکام

        حضرتِ سیِّدناابو سَلَمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں : اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا سے پوچھاگیا : کیا نبیِّ رَحمت ، شفیعِ امّت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت ، تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   جَنابت کی حالت میں سوتے تھے؟ انہوں نے بتایا :  ’’ہاں !اور وُضو فرما لیتے تھے۔‘‘(صحیح البخاری ج۱ ص۷۱۱حدیث۶۸۲) حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مانے بیان کیا کہ امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم، نبیِّ مُحتَشَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     سے تذکِرہ کیا :  رات میں کبھی جَنابت ہوجاتی ہے (تو کیا کیا جائے؟ ) رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     نے فرمایا :  وُضو کر کے عُضوِ خاص کو دھو کرسو جایا کرو ۔(ایضاً ص۸۱۱حدیث۲۹۰)

        شارحِ بخاری حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی مذکورہ احادیثِ مبارَکہ کے تحت فرماتے ہیں : جُنُبی ہونے(یعنی غسل فرض ہونے) کے بعد اگر سونا چاہے تو مُستَحَب ہے کہ وُضو کرے ، فوراً  غُسل کرنا واجِب نہیں البتّہ اتنی تاخیر نہ کرے کہ نَماز کا وَقت نکل جائے ۔یِہی اِس حدیث کامَحمل ہے ۔ حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ابو داود ونَسائی وغیرہ میں مَروِی ہے کہ فرمایا : اُس گھر میں فِرِشتے نہیں جاتے جس میں تصویر یا کتّایا جُنُبی(یعنی بے غُسلا)ہو۔(سنن ابی داود ، ج۱ص۹۰۱ حدیث۷۲۲)اِس حدیث سے مُراد یہی ہے کہ اتنی دیر تک غُسل نہ کرے کہ نَماز کا وَقت نکل جائے اوروہ جُنُبی(یعنی بے غُسلا) رہنے کا عادی ہواور یہی مطلب بُزُرگوں کے اس  اِرشاد کا ہے کہ حالتِ جَنابت میں کھانے پینے سے رِزق میں تنگی ہوتی ہے ۔

 (نُزھۃُ القاری ج۱ص۷۷۰، ۷۷۱)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(7) گناہوں سے جلد توبہ کر لیجئے

          سَروَر ِ عالَم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا :  ’’اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَـہٗ یعنی گناہوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جس کے ذمّے کوئی گناہ نہ ہو۔‘‘(السنن الکبری، حدیث : ۲۰۶۱ ، ج۰۱، ص۲۵۹)مگر توبہ جیسے  مُفِید اور ضروری کام میں بھی بعض اسلامی بھائی دیر کرتے ہیں اس کا ایک سبب یہ بھی ہوتا ہے کہ نفس وشیطان اس طرح انسان کا ذہن بناتے ہیں کہ ابھی تو بڑی عمر پڑی ہے بعدمیں توبہ کرلینا۔۔یا۔۔ ابھی تم جوان ہوبڑھاپے میں توبہ کرلینا۔۔یا۔۔نوکری سے ریٹائر ہونے کے بعد توبہ کرلینا ۔ چنانچہ یہ ’’ نادان‘‘نفس وشیطان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے توبہ سے محروم رہتا ہے ۔ایسے اسلامی بھائی کو اس طرح غور کرنا چاہیے کہ جب موت کا آنا یقینی ہے اور مجھے اپنی موت کے آنے کا وَقت بھی معلوم نہیں تو توبہ جیسی سعادت کو کل پر مو قوف کرنا نادانی نہیں تو اور کیا ہے ؟جس گناہ کو چھوڑنے پر آج میرا نفس تیار نہیں ہورہا کل اس کی عادت پختہ ہوجانے پر میں اس سے اپنادامن کس طرح بچاؤں گا؟اوراس بات کی بھی کیا ضمانت ہے کہ میں بڑھاپے میں پہنچ پاؤں گا یا نوکری سے ریٹائر ہونے تک میں زندہ رہوں گا ؟ حدیثِ پاک میں ہے کہ’’ توبہ میں تاخیر کرنے سے بچو کیونکہ موت اچانک آجاتی ہے ۔‘‘ 

(الترغیب والترہیب ، کتاب التو بۃ والزھد ، باب التر غیب فی التو بۃ ۔۔الخ ، رقم۱۸، ج۴، ص۴۸)

        پھرموت تو کسی خاص عمر کی پابند نہیں ہے، بچہ ہو یا بوڑھا ، جوان ہو یا اُدھیڑ عمر یہ بلااِمتیاز سب کو زندگی کی رونقوں کے بیچ سے اٹھا کر قبر کے گڑھے میں پہنچا دیتی ہے ، یہ وہ ہے کہ جب اِس کے آنے کاوَقت آجائے تو کوئی خوشی یا غم ، کوئی مصروفیت یا کسی قسم کے ادھورے کام اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، ایک دن مجھے بھی موت آئے گی اور مجھے زیرِزمین دَ فنہونا پڑے گا ، اگر میں بغیر توبہ کے مر گیا تو مجھے کتنی حسرت وندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ، ابھی مہلت میسّرہے لہٰذ امجھے فوراً توبہ کرلینی چاہئیے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن