دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jald Bazi kay Nuqsanat | جلد بازی کے نقصانات

book_icon
جلد بازی کے نقصانات

تمام بحثوں کے بعد وہ اطباء کے اقوال کی طرف متوجہ ہوا تو ان تمام طبیبوں کے اقوال بیان کرنے لگا جو مختلف زمانوں میں مختلف اطباء کہتے رہے، پھر حجامت کے فوائد اس کے مختلف طریقوں ، اس کے مختلف آلات پر سیر حاصِل بحث کرنے کے بعد تاریخ کا نمبر آیا تو اس نے بہت سے شواہد اور دلائل سے یہ ثابت کردیا کہ ’’ عملِ حجامت‘‘ کے مُوجِد اہلِ اصفہان ہیں ۔ اس شخص کی معلومات کی وُسعت اور اس کے سیلاب ِ تقریر کی جَولانی و رَوانی دیکھ کر میں دریائے حیرت و اِستعجاب میں غَرقاب ہوگیا یہاں تک کہ میں نے اس کی طرف مخاطب ہو کر کہہ دیا کہ اے شخص ! بس کر مجھے معاف کردے میں وعدہ کرتا ہوں کہ خدا کی قسم! اب تیرے بعد میں کسی شخص کو بھی حقارت کی نظر سے نہیں دیکھوں گا۔(وفیات الاعیان، حرف الدال، ج۲، ص۲۱۶)   

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعی کسی کو شکستہ حال اور بوسیدہ لباس میں دیکھ کر ہرگز کبھی حقیر نہیں سمجھنا چاہیے، بہت سے باکمال پھٹے پرانے کپڑوں میں شکستہ حال ہیں مگر اپنے علم و فضل کی مَستی میں تمام دنیا سے فارغُ البال ایسے خوشحال ہیں کہ

پھٹے کپڑوں میں خنداں مثلِ گل ہیں

شرافت کیا بہار بے خزاں ہے

بزرگوں نے ایسے لوگوں کو گدڑی میں لعل کہا ہے اور  سَخت تاکید اور تنبیہ کی ہے۔

خَاکْسَارَانِ جَہَاں رَا بَحَقَارَتْ مَنَگَرْ

تُو چِہْ دَانِیْ کِہْ دَرِیْں گَرْدْ سُوَارَیْ بَاشَدْ

        یعنی دنیا کے خاکساروں کو حقارت کی نظر سے مت دیکھو ، تم کو کیا معلوم ؟ کہ اس گرد میں کوئی سوار چھپا ہو اور پھٹے پرانے لباس میں کوئی باکمال شخص ہو صِرف صورت و لباس دیکھ کر کسی کے عیب وہنر کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ (روحانی حکایات ص۳۰)انسان کے فضل و کمال کا جو ہر توگفتگو کے بعد ہی ظاہر ہوتا ہے ، حضرتِ شیخ سعدی علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی نے اس فلسفہ کو اپنے ایک شعر میں بیان کردیا ہے :

تَا مَرْدْ سُخَنْ نَگُفْتَہْ بَاشَدْ                       عَیْبُ و ہُنَرَشْ نَہُفْتَہْ بَاشَدْ

        یعنی جب تک آدمی بات نہیں کرتا، اس وَقت تک اس کا عیب و ہنر دونوں چھپے رہتے ہیں ۔(گلستانِ سعدی ص۵۱)

        اسی طرحبعض اوقات اسلامی بھائیوں کو کسی شے کا تلخ تجربہ (Experienceہوتا ہے تو عمر بھر کے لئے اس شے کو بلیک لسٹ(Black list) قرار دے دیتے ہیں حالانکہ ضروری نہیں کہ جس شے کے بارے میں آپ کو برا تجربہ ہوا وہ شے واقع میں بھی بری ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۵۰)فیصلہ کرنے میں جلد بازی

        انسان کو اکثر وبیشتر فیصلہ سازی (Decision)کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے، اسی طرح بہت مرتبہ انسان کودوچیزوں میں سے کسی ایک کا اِنتخاب (Selection)  کرنا ہوتا ہے اور یہ فیصلہ بھرپور غوروفکر کا تقاضاکرتا ہے ، ایسے موقع پر بھی جلد بازی انسان سے ایسے فیصلے کروادیتی ہے جو مستقبل میں غلط ثابت ہوتے ہیں لیکن اس وَقت پچھتانے سے کچھ حاصِل نہیں ہوتا۔ اس لئے جب بھی کوئی اہم فیصلہ کرنا پڑے تو خوب غوروفکرکیجئے، ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھائیے، طیش یا بہت خوش ہوکر موڈ میں آکر فیصلہ نہ کیجئے اور حتَّی الامکان تجربہ کار (Experienced) اسلامی بھائیوں سے مشورے کے بعد فیصلہ کیجئے ۔پھر بھی کسی طرف رائے نہ جمے تو استخارہ کرلیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۵۱)تحریرمیں جلد بازی

        بعض اسلامی بھائیوں کا خط(یعنی لکھائی) بہت شکستہ (Poor)ہوتا ہے جو آسانی سے سمجھ میں نہیں آتا ، اس بدخطی کے پیچھے بھی جلد بازی کارفرما ہوتی ہے ، اسی طرح جلد بازی میں لکھی گئی تحریر بھی بعد میں  شَرمِندَگی  کا باعث بنتی ہے اس لئے اپنی ہر تحریر پر خواہ وہ آدھی سطر ہی کیوں نہ ہو نظرِ ثانی (Review)کی عادت بنا لیجئے کہ بعض اوقات آدمی بے خیالی میں ’’ہاں ‘‘کا ’’نا‘‘ اور’’ نا‘‘ کا ’’ہاں ‘‘ نیز جائز کو ناجائزاور ناجائز کو جائز لکھ دیتا ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن کثیر علیہ رحمۃُ اللّٰہ القدیرکا قول ہے : لکھنے کے بعدنظرِ ثانی نہ کرنے والا ایسا ہے گویا استنجاء خانے جاکربِغیر طہارت کے لوٹ آیا۔(جامع بیان العلم وفضلہ  ص۹۰۱)لہٰذاجلد بازی مت کیجئے جب اچھی طرح مطمئن ہوجائیں تو یہ تحریر کسی کے حوالے کیجئے ۔ای میل (E.mail) یاموبائل پر میسج(sms)کرتے وقت بھی اس کا خیال رکھئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۵۲)امتحان میں جلد بازی

        طلبہ(Students) بھی جلد بازی کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں مثلاً جلدی جلدی سبق یاد کرنے سے صحیح سبق یاد نہیں ہوپاتا ایسے طلبہ کو چاہئے کہ سکون کے ساتھ سبق یاد کریں ، جلد بازی مت کریں کہ سوائے وَقت کے ضیاع کے کچھ حاصِل نہ ہوگا ۔اسی طرح بعض اسلامی بھائی امتحان (Examination) میں آسان سوالات پوچھے جانے پر جلد بازی کا شکار ہوجاتے ہیں اور غلط جوابات بھی لکھ ڈالتے ہیں ۔ پرچہ(paper) جمع کرانے میں بھی جلد بازی مت کیا کریں بلکہ جب آپ بالکل ًمطمئن ہوجائیں تو جمع کروادیجئے ۔   

آپ کا مریض 30سیکنڈ پہلے مرچکا ہے

        ڈاکٹر بننے کے لئے انٹرویو دینے والے نوجوان سے پروفیسر نے پوچھا کہ اگر کسی کو دل کا دورہ پڑ جائے تو آپ فلاں دوائی اسے کتنی مقدار میں دیں گے ؟ نوجوان نے جلد بازی میں جواب دیا :

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن