دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jald Bazi kay Nuqsanat | جلد بازی کے نقصانات

book_icon
جلد بازی کے نقصانات

                           کی آفات سے تُو بچا یاالٰہی       (وسائل بخشش ص۸۰)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۳۸)گاڑی چلانے میں جلد بازی

        ہمارے ملک کی اکثر وبیشتر شہروں کی سڑکوں پرٹریفک (Traffic)کا ایک رَیلا سانظر آتا ہے، ہمہ اقسام گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکی وجہ سے ٹریفک جام (jam Traffic )جیسے مسائل سے دوچار ہونے والا ڈرائیور (Driver)جیسے ہی سڑک (Road)کو ذرا ساخالی دیکھتا ہے اپنی رفتار بڑھا دیتا ہے، اس جلد بازی میں نہ وہ ٹریفک کے اشاروں (  signals Traffic) کی پرواہ کرتا ہے نہ دوسری گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھتا ہے اور ہر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے کوشاں دکھائی دیتا ہے ، اس جلد بازی کے نتیجے میں وہی ہوتا ہے جس کا ڈر ہوتا ہے یعنی حادثہ (Accident) اور پھر کوئی زخمی ہوتا ہے تو کوئی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتا ہے ۔  اس حادثے کو دیکھ کر لوگ اظہارِ افسوس تو کرتے ہیں مگر عبرت نہیں پکڑتے چنانچِہ کچھ ہی دیر بعد تیزرفتاری کی بنا پر دوسرا حادثہ بھی واقع ہوجاتا ہے ۔اے کاش! ہم میں سے ہر ایک حدِ اعتدال میں رہے تو ان حادثات میں خاطر خواہ کمی ہوسکتی ہے ۔یاد رکھئے :  ’’دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے ۔‘‘ایک اخباری خبر ملاحظہ ہو :  مٹھیاں (کھاریاں ، پنجاب)سے منڈی بہاؤالدین آنے والی مزدا(mazda)ویگن تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالی کار اورٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی نتیجہ میں کارمیں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بس میں سوار ایک محنت کش بھی چل بسا، دیگر زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۳۹)سڑک پار کرنے میں جلد بازی

        سڑک(Road) پار کرنے میں جلد بازی انسان کو گھر کی بجائے قبر ستان پہنچاسکتی ہے ۔ اگر ہم ان مدنی پھولوں پر عمل کریں تو حادثے (Accident)سے بچ سکتے ہیں :  ٭  پیدل چلنے میں جو قوانین خلافِ شرع نہ ہوں اُن کی پاسداری کیجئے مَثَلاًگاڑیوں کی آمدورفت کے موقع پر سڑک پار کرنے کیلئے  مُیسَّر ہو تو ’’زَیبرا کراسنگ‘‘یا’’اَووَر ہیڈپُل(Over head bridge)‘‘ ا ستِعمال کیجئے ٭  جس سَمت سے گاڑیاں آرہی ہوں اُس طرف دیکھ کر ہی سڑک عُبور کیجئے، اگرآپ بیچ سڑک پر ہو ں اورگاڑی آرہی ہو توبھاگ پڑنے کے بجائے موقع کی مناسبت سے وَہیں کھڑے رہ جایئے کہ اس میں حفاظت زیادہ ہے نیز ریل گاڑی (Train) گزرنے کے اَوقات میں پَٹْریاں (Tracks)عُبور کرنااپنی موت کو دعوت دینا ہے، رَیل گاڑی کو کافی دُور سمجھ کر گزرنے والے کوجلدی یا بے خیالی میں کسی تار وغیرہ میں پاؤں الجھ جانے کی صورت میں گرنے اور اوپر سے ریل گاڑی گزر جانے کے خطرے کو پیشِ نظر رکھنا چاہئے نیز بعض جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں پٹری سے گزرنا ہی خلافِ قانون ہوتاہے خصوصا اسٹیشنوں پران قوانین پر عمل کیجئے۔ ایک اخباری خبر ملاحظہ ہو :  21جنوری 2011ء کو بروز جمعہ تلہ گنگ(ضلع اٹک پنجاب) کے علاقہ جھاٹلہ کا جواں سالہ رہائشی ڈرائیور سڑک پار کرتے ہوئے تیز رفتار کوچ (Coach)کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 30سالہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر لیکر لاہور سے واپس آرہاتھاکہ راستے میں ایک کام کیلئے ٹریلر کھڑا کر کے دکان پر گیا جہاں سے واپس سڑک پار کرتے ہوئے تیز رفتار کوچ نے اس کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۴۰)گاڑی پر سوار ہونے یا اُترنے میں جلد بازی

        ٹرین (Train)میں سوار ہوتے وقت یا اُترتے وقت جس طرح دھکم پیل ہوتی ہے اس کا تجربہ ومشاہدہ بہت ساروں کوہوگا ، بارہا دیکھا گیا کہ جونہی ٹرین کسی اسٹیشن(Station) پر رُکتی ہے اور اترنے والے جلدی سے اُترنے اور سُوار ہونے والے تیزی سے چڑھنے کی فکر میں ہوتے ہیں یوں دونوں پھنس کر رہ جاتے ہیں ، ایسے وقت میں اگر ٹرین چل پڑے تو حادثہ ہونے کا اِمکان بڑھ جاتا ہے ۔ اگر سوار ہونے والے پہلے اُترنے والوں کو اُتر لینے دیں پھر خود آرام سے سوار ہوجائیں تو یہ مرحلہ عافیت وسکون سے مکمل ہوسکتا ہے ۔ اسی طرح بڑے شہروں میں عوامی سواری (Public Transport) بھی جب کسی اسٹاپ پر پہنچتی ہے تو ہر ایک دوسرے سے پہلے سوار ہونے کی جلدی کرتا ہے اور دھکم دھکاکی اس کیفیت میں کئی مسلمانوں کو تکلیف پہنچ جاتی ہے ، اے کاش ! ایسے مواقع پر قطار (Row)بنا لی جائے تو بحیثیت قوم ہمارے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔

میں دعوتِ اسلامی سے کیوں متا ء  ثّر ہوا؟

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جلد بازی سے بچنے کا ذہن بنانے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی  کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، ہرماہ کم از کم تین دن کیلئے عاشِقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافِلے میں سنّتوں بھرا سفر کرتے رہئے اور فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے روزانہ مَدَنی انعامات کا رِسالہ پُر کر کے ہر مَدَنی ماہ کی ابتِدائی دس تاریخ کے اندر اندر اپنے ذِمّے دار کو جَمع کرواتے رہئے۔آیئے آپ کی ترغیب وتَحریص کیلئے آپ کو ایک مَدَنی بہار سناؤں :  چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے نگران اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ مرکزالاولیاء لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک عالِم دین سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے دعوتِ اسلامی سے متاثر ہونے کا سبب کچھ یوں بیان کیاکہ میں ایک جگہ بیٹھا ہوا تھا کہ میری نظر بس اسٹاپ پر کھڑے سبز عمامے والے اسلامی بھائی پر پڑی، جونہی کوئی بس وہاں پہنچتی وہ سوار ہونے کے لئے آگے بڑھتے مگر دیگر سوار ہونے والوں کی دھکم پیل میں شامل ہونے کے بجائے پیچھے ہٹ جاتے ، وہاں کئی بسیں آئیں مگر وہ بے چارے بھیڑ کی وجہ سے سوار ہونے میں ناکام رہے ، کافی دیر بعد ایک بس آئی جس میں رش نہیں تھا اور بس اسٹاپ سے سوار ہونے والے بھی کم تھے چنانچہ وہ اسلامی بھائی کسی کو دھکا دئیے بغیر اس بس میں سوار ہوکر چلے گئے، میں ان کی شرافت دیکھ کر بہت متاثر ہوا کہ دعوت اسلامی کیسی پیاری تحریک ہے جو اپنے وابستگان کی ایسی شاندار تربیت کرتی ہے ! بس اُس دن سے میں دعوتِ اسلامی سے بہت محبت کرتا ہوں ۔

اللّٰہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن