دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jald Bazi kay Nuqsanat | جلد بازی کے نقصانات

book_icon
جلد بازی کے نقصانات

تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ(یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ   کی بارگاہ میں توبہ کرو)

اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ (میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ   کی بارگاہ میں استغفار کرتا ہوں )

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۳۳)غصّہ نافذ کرنے میں جلد بازی

        بعض اسلامی بھائیوں کو بہت جلد غصہ آجاتا ہے اوروہ اسے بہت جلدی کسی پر’’نکال‘‘ بھی دیتے ہیں ، ایسے میں شَرعی حُدود وقُیود کا خیال کیونکر رکھا جاسکتا ہے ! کہیں ایسا نہ ہو کہ  غُصّہکے سبب شیطان سارے اَعمال برباد کروا ڈالے۔ کیمیائے سعادت  میں حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللّٰہِ الوالی فرماتے ہیں :  ’’غُصّہ کا علاج اور اس باب میں محنت و مَشَقَّت برداشت کرنا فرض ہے، کیونکہ اکثر لوگ غُصّے ہی کے باعث جہنَّم میں جائیں گے۔‘‘ (کیمیائے سعادت ج۲ ص۱۰۶) سیِّدُنا حسن بصری علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی فرماتے ہیں : اے آدمی! غُصّیمیں تو خوب اُچھلتا ہے ، کہیں اب کی اُچھال تجھے دوزخ میں نہ ڈال دے۔(احیاء علوم الدین، ج۳، ص۲۰۵)

   

کون اچھا ہے ؟

        نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’عنقریب میں تمہیں لوگوں کے معاملات اورا ن کی عادتوں کے بارے میں بتاؤں گا، ایک شخص کو غصہ جلدی آتاہے اور جلد ہی ختم ہو جاتا ہے یہ شخص نہ تو کسی کو نقصان پہنچاتا ہے نہ ہی کسی سے نقصان اٹھاتا ہے اور ایک شخص کو دیر سے غصہ آتا ہے مگر جلد رُخصت ہو جاتا ہے تو یہ اس کے لئے بہتر ہے نقصان دہ نہیں ، ایک شخص اپنے حق کا تقاضا کرتا ہے تو غیر کا حق ادا بھی کردیتا ہے، اس کا یہ عمل نہ اسے نقصان دیتا ہے اور نہ کسی دوسرے کو اور ایک شخص اپنا حق تو طَلَب کرتاہے لیکن غیر کا حق ادا نہیں کرتا تو یہ اس کے لئے مضر ہے  مُفِید نہیں ۔‘‘(کنزالعمال، کتاب الاخلاق، الحدیث :  ۷۶۹۹، ج۳، ص۲۰۸)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۳۴) تحریک سے رشتہ توڑنے میں جلد بازی

        اَ لْحَمْدُللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی سے لاکھوں لاکھ مسلمان وابستہ ہیں اور ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش‘‘ میں مصروف ہیں ، آئے روز اس تعداد میں اِضافہ ہی ہوتا جارہا ہے مگر بعض اِسلامی بھائی ایسے بھی ہوتے ہیں جو ’’دعوتِ اسلامی ‘‘سے وابستہ توہوجاتے ہیں مگر شیطان کی پوری کوشِش ہوتی ہے کہ انہیں اِس سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول میں اِستقامت اِختیار نہ کرنے دے چنانچہ وہ ان اسلامی بھائیوں پر ’’گھر والوں کی مخالفت‘‘، ’’ذمہ داران کی طرف سے حوصلہ افزائی نہ ہونا‘‘، ’’کسی ذمہ دار کے بارے میں بدگمان کردینا‘‘جیسے ہتھیار استعمال کرتا ہے ، ایسی صورتِ حال میں جن اسلامی بھائیوں کی طبیعت میں جلد بازی کا عُنصَر(Element) زیادہ ہوتا ہے وہ شیطان کے جال میں پھنس کر سنّتوں بھری تحریک سے بہت جلد رشتہ توڑ دیتے ہیں اور پھر سے گناہوں سے آلودہ ماحول میں زندگی گزارنا شروع کردیتے ہیں ۔ یقینا اُنہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ مَدَنی تحریک جواُن کی دنیا وآخِرت کی بہتری چاہتی ہے ، بے شک ان کی مُحسِنہ ہے اور احسان کرنے والے سے منہ موڑلینا عَقل مندوں کا شیوہ نہیں ہے لہٰذا اپنا ذہن بنا لیجئے کہ جب ایک باردعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے تو ہوگئے ، اب یہ در نہیں چھوڑیں گے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  ۔آپ کی ترغیب وتَحریص کے لئے ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں ، چُنانچِہ

گِر گِر کر سنبھل گیا

پنجاب(پاکستان) کے ضِلَع مُظفّر گڑھ کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ جب میں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مُتَأَثِّرہوکر داڑھی رکھنا شُروع کی تو گھر میں مَدَنی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے ایسی مخالَفت ہوئی کہ مجھے مَعاذَاللّٰہ کٹواتے ہی بنی مگر میں نے دعوتِ اسلامی سے اپنا ناطہ نہیں توڑا۔سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتِماع میں گاہے گاہے حاضِری دیتا رہا، اِس سے گویا میری’’بیٹری‘‘ (Battery)چارج ہوتی رہی اورنَمازوں کی پابندی جاری رہی۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد پھرجذبے نے اُٹھان لی، ذِہن بنا اور میں نے دوبارہ داڑھی بڑھانی شروع کی ، پھر مخالَفت شُروع ہوگئی ، اِس مرتبہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ عرصہ مخالَفت جھیلی مگر پھرہمّت ہار گیا اور اَسْتَغْفِرُاللّٰہ میں نے داڑھی کٹوا دی۔ بالآخِر ہمّت کر کے تیسری بار میں نے داڑھی  کا آغاز کر دیا ، اب کی بار گھر والوں کی طرف سے صِرف برائے نام مخالَفت کی گئی اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ میں داڑھی بڑھانے میں کامیاب ہو گیا ۔ یہاں تک کہ سر پر عمامہ شریف کا تاج بھی سجا لیا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رَچ بَس گیااور مَدَنی کام بھی شروع کردیا ۔ آج (تادمِ تحریر)تقریباً 14سال ہونے کو آئے ہیں ، داڑھی شریف بدستور میرے چِہرے پر اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج موجود ہے ، اللّٰہ  تَعَالٰی  یہ سنتیں قَبْْر میں بھی ساتھ لے جانے کی سعادت عنایت فرمائے، اٰمین۔ آج سوچتا ہوں کہ اگر میں داڑھی مُنڈانے کی حالت میں مر جاتا تو میرا کیا بنتا ! اللّٰہ تَعَالٰی  دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے جس نے مجھے تباہی کی تنگ گلی سے نکال کر جنَّت کی شاہراہ پر گامزن کردیا اور میرے ظاہِر وباطِن پر ایسا مَدَنی رنگ چڑھایا کہ اب میرے گھر والے بلکہ دیگر رشتے دار بھی دعوتِ اسلامی کی بَرَکتوں کے قائل ہوچکے ہیں ۔

اگر سُنّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ     تم آجاؤ دیگا سکھا مَدَنی ماحول

   تُو داڑھی بڑھا لے عمامہ سجا لے    نہیں ہے یہ ہرگز بُرا مَدَنی ماحول   

       سَنور جائے گی آخِرت اِنْ شَآءَ اللّٰہ

تم اپنائے رکھو سدا مَدَنی ماحول   (وسائلِ بخشش ص۴۰۶)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن