30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(ترجَمۂ کنزالایمان : بے شک اللّٰہ سب کچھ کر سکتا ہے ۔ پ۱، البقرۃ : ۲۰ )
عالِم صاحِب کے تشریف لے جانے کے بعد شیاطین سے (ابلیس ) بولا : دیکھو! یہ علم کی بَرَکت ہے۔ (ملفوظات اعلیٰ حضرت حصّہ سوم ص۲۷۰)
حضرتِسیدنا شیخ جلیل ابوالحسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے پاس ایک عورت آئی اور ایک شَرعی مسئلے کے بارے میں فتویٰ لیا اوررُخصت ہوگئی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ شیخ جلیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ایک دم پریشان ہوکر اُٹھے اور ننگے پاؤں اس عورت کے پیچھے گئے ، اس سے فتویٰ واپس لیا اور لو ٹ آئے۔آپ رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہکے شاگردوں نے جب اس بارے میں دریافت کیا تو فرمایا : میرے دل میں یہ بات کھٹکی کہ مجھے جواب دینے میں کچھ وہم ہوا ہے اس لئے میں فتویٰ واپس لینے کے لئے خود گیا کہ وہ عورت کہیں دور نہ نکل جائے ۔شاگردوں نے عَرض کی : حضور!آپ ہمیں فرمادیتے! فرمایا : اوّل تو یہ تمہارا کام نہیں تھا پھر اگر میں تمہیں کہہ بھی دیتا تو تم اپنے جوتے پہن کر آرام آرام سے جاتے اور تمہیں یہ بھی پتا نہ چلتا کہ وہ عورت کس طرف گئی ہے ۔
(المدخل ، اخذ الدرس فی البیت والمدرسۃ، المجلدالاول، جز۲، ص۳۰۵)
بعض حکماء کا کہنا ہے : ’’خود کوضائع کرنے اور قید ہوجانے سے پہلے اپنی زَبان کو قابو کرلو کیونکہ زَبان سے زیادہ کوئی چیز قید کی مُستَحِقنہیں کہ یہ غلطیاں زیادہ کرتی اورجواب دینے میں جلد بازی سے کام لیتی ہے ۔‘‘(بحرالدموع ، ص۱۷۶)
میری زبان تر رہے ذِکر و دُرُود سے
بے جا ہنسوں کبھی نہ کروں گفتگو فُضُول (وسائلِ بخشش)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۳۱)بچوں کے جھگڑے میں نتیجہ قائم کرنے میں جلد بازی
بچوں کے باہمی جھگڑے عُموماً بڑوں کو بھی میدان میں گھسیٹ لاتے ہیں ، اس موقع پر بعض اسلامی بھائی جلد بازی میں اپنے مَدَنی منے کی بتائی ہوئی بات کو سوفیصد دُرُست تسلیم کرکے دوسروں کے بچوں کو مارتے پیٹتے یا پھر ان کے بڑوں سے اُلجھتے جھگڑتے ہیں ، کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ بچوں پر یقین کرکے لڑنے والے لڑتے رہ گئے اور بچے لڑائی بھول کر پھر سے باہم شیروشکر ہوگئے ۔بعض اوقات تو بچوں کے جھگڑوں کی وجہ سے قتل وغارت تک نوبت پہنچ جاتی ہے ، دواخباری خبریں ملاحظہ کیجئے : ٭ اتوار 20مارچ2011 ء کو مرکزالاولیاء (لاہور) میں بچوں کے جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے محلے دار کوقتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ ٭ شاہ پور چاکر (باب الاسلام سندھ) میں بچوں کے معمولی جھگڑے کے دوران دو برادریوں میں جھگڑا ہوگیا، جس میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ اِستِعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں طرف کے10افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲۳) لذتِ گناہ کے حصول میں جلد بازی
شیطان گناہوں میں لذت دکھا کر بھی انسان کو شکار کرتا ہے اور اسی لذت کے حُصُول کے لئے انسان سوچے سمجھے بغیر مختلف گناہوں مثلاً زنا، شراب نوشی، بدنگاہی ، نامَحرَم عورتوں سے ہنسی مذاق ، فلم بینی وغیرہ کی طرف پیش قَدَمی شروع کردیتا ہے اور اپنے ہاتھوں خود کو ہلاکت میں ڈالتا ہے ۔
رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’قیامت کے دن 8 قسم کے افراد اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہوں گے : (۱)جھوٹ بولنے والے(۲)تکبر کرنے والے (۳)وہ لوگ جو اپنے سینوں میں اپنے بھائیوں سے بُغض چھپاکررکھتے ہیں جب وہ ان کے پاس آتے ہیں تویہ ان کے ساتھ خوش اَخلاقی سے پیش آتے ہیں (۴)وہ لوگ کہ جب انہیں اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )کی طرف بلایا جاتا ہے تو ٹال مٹول کرتے ہیں اور جب شیطانی کاموں کی طرف بلایا جاتا ہے تو اس میں جلدی کرتے ہیں (۵)وہ لوگ جو کسی دُنیوی خواہش کی تکمیل پرقدرت پاتے ہیں تو قسمیں اُٹھا کر اسے جائز سمجھنے لگتے ہیں اگرچہ وہ ان کے لئے جائزنہ ہو(۶)چُغلی کھانے والے (۷)دوستوں میں جدائی ڈالنے والے اور (۸)نیک لوگوں کے گناہ میں مبتلاہونے کی تمناکرنے والے۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ ناپسند فرماتا ہے۔‘‘ (کنزالعمال، کتاب المواعظ، الحدیث : ۴۴۰۳۷، ج۶۱، ص۳۹)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گناہوں میں بظاہر لذت ضرور ہے لیکن ان کا اَنجام طویل غم کا سبب ہے ، جیساکہ ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اِرشاد فرمایا : ’’کبھی لذّت کی وجہ سے گناہ نہ کرو کہ لذت جاتی رہے گی لیکن گناہ تمہارے ذمے باقی رہ جائے گا اور کبھی مشقّت کی وجہ سے نیکی کو تَر ک نہ کرو کہ مَشَقَّت کا اثر ختم ہوجائے گا لیکن نیکی تمہارے نامۂ اعمال میں محفوظ رہے گی ۔‘‘لہٰذا جو شخص نیکیوں کی چاشنی کا لُطف اٹھا لیتا ہے وہ گناہوں کی لذت کو بھول جاتا ہے جیساکہ ایک شخص جسے دال بڑی پسند تھی اور وہ کسی دوسرے کھانے حتّٰی کہ گوشت کو بھی خاطر میں نہ لاتا تھا ۔ اس کا دوست اسے مرغی کھانے کی دعوت دیتا لیکن وہ یہ کہہ کر اس دعوت کو ٹھکرا دیتا کہ اس دال میں جو لذت ہے کسی اور کھانے میں کہاں ؟ آخر کار ایک دن جب اس کے دوست نے اسے مرغی کھانے کی دعوت دی تو اس نے سوچا کہ آج مرغی بھی کھا کر دیکھ لیتے ہیں کہ اس کا ذائقہ کیسا ہے اور مرغی کھانے لگا ۔جب اس نے پہلا لُقمہ منہ میں رکھا تو اسے اتنی لذت محسوس ہوئی کہ اپنی پسندیدہ دال کو بھول گیا اور کہنے لگا :ہٹاؤ اس دال کو، ’’اب میں مرغی ہی کھایا کروں گا ۔‘‘ بلاتشبیہ جب تک کوئی شخص محض گناہوں کی لذت میں مبتلا اور نیکیوں کے سکون سے ناآشنا ہوتا ہے ، اسے یہ گناہ ہی رونقِ زندگی محسوس ہوتے ہیں لیکن جب اسے نیکیوں کا نور حاصِل ہوجاتا ہے تو وہ گناہوں کی لذت کو بھول جاتا ہے اور نیکیوں کے ذریعے سکونِ قَلب کا متلاشی ہوجاتا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع