30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لے گئے اور امامُ المحدثین کہلائے اور بخاری شریف جیسی شہرہ آفاق کتاب بھی لکھی ۔(تعلیم المتعلم طریق التعلم ، ص ۵۵ملتقطاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲۴) کرائے کا مکان لینے میں جلد بازی
ذاتی گھر بہت کم لوگوں کے پاس ہوتا ہے چنانچہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد کرائے کے مکانات میں رہتی ہے ۔ کرائے کے مکان کا اِنتخاب بھی اِحتیاط سے کرنا چاہئے کیونکہ جلد بازی میں لیا گیا مکان بعض اوقات جلدی چھوڑنا بھی پڑ جاتا ہے جس میں نئے مکان کی تلاش اور سامان منتقل کرنے کے حوالے سے شدید مَشَقَّت اٹھانی پڑتی ہے ۔ لہٰذا کرائے کا مکان لیتے وَقت مکان کی مضبوطی اورہواداری ہی نہیں پڑوسی بھی دیکھئے کیونکہ اگر پڑوسی نیک اور خوش اخلاق ہوں تو آپ کے مَدَنی منوں اور منیوں کے اَخلاق وکردار پر بھی خوشگوار اثر پڑے گا ۔نیز گھر کے اِستنجا خانے کا رُخ بھی دیکھ لیجئے کہ کہیں بیٹھتے وَقت قِبلہ کی طرف مُنہ یا پیٹھ تو نہیں ہوتی کیونکہ جب بھی پیشاب کرنے یا قضائے حاجت کے لئے بیٹھیں تو ضروری ہے کہ منہ اور پیٹھ دونوں میں سے کوئی بھی قِبلہ کی طرف نہ ہو، لہٰذااگر اِستنجا خانے کا رُخ غَلَط ہے یعنی بیٹھتے وَقت قِبلہ کی طرف مُنہ یا پیٹھ ہوتی ہے تو مالک مکان سے مل کر اِس کو دُرُست کرنے کی فوراً ترکیب کیجئے ۔ مگر یہ ذِہن میں رہے کہ معمولی سا تِرچھا کرنا کافی نہیں ۔ W.C. اِس طرح ہو کہ بیٹھتے وَقت مُنہ یا پیٹھ قِبلہ سے 45ڈگری کے باہَر رہے۔ آسانی اِسی میں ہے کہ قِبلہ سے 90ڈگری پر رُخ رکھئے۔ یعنی نَماز کے بعد دونوں بار سلام پھیرنے میں جس طرف منہ کر تے ہیں ان دونوں سَمتوں میں سے کسی ایک جانِب W.C.کا رُخ رکھئے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲۵) گھر میں ملازم رکھنے میں جلد بازی
بعض اسلامی بھائی اپنے گھر میں چوکیدار یا مالی وغیرہ رکھتے ہیں اسی طرح اسلامی بہنیں گھرمیں صفائی ستھرائی وغیرہ کے لئے بعض اوقات مُلازِمہ رکھتی ہیں ، لیکن ملازمین کی مناسب جانچ پڑتال نہیں کی جاتی مثلاًیہ اس شہر میں کہاں رہائش پذیر ہے ؟ اس کا مستقل پتا (Adress)کیا ہے؟ وغیرہ بلکہ بعض اوقات تو دروازے پر آکر کام مانگنے والیوں کو پہلی ملاقات ہی میں ملازمت پر رکھ لیا جاتا ہے جس کے بسا اوقات بڑے خطرناک نتائج (Results)دیکھنے پڑتے ہیں ، آئے دن یہ خبریں عام ہوتی ہیں کہ فلاں گھر میں ملازمہ نے ساتھی ڈاکوؤں (Docoits) سے مل کر اِتنااِتنا سونا ، روپیہ اور سامان لوٹ لیا ۔اس لئے جلد بازی سے کام لینے کے بجائے مناسب جانچ اور شناخت کے بعد ہی ملازم یا ملازمہ رکھنی چاہئے ۔ایک اخباری خبر ملاحظہ ہو : باب المدینہ کراچی میں گھریلو ملازمہ کی ملی بھگت سے ایک گھر میں گُھسنے والے 3ڈاکوؤں کو گِرِفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک مکان میں 3مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پرلُوٹ مار شروع کردی۔ اسی دوران مذکورہ گھر میں رہائش پذیر ایک خاتون مکان کی پہلی منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں جنہوں نے ہیلپ لائن(Help line) پر پولیس کو اِطلاع کردی جس نے موقع پر پہنچ کر 3ڈاکوؤں کو گِرِفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 پستول، لُوٹے گئے قیمتی طلائی زیورات، موبائل فون، دستی گھڑی، 2ہزار امریکی ڈالر، 75 کینیڈین ڈالر، 50 دِرہم اور ایک گاڑی برآمدکرلی۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ مذکورہ گھر میں کام کرنے والی ایک ملازِمہ کیمُخبِری پر واردات کے لئے پہنچے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے مذکورہ گھریلو ملازمہ کو بھی حِراست میں لے لیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۶۲) کسی کو گناہ گار قرار دینے میں جلد بازی
مشہور ہے کہ دوسرے کی آنکھ کا تنکا دکھائی دے جاتا مگر اپنی آنکھ کا شہتیر نہیں دکھائی دیتا ، شاید اِسی وجہ سے ہمارے ہاں اپناقُصُور اور غلطی ماننا بہت مشکل مگرکسی کو گناہ گار قرار دینا آسان ہے ، ذرا سے شبہے پرجھٹ سے سامنے والے کو جھوٹا، خائن، دھوکے باز اور چور قرار دے دیا جاتا ہے حالانکہ شَرعی ثبوت کے بغیر کسی کی طرف گناہ کی نسبت کرنا جائز نہیں ہے ۔اس حوالے سے ایک سبق آموز حکایت ملاحظہ کیجئے، چنانچہ
کسی کو مجرم ثابت کرنے کے لئے ثبوت ضروری ہے
حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رحمۃُ اللّٰہِ الْعَزیز کی طرف سے مقرر ہو نے والے عُمّال(Officers) بعض اوقات خود اطلاع دیتے کہ ہم سے پہلے جو عمّال تھے انہوں نے مال غَصَب کیا تھا، اگر امیر المؤمنین کا اِرشاد ہو تو یہ مال اُن سے ضَبط (Seized)کرلیا جائے؟ حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رحمۃُ اللّٰہِ الْعَزیزان کو حُکم لکھوا کر بھیجتے کہ اس معاملہ میں مجھ سے مشورہ کرنے کی ضرورت نہیں ، اگر شہادت (Evidence)ہو تو شہادت کی رُو سے اور اِقرار ہو تو اِقرار کی رُو سے مال واپس لو، ورنہ حلف (Oath)لے کر چھوڑ دوجیسا کہ بصرہ کے گورنر عدی بن ارطاۃ کو لکھا : امابعد!تم نے خط کے ذریعے بتایاتھا کہ تمہارے علاقے میں اہل کاروں کی خیانت (Corruption) کا اِنکشاف ہوا ہے اور انہیں سزا دینے کے لئے مجھ سے اِجازت مانگی تھی ، گویا تم اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی گرفت سے بچنے کے لئے مجھے ڈھال بنانا چاہتے تھے ، جب تمہیں میرا یہ خط ملے تو اگر ان کے خلاف شہادت موجود ہو تو ان سے مؤاخذہ کرواور سزائیں دو ورنہ نَمازِ عصر کے بعد ان سے یہ قسم لے لو : ’’ اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ہم نے مسلمانوں کے مال میں ذرا بھی خیانت نہیں کی۔‘‘ اگر وہ یہ قسم کھا لیں تو انہیں چھوڑ دو کیونکہ ہم یہی کچھ کر سکتے ہیں ، واللّٰہ! ان کا اپنی خیانتیں لے کر بارگاہِ الٰہی میں پہنچنا میرے لئے آسان ہے بجائے اس کے کہ میں ان کے خون کا وَبال اپنی گردن پر لے کراللّٰہعَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں حاضر ہوں ۔(سیرت ابن عبدالحکم ص۵۵)
؎ ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسطے اٹھیں
بچانا ظُلم و ستم سے مجھے سدا یاربّ (وسائل بخشش ص۶۹)
کسی کی طرف گناہ کی نسبت کرنے سے پہلے سوچ لیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے ہمیں یہ دَرس بھی ملاکہ بلاثبوتِ شَرعی کسی کی طرف گناہ کی نسبت نہ کی جائے یعنی کسی کو اس وَقت تک خائن، راشی ، سُود خور نہ قرار دیا جائے جب تک ہمارے پاس شَرعی ثبوت نہ ہو، حجۃ الاسلام اِمام محمدغزالی علیہ رحمۃ اللّٰہ الوالی فرماتے ہیں : ’’ اگر کسی شخص کے منہ سے شراب کی بُو آرہی ہو تو اس کوشَرعی حد لگانا جائز نہیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع