دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jald Bazi kay Nuqsanat | جلد بازی کے نقصانات

book_icon
جلد بازی کے نقصانات

اپنے درجے( کلاس، Class) میں بچوں کو پڑھا رہا تھا کہ اچانک ایک پراَسراربوڑھا جس کی داڑھی کے بال آپس میں الجھے ہوئے تھے، سر ننگا تھا، بوسیدہ کپڑوں میں ملبوس چہرے پر چشمہ لگائے کمرے میں داخل ہوا اور قریب آکر کہنے لگا :  بیٹا! مدینے جائے گا، بیٹا !مدینے جائے گا۔مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے چل مدینہ کی خواہش تو پیدا ہو ہی چکی تھی ۔ لہٰذا یہ سن کرمیں اس کی جانب متوجہ ہوا۔ پُراَسرار بوڑھے نے قریب آکر گفتگو کرتے کرتے سامنے رکھی کاپی میں سے خالی کاغذ کا ایک ٹکڑا پھاڑ کر لپیٹا اور میرے ہاتھ میں دے دیا۔ میں نے اسے کھولا تو اس میں تعویذ کی طرح گہرے سرخ رنگ کی تحریر موجود تھی، جس میں ’’مدینے جائے گا‘‘وغیرہ لکھاہوا تھا ۔ میں چونکہ اس طرح نظر بندی کے واقعات سُن چکا تھا، لہٰذا محتاط ہو کر کہنے لگا : بابا! بس دعا کردیں ۔ وہ بڑے پراَسرار انداز میں قریب آکر بولا بیٹا :  بابا کو پیسے نہیں دیگا؟بابا دعا کرے گا۔ میری جیب میں اس وَقت 2روپے تھے ، جو میں نے اسے دے دئیے ، وہ بولا : بس! اتنے کم، یہ کہتے کہتے اس نے نوٹ ہاتھ میں لیا اوراوپر کی جانب لے جاکرمیرا ہاتھ پکڑا اورمیری ہتھیلی پھیلا کراوپر اپنے ہاتھ سے نوٹ کو دبایا تو حیرت انگیز طور پراس نوٹ میں سے پانی ٹپکنا شروع ہوگیا، حتیٰ کہ میری ہتھیلی پانی سے بھر گئی۔میں نے گھبرا کر پانی نیچے گرادیا۔ وہ مجھ سے مایوس ہوکر مجھے گھورتا ہوا ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں جا پہنچا، اس کے سامنے بھی شُعْبَدے بازی کرتا رہا ۔ مثلاً کنکر اٹھاکر ہیڈماسٹرکے منہ میں رکھا تو وہ شکَر بن گئی۔ اس نے کچھ پیسے ہیڈماسٹر سے اور کچھ دیگر اساتذہ (ٹیچرز)سے دھوکے کے ذریعے حاصِل کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے اسکول سے باہَرنکلا اور غائب ہوگیا۔

(3)فقیر دعا کرے گا

        ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ میں ایک پینٹر ہوں ۔ کم و بیش 00:10 بجے صبح میں اپنی دکان میں ایک بورڈ(Board) پرلکھائی میں مصروف تھا کہ پیچھے سے سلام کی آوا زآئی میں نے جواب دیتے ہوئے مُڑکر دیکھا تو سامنے ایک شخص کھڑا تھا جس کے سر پرسفید ٹوپی تھی، چہرے پر شیو بڑھی ہوئی تھی، کالے رنگ کا لمبا کرتا پہنا ہوا تھا۔ میں سمجھا کوئی فقیر ہے ، لہٰذا! میں نے اسے کچھ پیسے دے کر فارغ کرنا چاہا تو عجیب انداز میں مسکرایا اور کہنے لگا :  میں پیسے لینے والا فقیر نہیں ، میں تو قلندرسائیں کا فقیر ہوں ، قلندر سائیں کے پاس جارہا تھا، تجھے دیکھا تو ملنے چلا آیا، بول! کیا مانگتا ہے؟بابا دینے آیا ہے۔ میں بولا بابادعا کرو، یہ سن کر اس نے سامنے رکھا چھوٹا سا لکڑی کا ٹکڑا اٹھایا اورمنہ میں چباکر کچھ دیر بعد باہَر نکالا تو وہ الائچی کی صورت اِختیار کر چکا تھا۔ میں بڑا متاثر ہوا اورسمجھا یہ کوئی اللّٰہوالا ہے جو آج میرے نصیب جگانے آیا ہے۔ اس نے مجھے وہ الائچی کھانے کیلئے دی تو میں نے منہ میں رکھ لی اورکہا! آپ بیٹھئے میں چائے منگواتا ہوں ، مگر اس نے کہا :  فقیر چائے نہیں پیتا، بول! تُو کیا مانگتا ہے؟ مجھے تُوپریشان لگتا ہے، دشمنوں نے باندھ رکھاہے ، فقیر آج دینے آیا ہے ، مانگ کیا مانگتا ہے؟ میں نے پھر دعا کیلئے عَرض کی تو کہنے لگا :  فقیر قلندر سائیں کے دربارپر جائے گا، نیاز کرے گا، تیرے لئے دعا کرے گا تو نیاز کے لئے پیسے دے گا۔پیسے مانگنے پر میں چونکامگر یہ سوچ کر خاموش رہاکہ ہوسکتا ہے یہ کوئی اللّٰہ والا ہواور مجھے آزما رہا ہو۔لہٰذا میں نے 100روپے نکال کر دئیے توبولا :  اتنے کم پیسے! سائیں قلندر کا معاملہ ہے ، فقیر دعاکریگا، فقیر دینے آیاہے، بول! کیا مانگتا ہے؟قلندر سائیں کی نیاز کیلئے اور پیسے دے تاکہ فقیر خوش ہوکر دعا کرے، فقیر کو خوش نہیں کریگا؟ میں نے 100روپے اور نکال کر دے دئیے ، مگر اس نے شاید میری جیب میں مزید رقم دیکھ لی تھی، لہٰذا اس کا اصرار جاری رہا مجھ پراب عجیب گھبراہٹ سی طاری ہوگئی تھی، لہٰذا میں نے 100روپے مزید دئیے اور ہمت کرکے ذرا  سَخت لہجے میں کہا :  بس بابا! میں اس سے زیادہ نہیں دے سکتا، آپ جاؤ میرے لئے دعا کرنا، اس پر وہ یہ کہتے ہوئے دکان سے نیچے اتر گیا فقیر دینے آیا ہے ، بول کیا مانگتا ہے؟ فقیر دعا کریگا، فقیر دعا کرے گا ، قلندر سائیں کا معاملہ ہے، بول کیا مانگتا ہے ؟ فقیر دعا کرے گا۔مجھے بعد میں بڑا افسوس ہوا کہ وہ مجھے بے وقوف بناکر 300روپے لے گیا۔

(4) تکیے کے نیچے 500روپے

        ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ غالباً 1975ء کی بات ہے میرے دادا جن کی عمر کم و بیش70سال تھی۔ وہ پنج وقتہ نَمازی تھے اور چہرے پر داڑھی بھی تھی۔ ایک روز وہ دوپہر کے وَقت کسی سنسان گلی سے گزر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے دو افرادکی تیز گفتگو سنائی دی۔ انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا توایک شخص دکھائی دیا جس نے سر پر رومال اوڑھ رکھا تھا، چہرے پر داڑھی تھی، لباس بھی صاف ستھراتھا، وہ تیز رفتاری سے چل رہا تھا اور پیچھے ایک شخص عاجزی کے ساتھ کچھ عَرض کررہا تھا۔جب یہ لوگ میرے داداکے قریب پہنچے تو عَرض کرنے والاشخص داداسے مخاطب ہوکر کہنے لگا :  حضور! ان سے میری سفارش کردیں ، میں غریب آدمی ہوں ، انہوں نے مجھے ایک ’’وِرْد‘‘ پڑھنے کیلئے دیا تھااور کہا تھا کہ کسی کو بتانا مت صبح روزانہ تیرے تکیے کے نیچے سے 500روپے نکلا کریں گے، یوں ’’روزانہ پانچ سو کا نوٹ ملنے لگا‘‘ میں خوشحال ہوگیا، بس مجھ سے یہ غلطی ہوگئی کہ یہ بات میں نے کسی کو بتا دی اوروہ پیسے ملنا بند ہوگئے، آپ ان سے میری سفارش کردیں ۔میرے دادا نے رومال والے شخص کو کہا :  بیچارہ غریب آدمی ہے، غلطی ہوگئی اس کو معاف کردیں ، اس پر وہ اس شخص سے بولا کہ ان بُزُرگ کے کہنے پر معاف کررہا ہوں ، جا! اب روزانہ دوبارہ500روپے ملنا شروع ہوجائیں گے، مگر کسی سے کہنا مت۔ وہ شخص خوشی خوشی وہاں سے روانہ ہوگیا۔ اب گلی میں وہ شخص اور میرے دادا رہ گئے ۔ وہ شخص میرے دادا سے کہنے لگا :  چاچا آپ کچھ پریشان لگ رہے ہیں ، میں آپ کی کیامدد کرسکتا ہوں ؟ دادا حُضورجو مُعاشی طور پر انتہائی پریشان تھے، رو پڑے اوراسے اپنا خیر خواہ سمجھ کر اپنی پریشانی بتانے لگے۔اس نے میرے دادا کو تسلی دیتے ہوئے کہا : چاچا آپ ہمت رکھیں سب ٹھیک ہوجائیگا ، آپ کے پاس کچھ رقم ہو تو لاؤ میں اس پر دم کردوں ، اس سے ایسی بَرَکت ہوگی کہ تمہاری ساری پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔ دادابے چارے کیا دیتے ، ان کی جیب میں چند سکے تھے وہ ہی نکال کر دئیے کہ اس پر دم کردو۔ مگروہ بولا : نوٹ نہیں ہیں تو چلو آپ کے ہاتھ میں جو گھڑی ہے وہی لاؤ میں اس پر دم کردیتا ہوں ۔ دادا نے گھڑی ہاتھ سے اتار کر اس کو تھما دی ۔اس نے جیب سے ایک لفافہ نکالا اور اس میں گھڑی ڈالی اور دم کر کے لفافہ دادا کے ہاتھ میں دے دیا اور کہا : اسے لے جا کر گھرمیں رکھ دواور صبح کھول کر دیکھنا آپ حیرت زدہ رہ جاؤ گے، مگرصبح تک بالکل خاموش رہنا ، ایک لفظ بھی نہیں بولنا۔پھر لفافہ کھول کر دیکھنا توانتہائی حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا۔بے چارے دا دا حضور گھر میں آکر بالکل خاموش ہو گئے۔ اب گھر والے بات کریں تو وہ کوئی جواب ہی نہ دیں ۔سب گھر والے پریشان تھے کہ انہیں کیا ہوگیا۔ خیر جیسے تیسے رات گزاری اور صبح دادا نے جیسے ہی لفافہ کھول کر دیکھا تو اس شخص کے کہنے کے بالکل مطابق واقعی دادا حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ اس لفافے میں گھڑی کی جگہ دو پتھر رکھے ہوئے تھے۔تب انہوں نے سب گھر والوں کو اپنی خاموشی کی وجہ بتائی اور اپنے لُٹنے کی داستان سنائی ۔

(5) دل اچھل کر حلق میں آگیا

        مِیرپورخاص(سندھ) کے مقیم ایک شخص نے بتایا کہ میں ایک دن ریلوے اسٹیشن(Railway station) کے قریب سے گزر رہا تھاکہ ایک ادھیڑ عمر شخص نے مجھے اِشارے سے اپنے قریب بلایا۔ میں سمجھا شایدیہ کوئی مسافر (Passenger) ہے اور راستہ معلوم کرنا چاہتا ہے۔جب میں اس کے قریب پہنچا تو اس نے پُراَسرار انداز میں میرا ہاتھ پکڑا اورمیرے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن