دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jald Bazi kay Nuqsanat | جلد بازی کے نقصانات

book_icon
جلد بازی کے نقصانات

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(۱۴) درودِ پاک لکھنے پڑھنے میں جلد بازی

        بعض اسلامی بھائی کلام یا تحریر کے دوران نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کانامِ اقدس زَبان سے لیتے یا کاغذ وغیرہ پر لکھتے ہوئے جلد بازی میں مکمل درودِ پاک کی جگہ ’’صَلعم‘‘ وغیرہ بول یا لکھ دیتے ہیں ایسا کرنا مکروہ اور شدید محرومی کا باعث ہے، یاد رکھئے! ’’صَلعم‘‘ ایک مُہمَل کلمہ ہے، اس کے کوئی معنی نہیں بنتے۔(فتاوی افریقہ ص۵۰ملخصاً ) میرے آقا اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نامِ پاک کے ساتھ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے بجائے (صَلعم)لکھنے والے کی اِصلاح کرتے ہوئے فرماتے ہیں : یہ جہالت آج کل بہت جلد بازوں میں رائج ہے۔ کوئی ’’صلعم‘‘ لکھتا ہے کوئی’’عم‘‘ کوئی ’’ص‘‘ اور یہ سب بیہودہ و مکروہ و سَخت ناپسند ومُوجِب محرومی شدید ہے اس سے بہت سَخت اِحتراز چاہئے اگر تحریر میں ہزار جگہ نامِ پاک حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ آئے ہر جگہ پورا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ لکھا جائے ہرگز ہر گز کہیں ’’صلعم‘‘ وغیرہ نہ ہو علماء نے اس سے سَخت ممانعت فرمائی ہے یہاں تک کہ بعض کتابوں میں تو بہت اشد  حُکم لکھ دیا ہے۔(فتاویٰ رضویہ مخرجہ، ج۶، ص۲۲۱، ۲۲۲)

       میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! آج کل کیسا نازُک دور ہے۔ فُضول مضامین میں تو ہزارہا صفحات سیاہ کردیئے جاتے ہیں لیکن جب میٹھے مُصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پیارا اِسمِ گرامی آتا ہے تو ’’صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ‘‘ کی مختصر عبارت لکھنے میں سُستی کرجاتے ہیں ۔ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ الرحمن اس پر تنبیہہ (Warn)کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ایک ذرّہ سیاہی یا ایک اُنگل کاغذ یا ایک سیکنڈ وَقت بچانے کے لیے کیسی کیسی عظیم برکات سے دُور پڑتے اور محرومی و بے نصیبی کا ڈانڈا(سِرا)پکڑتے ہیں ۔                                            (فتاویٰ افریقہ ص۵۰)

’’صَلعم‘‘ لکھنا محروموں کا کام ہے

        حضرتِ سیِّدنا شیخ احمد بن شہاب الدین بن حجر ہیتمی مکی شافعی علیہ رحمۃ اللّٰہ الغنی ’’فتاویٰ حدیثیہ‘‘ میں لکھتے ہیں :  رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے اسمِ گرامی کے بعدصلَّی اللّٰہ  علیہ  وسلَّم لکھا جائے کہ یوں ہی تمام سَلف صالحین کا طریقہ چلا آرہا ہے۔ لکھتے وَقت اِس کو اختصار کرکے ’’صلعم ‘‘ نہ لکھا جائے کہ یہ محروم لوگوں کا کام ہے۔‘‘

(فتاویٰ حدیثیہ، مطلب فی بیان کیفیۃ وضع الکتب ص۳۰۶)

’’صَلعم‘‘ کے مُوجِد کا ہا تھ کاٹا گیا

        حضرتِ سیِّدنا علامہ جلال الدین سُیوطی شافعی علیہ رحمۃ اللّٰہ الکافی فرماتے ہیں :  ’’پہلا شخص جس نے دُرُود شریف کا اِختصار(Shortcut) اِیجاد کیا اُس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔‘‘

(تدریب الراوی للسیوطی النوع خامس والعشرون ص۲۸۴)

          اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے نامِ مبارک کے ساتھ بھی عَزَّ وَجَلَّ  یا جَلَّ جَلَالُہ پورا لکھیں ۔ آدھے جیم (ج) پر اِکتفا نہ کریں ۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار ج۱ص۶مفہومًا )   

درودِ پاک کے الفاظ چبانے سے بھی بچئے

        بعض اسلامی بھائی دورانِ بیان یا گفتگو کرتے ہوئے دُرُود پاک پڑھتے تو مکمل ہیں لیکن جلدبازی کی وجہ سے درودِ پاک کے الفاظ چَب کر اداہوتے ہیں ، اس طرح نہیں کرنا چاہئے لہٰذا جب بھی دورانِ گفتگو یا بیان دُرودِ پاک پر پہنچنے لگیں فوراً ذہن بنا لیں کہ ’’اب رفتار آہستہ کر کے دُرُست طریقے سے دُرُود ِ پاک ادا کرنا ہے۔‘‘ اس طرح پہلے ہی ذہنی طور پر تیار رہنے کی  بَرَکت سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ   بہت جلد صحیح ادائیگی پر قدرت حاصِل ہو جائے گی۔

ٹھہر ٹھہر کر عمدگی سے پڑھو

        حضرتِ سیِّدنا شیخ ابو المواہب شاذلی علیہ رحمۃ اللّٰہ الکافی فرماتے ہیں :  ایک دفعہ میں نے تیزی سے حضور پُر نُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر دُرُود شریف پڑھا تاکہ اپنا وِرد جو ایک ہزار تھا مکمل کر لوں ، تو رسول اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھے (خواب میں )اِرشاد فرمایا :  کیا تم نہیں جانتے کہ جلدی کرنا شیطان کی طرف سے ہے؟ پھر فرمایا :  اِطمینان سے ٹھہر ٹھہر کرعمدگی کے ساتھ یہ پڑھو : ’’ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ‘‘ مگر جب وَقت تنگ ہو تو جلدی پڑھنے میں حَرَج نہیں ۔ (الطبقات الکبری للشعرانی حصہ۲ ص۱۰۱تا۱۰۲)

ہے کبھی دُرود و سلام تو، کبھی نعت لب پہ سجی رہی

    غمِ ہجر میں کبھی رو پڑا، کبھی حاضِری کی خوشی رہی  (وسائلِ بخشش)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(۱۵) وظیفے کے نتیجے کی طَلَب میں جلد بازی

        بعض اسلامی بھائی جب کوئی وظیفہ شروع کرتے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ایک ہی دن میں اس کی  بَرَکتیں (Blessings)ظاہر ہونا شروع ہو جائیں اور یوں وظیفے کے نتیجے کی طَلَب میں جلد بازی کی وجہ سے اِستقامت(Consistency)  رخصت ہوجاتی ہے اور فوائد سے محروم رہنا پڑتا ہے، یاد رکھئے کہ اَورَادو وظائف کی تاثیر کے لئے کم از کم 3شرائط (Conditions)کا پایا جانا ضروری ہے چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ العِزَّت فتاوٰی رضویہ جلد 23کیصَفْحَہ558 پر فرماتے ہیں : ’’وظائف واعمال کے اثر کرنے میں تین شرائط (Conditions)ضروری ہیں :

 (1) حُسنِ اِعْتِقَاد، دل میں دَغدَغَہ (یعنی خدشہ)نہ ہو کہ دیکھئے اثر ہوتا ہے یانہیں ؟ بلکہاللّٰہعَزَّ وَجَلَّ  کے کرم پر پورا بھروسا ہو کہ ضرور اِجابت (یعنی قبول) فرمائے گا۔ حدیث میں ہے : رسولُ اللّٰہ صلّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں : اُدْعُوا اﷲَ وَاَنْتُمْ مُوْقِنُوْنَ بِالْاِجَابَۃِیعنی اللّٰہ  تَعَالٰی  سے اس حال پر دعا کرو کہ تمہیں اِجابت (یعنی قبولیت)کا یقین ہو ۔ (سنن الترمذی ج۵ص۲۹۲حدیث ۰۹۴۳)

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن