30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں کہ اس میں شرح و تفسیر کرنے کی شرائط بھی پائی جائیں ۔
ڈاکٹر اور انجینئر کی تعلیم کا عرصہ برابر ہے لیکن دونوں کی فیلڈ اور لائن الگ الگ ہے اگر انجینئر ڈاکٹر کے معاملات میں دخیل ہوگا تو شاید بندہ ہی مار دے گا کہ اس کو علاج کرنا ہی نہیں آتا ۔ یوں ہی اگر ڈاکٹر انجینئر کے معاملات میں دخیل ہوگا تو مشین کو ناکارہ بنا دے گا ۔ عربی کا محاورہ ہے کہ لِکُلِّ فَنٍّ رِجَالٌ یعنی ہر فن کے لیے مَرد ہیں ۔ لہٰذا جو جس کی فیلڈ ہے وہی اس کا کام کرسکے گا ۔ اسی طرح عالم کی فیلڈ میں غیر عالم دخیل ہوگا تو وہ دُنیا و آخرت کے نقصان والی باتیں کرے گا ۔ اس سے بہتر ہے ہر کوئی اپنے جامے میں رہے اور جتنی چادر ہے اتنے پاؤں پھیلائے ۔ خاص طور پر سوشل میڈیاوالے کسی پوسٹ کو وائرل کرنے سے پہلے 112 بار سوچ لیں کہ یہ آگے بڑھاؤں یا نہیں اور کسی اچھے عالمِ دِین سے مشورہ کرلیں خصوصاً دِینی پوسٹ کے حوالے سے ۔ اگر کوئی پوسٹ اپنے پاس آگئی اور یقین ہے کہ یہ غَلَط پوسٹ ہے تو جس نے بھیجی ہے اس کو سمجھا دیا جائے کہ یہ پوسٹ غَلَط ہے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ سوشل میڈیا جہنم میں پہنچا دے ۔
شاعری کا شوق رکھنے والے متوجہ ہوں
سُوال : فی زمانہ ایک تعداد ہے جن پر شاعری کرنے کا بھوت سوار ہوتا ہے تو شاعری کا شوق رکھنا کیسا؟ ([1])
جواب : بعض اوقات شعرا بھی ایسی واہیات باتیں کرتے ہیں کہ بس، ظاہر ہے یہ لوگ دُنیوی شاعر ہوتے ہیں ان کو نعت لکھنے کا شوق چڑھتا ہے یا حمد بیان کرنے کی خواہش ہوتی ہے یا بُزرگانِ دِین کی منقبت لکھنے کی سوجھتی ہے تو کچھ کا کچھ لکھ ڈالتے ہیں ۔ یہ ان کی فیلڈ نہیں ہے بلکہ علمائے کرام کا شعبہ ہے کسی بھی غیر عالم کا کام نہیں ہے کہ وہ نعت یا حمد وغیرہ لکھے ۔ ظاہر ہے ان شعرا کو نہ اللہ پاک سے متعلق عقائد کی معلومات ہوتی ہے نہ نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مقام و مرتبے کی پہچان تو جب یہ شانِ مصطفے ٰ بیان کرنے جاتے ہیں تو علم نہ ہونے کی وجہ سے توہین کر بیٹھتے ہیں یا مَعَاذَ اللّٰہ نعت کو اُلُوہیت کے مرتبے میں لے جاتے ہیں بلکہ کبھی تو صریح کفریات تک بھی کہہ جاتے ہیں اور عوام ان کے کلام نعت سمجھ کر پڑھ رہے ہوتے ہیں ۔
ہمارے جن علمائے کرام نے کلام لکھے ہیں وہ پڑھے جائیں جیسے مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے کلام لکھے ہیں ، مفتیِ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ زبردست عالم اور مفتی تھے ان کی لکھی ہوئی حمد، نعت اور منقبت پڑھی جائیں ان کے علاوہ بھی کافی علمائے کرام نے کلام لکھے ہیں وہ پڑھ لیے جائیں ۔ ہاں! اگر کوئی غیرِ عالم شاعر کلام لکھتا ہے تو وہ اپنا کلام ایسے عالمِ دِین سے چیک کروالے جو فنِ شاعری بھی جانتا ہو پھر اسے آگے بڑھائے ۔ اس طرح غیر عالم شاعر خود کو علمائے کرام کا محتاج رکھے ورنہ کُفر میں جا پڑے گااور معلوم بھی نہ ہوگا ۔ شعرا حضرات مجھے اپنا مخالف نہ سمجھیں نہ مجھ سے ناراض ہوں، نہ میرا آپ سے مقابلہ ہے ، نہ میں کسی مشاعرے میں حصہ لیتا ہوں اور نہ ہی میں زیادہ فنِّ شاعری جانتا ہوں بس تھوڑا بہت علم ہے جس سے گزارا ہوجاتا ہے ، اور کلام لکھنے کے بعد حتَّی الامکان اسے چیک کرواتا ہوں ۔
تصنیف کا شوق رکھنے والے متوجہ ہوں
سُوال : بعض لوگ نوکری سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد دِینی کتب تصنیف کرنے کا مشغلہ اپنا لیتے ہیں، دِینی کتاب لکھنے کے لیے کیا اِحتیاطیں درکار ہوتی ہیں؟([2])
جواب : بعض مصنفین جو پورے عالم نہیں ہوتے لیکن پھر بھی کتابیں لکھتے ہیں اور لکھنے کے بعد کسی عالمِ دِین کو چیک بھی نہیں کرواتے اور یوں کئی غلطیاں ان کی تحریر میں رہ جاتی ہیں، انہیں ڈرنا چاہیے کہ کہیں مَرنے کے بعد پھنس نہ جائیں ۔ ایسوں کے بارے میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ”قلم پکڑنا آگیا اور مصنف بن بیٹھے ۔ “حالانکہ تصنیف کے لیے دِینی علم کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ معلوم ہونا ضَروری ہوتا ہے ۔ ہر عالم بھی تصنیف نہیں کر سکتا کہ مصنف کو انشا پردازی کا بھی علم ہونا چاہیے کہ کس جگہ کونسا لفظ دُرُست ہوگا ۔ اس کے ساتھ اچھا لکھنا بھی جانتا ہو ورنہ مصنفین ایسے ایسے الفاظ لے آتے ہیں جو عبارت کا معنیٰ ہی بدل دیتے ہیں ۔ اللہ کریم ہم سے صرف اپنی رضا والے کام لے اور ہم سے راضی ہوجائے ورنہ کئی لوگ صرف نام و نمود کے لیے تحریر کرتے ہیں ۔ اور اگر ان لوگوں میں اخلاص ہوتا بھی ہے تو علم کی کمی کی وجہ سے فحش غلطیاں کرجاتے ہیں اور انتقال کے بعد بھی ان کی غلطیاں یوں ہی باقی رہ جاتی ہیں ۔ اللہ پاک ہمیں غلطیوں سے محفوظ رکھے ۔ بہرحال میری ان باتوں سے کوئی بھی مجھ سے ناراض نہ ہو ۔ بخد امیں یہ ساری باتیں اپنے نفس کے لیے نہیں بلکہ اُمَّت کی بہتری کے لیے کر رہا ہوں ۔ میری عمر بھی بہت ہوچکی ہے اب میں نے کسی سے کیا مقابلہ کرنا؟میں تو یہاں صرف اِصلاح کے لیے یہ بات کر رہا ہوں تاکہ ہم سب ایک دوسرے کی اِصلاح کریں اور جنت کا راستہ لیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ ہم جنت میں جائیں مگر اس طرح کہ
باغِ جنت میں محمد مسکراتے جائیں گے
پھول رحمت کے جھڑیں گے ہم اٹھاتے جائیں گے (وسائلِ بخشش)
PHD کرنے والے طلبا کے لیے مشورہ
سُوال : مدنی مذاکرے میں PHD کرنے والے اسلامی بھائی بھی شامل ہیں ان کو اپنی تعلیم کے دَوران مقالہ لکھنا ہوتا ہے جس کو یہ لوگ ”تھیسس“کہتے ہیں نیز ان کو زندگی میں لکھنا ہی لکھنا ہوتا ہے ، کیا ان کو اپنی تحریر کی شرعی تفتیش کروانی چاہیے ؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب : در اصل مشکل یہ ہے کہ جن لوگوں کا دُنیوی اسٹیٹس بنا ہوتا ہے وہ عموماً علمائے کرام سے دور ہوتے ہیں ۔ ہوسکتا ہے یہ بے چارے سوچتے ہوں کہ مولانا کو ہماری باتیں کیا سمجھ
[1] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہل سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
[2] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہل سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع