30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب : اگر فرض چھوٹا تھا تو نماز ہوئی ہی نہ تھی اور اس کا دوبارہ پڑھنا فرض تھا([1]) لہٰذا اب کوئی دوسرا مقتدی شامل ہو جائے تو حرج نہىں ہے ۔ ([2])
آنکھوں کے زنا سے کیا مُراد ہے ؟
سُوال : آنکھوں کے زنا سے کىا مُراد ہے ؟(یوٹیوب کے ذَریعے سُوال)
جواب : آنکھوں کے زنا سے مُراد گندى لذت کے ساتھ کسى کو دىکھنا ہے ۔ ([3])
عورت کے معمول کے کپڑے ہی اس کا اِحرام ہیں
سُوال : عورت نے جو لباس پہنا ہوتا ہے کیا وہى اس کا اِحرام ہوتا ہے ىا وہ اِحرام کى نىت سے کوئی دوسرا لباس پہنے گی؟
جواب : عورت کے لیے معمول کے مُطابق جو اس کے سِلے ہوئے کپڑے ہىں وہى اِحرام مىں اِستعمال ہو سکتے ہىں مگر چہرے پر کپڑا ڈالنا نقاب ڈالنا منع ہے البتہ وىسے کوئى کتاب ىا گتا آڑے رکھ کر چہرہ چھپاىا جو اس کے چہرے سے ٹچ نہىں ہو رہا تو وہ جائز ہے بلکہ بھىڑ مىں اس کو اس طرح کرنا اچھا ہے ۔ ([4]) اِحرام کی نیت سے کوئی دوسرا لباس پہننے کی حاجت نہیں ہے ۔ آج کل عورتوں کا اِحرام بِک رہا ہے حالانکہ شرعی طور پر اسے پہننا کوئى ضَرورى نہىں ہے ، بس علم کی کمی کی وجہ سے اس طرح کے دھندے ہو رہے ہوتے ہیں ۔
جمعہ کی دوسرى ساعت سے کیا مُراد ہے ؟
سُوال : اگرجمعہ کى دوسرى ساعت مىں ”یَاقَوِیُّ“پڑھا جائے تو بھولنے کا مرض ختم ہوجائے گا تو ىہاں دوسرى ساعت سے کىا مُراد ہے ؟
جواب : مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کى کتاب ” لُبَابُ الْاِحْیَاء“کے صفحہ 72 پر لکھا ہے : پہلى ساعت سے مُراد طُلوعِ آفتاب تک کا وقت ہے ، دوسرى ساعت اس کے بلند ہونے تک ہے ىعنى سورج جىسے ہى نکلا اور پہلى کرن چمکى تو دوسرى ساعت کا وقت شروع ہو گىا تو ”یَاقَوِیُّ“ کا وظىفہ اس دَوران پڑھنا ہے سورج بلند ہونے تک اور تىسرى ساعت وہ وقت ہے جب سورج کى روشنى پھىل جائے اور چوتھى اور پانچوىں ساعت چاشت سے زوال تک ہے ۔ ([5]) کیا عورت مسواک کر سکتی ہے ؟
سُوال : کیا عورت کے لیے مسواک کرنا مکروہ ہے ؟
جواب : عورت کے لیے مسواک کرنا جائز بلکہ اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کی سنَّت ہے ۔ ([6]) چونکہ عورتوں کے مسوڑے نازک ہوتے ہیں اگر مسواک کرنے سے چھل جاتے ہوں یا خون آجاتا ہو تو نہ کریں ۔ مسواک کے بجائے مِسی اِستعمال ہوتی ہے یہ ایک دَرخت کا چھلکا ہے جو دانتوں کی صفائی کے کام آتا ہے ۔ آج کل کا معلوم نہیں کہ عورتیں مِسی اِستعمال کرتی ہیں یا نہیں ورنہ پہلے تو یہ بہت اِستعمال ہوتی تھی شاید اب اس کا کوئی الٹرنیٹ آگیا ہوگا، طرح طرح کے کیمیکل والی چیزیں اِستعمال ہوتی ہوں گی جو دانتوں کے ساتھ ساتھ مسوڑوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوتی ہو گی ۔
کیا حالتِ اِحرام میں ناریل کا تیل لگا سکتے ہیں؟
سُوال : کیا اِحرام کی حالت میں چہرے پر ناریل کا تیل لگاسکتے ہیں؟
جواب : اِحرام کی حالت میں چہرے پر ناریل کا تیل لگانے میں کوئى حرج نہىں ([7]) البتہ تِل اور زىتون کا تىل خوشبو کے حکم مىں ہے اگر چہ ان مىں خوشبو نہ ہو، ىہ جسم پر نہىں لگاسکتے ۔ ہاں! ان کے کھانے ، ناک مىں چڑھانے ، زخم پر لگانے ىا کان مىں ٹپکانے مىں کفارہ لازم نہىں ۔ ([8]) لہٰذا حالتِ اِحرام میں ناریل کا تیل لگانا جائز ہے مگر تل اور زیتون کا تیل سر میں نہیں ڈال سکتے ۔
جان و دِل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے
سُوال : اِس شعر کی وضاحت فرمادیجیے ، نیز اس شعر میں سامان کس چیز کو فرمایا گیا؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جان و دِل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے
تم نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا (حدائقِ بخشش)
[1] جنتی زیور، ص۲۸۹ مکتبۃ المدینہ کراچی
[2] اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : فرض کے ترک میں (نماز دوبارہ ) پڑھنا فرض ہے کہ پہلی نماز اصلاً نہ ہوئی اور اسی صورت میں نئے آدمی (جماعت میں) شامل ہوسکتے ہیں، اور واجب بھول کر چھوٹا توسجدۂ سہو کاحکم ہے اور قصداً چھوڑا یابھول کرچھوٹا تھا مگر سجدۂ سہو نہ کیا تو اِعادہ (نماز کو دوبارہ پڑھنا) واجب ہے اور سنَّت کے ترک میں سنَّت اور مُسْتَحَب کے ترک میں مُسْتَحَب اور ان سب صورتوں میں نئے آدمی (جماعت میں) شامل نہیں ہوسکتے ۔ (فتاویٰ رضویہ، ۷ / ۳۰۶)
[3] فیض القدیر میں ہے : آنکھ کا زنا یعنی اس کی طرف نظر کرنا جس کا دیکھنا جائز نہیں جیسے اجنبی عورت اور بے ریش لڑکے کو دیکھنا ۔(فیض القدیر، حرف الھمزة، ۲ / ۳۱۲ دار الكتب العلمية بيروت)
[4] بہار شریعت، ۱ / ۱۰۸۳، حصہ : ۶ماخوذاً
[5] لباب الاحیاء، الباب الرابع : فی اسرار الصلاة و مھماتھا، فصل فی فضل الجمعة...الخ، ص۶۸دار البیروتی دمشق- لباب الاحیاء، ص۷۲ مکتبۃ المدینہ کراچی
[6] ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص ۳۵۷
[7] کڑوا تیل یا ناریل یا بادام یا کدو یا کاہو کا تیل کہ (خوشبو میں) بسایا نہ ہو بدن یا بالوں میں لگانا(حالت احرام میں جائز ہے ۔ ) (فتاویٰ رضویہ، ۱۰ / ۷۳۴ ملخصاً)
[8] رد المحتار، کتاب الحج، باب الجنایات، ۳ / ۶۵۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع