30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہىں تو ان مىں سے جو ڈاکٹر ، افسر ، پروفىسر اور لىکچرار لیول کے لوگ ہىں ىہ تو زىادہ دین کا کام کر سکتے ہىں کیونکہ کئی لوگ ان کے ماتحت ہوتے ہىں اور ان کى عزت اپنے شاگردوں کے ساتھ ساتھ باہر بھى ہوتى ہے کہ جو بھى بڑے دَرجے کا آدمى ہوتا ہے لوگ اس کو مان اور عزت دیتے ہىں تو یوں یہ زیادہ کام کر سکتے ہىں ۔ ڈاکٹر اپنے مَرىضوں مىں تو بہترىن طریقے سے دِین کا کام کر سکتا ہے مثلاً ہر مرىض کو کہتا رہے کہ نماز پڑھا کرو کیونکہ نماز مىں شِفاہے اور واقعی نماز مىں شِفا ہے اور رِوایت میں یہ آیا ہے کہ نماز میں شِفا ہے ۔ ([1]) اسی طرح مَریضوں کو سنتوں پر عمل کرنے اور گناہوں سے بچنے کى تلقىن کریں ، اللہ پاک کی رضا کے لیے تین دِن کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کا مشورہ دیں اور مَدَنی قافلے میں سفر کے دَوران امی ابو یا جو بھی بیمار ہے اس کے لیے دُعا کرنے کا کہیں کہ ایسی بہت سی مَدَنی بہاریں ہیں کہ مَدَنی قافلوں میں مانگی جانے والی دُعاؤں کی بَرکت سے روزگار یا شِفا مل گئی ۔ دُنیوی فوائد کے ساتھ ساتھ ثواب بھی اپنی جگہ پر موجود ہے تو یوں ڈاکٹرز وغیرہ بھی دِین کا کام کر سکتے ہیں اور انہیں کرنا بھی چاہیے کہ دعوتِ اسلامی سبھی کی ہے اور سبھى کو مل کر اللہ پاک کے دِىن کى خدمت کرنی چاہىے ۔
بخاری شریف کی حدىث میں میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں : بَلِّغُوْا عَنِّىْ وَلَوْآیَۃً یعنی میری طرف سے پہنچا دو اگرچہ اىک ہى بات ہو ۔ ([2]) بہرحال جتنا ہوسکے ہمىں دِین کا پیغام پہنچانا ہے اوردِین کا کام کرنا ہے لہٰذا ڈکٹرز وغیرہ بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اِجتماع میں حاضری دیں ، مَدَنى مذاکرہ سنىں ، مَدَنى چىنل دىکھیں اور اپنے علاقے مىں مَدَنی کاموں کی کوئى ذِمَّہ دارى قبول کریں ۔ مَدَنی کاموں کے لیے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالنا پڑے گا، جو اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کا مَدَنى کام کرتے ہىں ایسا نہیں کہ وہ سب فارغ ہىں اور دِىن کا کام وہی کرے جو فارغ ہو بلکہ مَدَنی کام کرنے والے بھى نوکرىاں کرتے ہىں، دُکاندارىاں کرتے ہىں ، تجارتىں کرتے ہىں اور اپنے اپنے طور پر مصروف ہوتے ہىں مگر اس کے ساتھ ساتھ دِىن کے لىے بھی وقت نکالتے ہىں تو اسى طرح ڈاکٹرز صاحبان وغیرہ بھى ظاہر ہے اپنے اپنے شعبے مىں ڈبل بارہ گھنٹے تو مصروف نہىں ہوتے اور ان کو بھى کافى وقت ملتا ہے تو یہ اپنا فارغ وقت سوشل مىڈىا اور گپ شپ مىں گزارنے کے بجائے دِىن کے کام میں صَرف کریں ۔
اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کا سنَّت پر عمل کرنے کا جذبہ
سُوال : کیا کھانے کے بعد مىٹھا کھا سکتے ہىں ؟
جواب : اگر مىٹھا موجود ہو تو اول و آخر نمک ىا نمکىن اور اس کے دَرمىان مىں مىٹھا کھا لیا جائے ۔ دَرمىان سے مُراد ىہ نہىں کہ اگر کسی نے دو روٹىاں کھانی ہیں تو اب وہ اىک روٹى کھائے اور اس کے بعد مىٹھا کھا لے اور پھر آخر مىں اىک روٹى کھالے بلکہ مُراد یہ ہے کہ تھوڑا سا نمک چکھ لے اس کے بعد مىٹھا کھا لے اور پھر اس کے بعد جتنا چاہے نمکین کھانا چاول وغىرہ کھائے تو ىہ مُسْتَحَب اور اچھا ہے ۔ کھانے کے اول و آخر نمک ىا نمکىن اِستعمال کرنے سے 70 بىمارىاں دور ہوتى ہىں([3]) اور یہ سنَّت بھی ہے ۔ ([4]) اگر کسى نے کھانے کے اول و آخر نمک یا نمکین نہىں کھایا تو وہ گناہ گار نہىں ہو گا لیکن اگر مُسْتَحَب اور سنَّت سمجھ کر کھائے گا تو ثواب پائے گا ۔ مىرے آقا اعلىٰ حضرت امامِ اہل سُنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ ایک بار اِعتکاف مىں تھے تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کى خدمت مىں سحری میں کھانے کے لیے فىرنى اور چٹنى پىش کى جاتى تھى تو جو لانے والے خادم تھے وہ اس حوالے سے سوچتے رہتے تھے بلآخر انہوں نے اىک دِن اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ سے پوچھ ہی لیا کہ حضور !ىہ چٹنى اور فىرنى کا کىا مىل ہے ؟اس لیے کہ چٹنى تو لوگ بَرىانى ، پلاؤ ىا روٹى سے کھاتے ہىں ۔ فیرنی کسٹرڈ سے ملتی جلتی ایک آئٹم ہے جو غالباً دودھ اور پسے ہوئے چاول یعنی چاول کے آٹے سے بنتی ہے اور اس میں چىنى بھی ہوتى ہے ۔ اس میں چینی کی جگہ شہد بھى ڈال سکتے ہىں بلکہ شہد ڈالنا اچھا ہے کیونکہ سفىد چىنى نقصان دہ ہوتی ہے ۔ بہرحال جب خادم نے سُوال کیا کہ فىرنى اور چٹنى کا کیا مىل ہے ؟ تو مىرے آقا اعلىٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے وضاحت فرمائى کہ مىں فىرنى کھانے سے پہلے تھوڑى سی چٹنى کھا لىتا ہوں اور پھر فىرنى کھانے کے بعد بھی چٹنى کھالىتا ہوں اور چٹنى مىں نمک ہوتا ہے تو اس طرح مىرى اول و آخر نمکین کھانے کى سنَّت ادا ہو جاتى ہے ۔ ([5])
سجدۂ سہو کرنا بھول جائیں تو کىا حکم ہے ؟
سُوال : نماز مىں اگر سجدۂ سہو کرنا بھول جائىں تو کىا حکم ہے ؟
جواب : اگر سجدۂ سہو واجب تھا مگر اسے کیے بغیر بھول کر سلام پھىر لىا ، اب اگر کوئی مُنافیِ نماز کام پایا گیا مثلاًبات چىت کرلى ىا قصدًا وضو توڑ ڈالا تو نماز دوبارہ پڑھنا ہو گی کہ وہ نماز واجبُ الْاِعادَہ ہے اور اگر مُنافیِ نماز کوئی چیز پائے جانے سے پہلے پہلے یاد آگیا مثلاً دونوں طرف سلام پھیر کر بىٹھا ہوا تسبىح پڑھ رہا تھا کہ سجدہ ٔ سہو چھوٹ جانے کا یاد آگیا تو اب فوراً سجدۂ سہو کر لے اور پھر اَلتَّحِیَّات، دُرُود شرىف اور دُعا پڑھ کر سلام پھىر لے تو نماز دُرست ہو جائے گی ۔ ([6])
کیادوبارہ پڑھی جانے والی نماز میں نیا مقتدی شامل ہو سکتا ہے ؟
سُوال : امام صاحب سے کوئى فرض چھوٹ گىا اور پھر اس نماز کا اِعادہ کىا گىا تو کىا اب نىا مقتدى شامل ہو سکتا ہے ؟
[1] حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ میں نے نماز پڑھی اور پھر بیٹھ گیا تو نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : کیا تمہارے پیٹ میں درد ہے ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں! یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ! ارشاد فرمایا : اٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفا ہے ۔ (ابن ماجه، کتاب الطب، باب الصلاة شفاء، ۴ / ۹۸، حدیث : ۳۴۵۸ دار المعرفة بیروت)
[2] بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، باب ما ذکرعن بنی اسرائیل، ۲ / ۴۶۲، حدیث : ۳۴۶۱
[3] ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، ۹ / ۵۶۲
[4] ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، ۹ / ۵۶۲
[5] حیات اعلیٰ حضرت، ۱ / ۱۰۷مکتبۃ المدینہ کراچی
[6] در مختار مع ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب سجود السھو، ۲ / ۶۷۳-بہارِ شریعت، ۱ / ۷۱۷، حصہ : ۴ماخوذاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع