دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ارشاد فرمایا: ’’مجھے اس شخص کے پاس لے جاؤ۔‘‘ پس آپ اس کے ساتھ چل دیئے اور وہ شخص دیکھ رہا تھا کہ آپ اپنے نفس کو ظلم سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جب آپ اس کے پاس پہنچے (جس کی چغلی کھائی گئی تھی) تو فرمایا:’’اے میرے بھائی! جو کچھ تم نے میرے متعلق کہا اگر سچ ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ میری بخشش فرمائے اور اگر تم نے میرے بارے میں جھوٹی بات کہی تو اللہ عَزَّوَجَلَّتیری بخشش فرمائے۔‘‘

منقول ہے کہ’’چغل خور کا عمل شیطان سے زیادہ نقصان دہ ہے کیونکہ شیطان کا عمل تو دل میں وسوسہ کے ذریعے ہوتا ہے جبکہ چغل خور کا عمل آمنے سامنے ہوتاہے۔‘‘

چغل خور غلام:

ایک غلام کو بیچتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ’’اس میں سوائے چغلی کے کوئی عیب نہیں۔‘‘ ایک شخص نے اس عیب کو ہلکا جانا اور اسے خرید لیا۔ وہ غلام اس مالک کے پاس چند دن تک چغلی سے رکا رہا پھر ایک دن اس نے اپنے مالک کی بیوی سے چغلی کھائی کہ’’اس کا شوہر کسی عورت کو پسند کرتا ہے یا اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔‘‘ اور اسے مشورہ دیا کہ’’استرا لے کر اپنے شوہر کی گدی کے چند بال مونڈ دے تا کہ میں ان بالوں پر جادو کا عمل کر سکوں۔‘‘ اس عورت نے اس کی بات کو سچ سمجھا اور ایسا ہی کرنے کا پختہ ارادہ کر لیا، پھر وہ غلام اپنے مالک کے پاس آیا اور اس کی بیوی کے بارے میں چغلی کھائی کہ ’’اس کا ایک خفیہ یار ہے جس سے وہ محبت کرتی ہے اور آج رات تمہیں ذبح کرنا چاہتی ہے لہٰذاتم جھوٹ میں سو جانا تا کہ خود ہی دیکھ لو۔‘‘ اس مالک نے بھی اس کی بات کو سچ جانا،پس وہ جھوٹ میں سو گیا۔ جب اس کی بیوی اس کے بال مونڈنے کے لئے آئی تو اس نے خود سے کہا:’’غلام نے سچ ہی کہا تھا۔‘‘ لہٰذاجب اس کی بیوی اس کے حلق کے بال مونڈنے کے لئے جھکی تو اس نے وہی استرا لے کر اسے ذبح کر دیا۔ جب اس عورت کے خاندان کے لوگ آئے اور اسے مردہ پایا تو انہوں نے اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔ اس چغل خور کی بری عادت سے دونوں خاندانوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔(۱)

اللہ عَزَّوَجَلَّ نے چغل خور کی بات کی تصدیق کرنے کی قباحت اور اس پرمرتب ہونے والے بڑے شر کی طرف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1احیاء علوم الدین،کتاب آفات اللسان،الآفۃ السادسۃ عشرۃ النمیمۃ،ج۳،ص۱۹۵ ۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن