30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ے ارشاد فرمایا: ’’آپس میں صلح کروا دینا کیونکہ باہمی تعلقات کا بگاڑ مونڈنے والا ہے۔‘‘آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’یہ حَالِقَہ (یعنی مونڈنے والا) ہے، میں نہیں کہتا کہ یہ بالوں کو مونڈتا ہے بلکہ یہ تو دین کو مونڈتا ہے۔‘‘ (۱)
{16}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس شخص نے کسی مسلمان کے متعلق ایسی بات مشہور کی جس سے وہ بری تھا تا کہ دنیا میں اسے بدنام کرے، تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کو حق ہے کہ قیامت کے دن اسے جہنم میں پگھلا دے یہاں تک کہ جو کچھ اس نے کہا اسے ثابت کر ے۔‘‘ (۲)
{17}…حضرت سیِّدُنا کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ’’بنی اسرائیل قحط کا شکار ہوئے تو حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے کئی بار بارش کے لئے دعا کی لیکن قبول نہ ہوئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی طرف وحی فرمائی:’’میں نہ تمہاری دعا قبول کروں گا اور نہ ہی ان کی جو تمہارے ساتھ ہیں۔ جب تک کہ تم میں ایک ایسا چغل خور موجود ہے جو بار بار چغلی کھاتا ہے ۔ ‘ ‘ تو حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے عرض کی:’’اے رب عَزَّوَجَلَّ! وہ کون ہے تا کہ ہم اسے اپنے درمیان سے نکال دیں ؟‘ ‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: ’’اے موسیٰ! میں جس چیزسے تم بندوں کو منع کرتا ہوں کیا خوداسے کروں۔‘‘ پس ان سب نے اجتماعی توبہ کی تو بارش ہوئی۔‘‘ (۳)
ایک نیک بزرگ سے ان کے بھائی نے ملاقات کی اور ان کے دوست کی چغلی کھائی تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ’’اے میرے بھائی! تم نے غیبت کی اور میرے پاس تین گناہ لے کر آئے: (۱)…مجھے اپنے مسلمان بھائی سے ناراض کیا (۲)… اس وجہ سے میرے دل کو مشغول کیا اور (۳)… اپنے امین نفس پر تہمت لگائی۔‘‘ (۴)
منقول ہے کہ’’جو آپ کو یہ خبر دے کہ فلاں نے آپ کو گالی دی ہے تو وہ آپ کوبھی گالی دے گا۔‘‘
ایک شخص حضرت سیِّدُنا علی بن حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے پاس آیا اورکسی کی چغلی کھائی تو آپ نے اس سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی ،ابواب صفۃ القیامۃ ،باب فی فضل صلاح ذات البین ،الحدیث:۲۵۰۹،ص۱۹۰۴۔
2…الترغیب والترھیب،کتاب القضاء وغیرہ،باب الترھیب من اعانۃ المبطل۔۔۔الخ،الحدیث:۳۴۳۹،ج۳،ص۱۵۱۔
3…احیاء علوم الدین،کتاب آفات اللسان،الآفۃ السادسۃ عشرۃ النمیمۃ،ج۳،ص۱۹۲۔
4…المرجع السابق ، بیان حد النمیمۃ ومایجب فی ردہا، ص۱۹۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع