دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اِختِتام

اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں اہلِ جنت سے کرے کہ جن پر اس نے اپنی رضا اُتاری اور انہیں ہمیشہ کے لئے اپنا فضل وکرم اور احسان عطا فرمایا اور ہمیں دونوں جہاں میں تمام آزمائشوں اور مصیبتوں سے محفوظ ومامون فرمائے، بے شک وہ سب کچھ کر سکتا ہے اور بہت جلد دعا قبول فرمانے والا ہے۔ آمین! آمین! آمین! میں نے جس کتاب کے لکھنے کا ارادہ کیا تھا آج وہ اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے اور سب خوبیاں اس ذاتِ بابرکات کے لئے ہیں جس نے ہمیں اس کام کی توفیق عطا فرمائی اور اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ہدایت عطا نہ فرماتا تو ہم ہدایت پانے والے نہ تھے اور اول و آخر اور ظاہر وباطن میں اسی کی تعریف ہے۔ اے ہمیں پروان چڑھا کر درجۂ کمال تک پہنچانے والے! جو تعریف تیری عظَمت وجلالت کے شایانِ شان ہے تو اسی کا سزاوار ہے، ہم اس طرح تیری تعریف نہیں کر سکتے جیسے تو نے اپنی شان خود بیان فرمائی ہے۔تیرے لئے ہمیشہ ایسی تعریف ہے جو تیری نعمتوں ، تیرے احسانات، تیری مخلوق، تیری رضا، تیرے عرش کے وزن اور تیرے کلمات کی تعداد کے برابر ہے۔اے ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ ! اَشْرَفُ الْخَلْق اور رسولِ برحق تیرے بندے، ہمارے آقا ومولیٰ حضرت سیِّدُنا محمد مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، اُن کے آل و اصحاب ، ازواجِ مطہرات رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور تمام پاکیزہ و طاہر اولاد پر افضل اور پاکیزہ درود وسلام اور عظیم برکتیں نازل فرما کہ جن کے سچا ہونے کی تائید تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے کی گئی ہے، جیسا کہ تو نے حضرت سیِّدُنا ابراہیم اور آلِ ابراہیمعَلَـــیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر درود وسلام اوربرکتیں نازل فرمائیں۔بے شک تیری مخلوق کی تعداد، تیری رضا، تیرے عرش کے وزن اور تیرے کلمات کی تعدادکے برابر تیری حمد وثناء اور بزرگی ہے،جب بھی تیرا ذکر کیا جائے اور ذکر کرنے والے تیرا ذکر کرتے رہیں اور جب بھی تیرے ذکر سے غفلت برتی جائے اور غافل تیرا ذکر کریں۔

دَعْوٰىہُمْ فِیۡہَا سُبْحٰنَکَ اللّٰہُمَّ وَ تَحِیَّتُہُمْ فِیۡہَا سَلٰمٌ ۚ وَاٰخِرُ دَعْوٰىہُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۱۰۱۱، یونس:۱۰)

ترجمۂ کنز الایمان: ان کی دعا اس میں یہ ہو گی کہ اللہ تجھے پاکی ہے، ان کے ملتے وقت خوشی کا پہلا بول سلام ہے اور ان کی دعا کا خاتمہ یہ ہے کہ سب خوبیوں سراہا اللہ جو ربّ ہے سارے جہان کا۔

 

 

۞۞۞۞۞۞۞


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن