دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تَعْمَلُوۡنَ ﴿۴۳ ۸،الاعراف:۴۳)

تمہارے اعمال کا ۔ (۴)

موت کی موت:

{85}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:موت کو سُرمئی مینڈھے کی شکل میں لایا جائیگا توایک منادی ندا دے گا:’’اے اہلِ جنت!‘‘ وہ گردنیں اٹھائیں گے(یعنی دیکھنے کے لئے اپنی گردنیں آگے بڑھائیں گے)اور دیکھیں گے، تو وہ کہے گا:’’کیا تم اس کو پہچانتے ہو؟‘‘وہ کہیں گے:’’ہاں !یہ توموت ہے اوروہ سب اسے دیکھ چکے ہوں گے۔‘‘ پھر منادی ندا کرے گا:’’اے دوزخیوں !‘‘ تو وہ بھی گردنیں بڑھائیں گے اور دیکھیں گے تو وہ کہے گا:’’کیا تم اسے پہچانتے ہو؟‘‘ وہ بھی کہیں گے:’’ہاں ! یہ موت ہے اوروہ سب اسے دیکھ چکے ہوں گے ۔‘‘ اس کے بعد اس مینڈھے کو جنت اور دوزخ کے درمیان ذبح کر دیاجائے گا، پھر ندا دینے والا کہے گا: ’’اے اہلِ جنت! تم اس میں ہمیشہ رہوگے اوراے اہل جہنم!تم اس میں ہمیشہ رہو گے اب کسی کوموت نہیں آئے گی ۔‘‘ راوی فرماتے ہیں :پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی :

وَ اَنۡذِرْہُمْ یَوْمَ الْحَسْرَۃِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُ ۘ وَ ہُمْ فِیۡ غَفْلَۃٍ وَّ ہُمْ لَا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿۳۹ ۱۶،مریم :۳۹)

ترجمۂ کنز الایمان: اور انہیں ڈر سناؤ پچھتاوے کے دن کا جب کام ہو چکے گا اور وہ غفلت میں ہیں اور وہ نہیں مانتے۔

اور اپنے دست ِ اقدس سے دُنیا کی طرف اشارہ فرمایا۔ (۲)

{86}…دوسری روایت میں ہے کہ’’پھر ان کے درمیان ایک اعلان کرنے والا کھڑ اہو گا اور کہے گا:’’اے اہلِ جنت! اب موت نہیں اور اے اہلِ دوزخ! اب موت نہیں ، جو شخص جہاں ہے وہیں ہمیشہ رہے گا۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الجنۃ،باب فی دوام نعیم…الخ، الحدیث:۷۱۵۷،ص۱۱۷۱۔

الزہد لہناد،باب دخول الجنۃ، الحدیث:۱۷۵،ج۱،ص۱۳۴۔

2صحیح البخاری،کتاب التفسیر، بَاب قَوْلِہٖ:وَاَنْذِرْہُمْ یَوْمَ الْحَسْرَۃِ،الحدیث:۴۷۳۰،ص۳۹۷۔

صحیح مسلم،کتاب الجنۃ ،باب الناریدخلہا الجبارون، الحدیث:۷۱۸۱،ص۱۱۷۲۔

جامع الترمذی، ابواب صفۃ الجنۃ،بَاب مَاجَاء فِی خُلُود اَہْلِ الْجَنَّۃِ، الحدیث:۲۵۵۷،ص۱۹۰۹۔

3صحیح مسلم ،کتاب الجنۃ ،باب النار یدخلہا الجبارون والجنۃ یدخلہا الضعفائ، الحدیث:۷۱۸۳،ص۱۱۷۳۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن