30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی ، لہٰذااس کے بعد کبھی تم سے ناراض نہ ہوں گا۔‘‘ (۱)
{81}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے کہ میں نے اپنے بندوں کے لئے وہ نعمتیں تیار کر رکھی ہیں جو نہ تو کسی آنکھ نے دیکھیں ، نہ کسی کان نے سنیں اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر ان کا خیال گزرا، اگر تم چاہو تو یہ آیت ِ مبارکہ پڑھ لو:
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَہُمۡ مِّنۡ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ ۚ جَزَآءًۢ بِمَاکَانُوۡایَعْمَلُوۡنَ (پ۲۱،السجدہ: ۱۷)
ترجمۂ کنز الایمان: تو کسی جی کو نہیں معلوم جو آنکھ کی ٹھنڈک ان کے لئے چھپا رکھی ہے صلہ ان کے کاموں کا ۔ (۲)
جنتی اور دنیوی اشیاء میں فرق:
{82}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’تم میں سے کسی ایک جنتی کے کَوڑا (یعنی چابک،ڈنڈا) رکھنے کی مقدار کے برابر جگہ دنیا اور اس کی مثل سے بہتر ہے اور تم میں سے کسی ایک جنتی کی کمان بھر جگہ دنیا اور اس کی مثل سے بہتر ہے اور جنتی عورت کی اوڑھنی دنیا اور اس کی مثل سے بہتر ہے۔‘‘ (۳)
{83}… حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ارشادفرماتے ہیں :’’جنت میں دنیا کی کوئی چیز نہ ہو گی صرف نام ہوں گے۔‘‘ (۴)
{84}…سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جب جنتی جنت میں داخل ہو جائیں گے تو ایک منادی ندا کرے گا:’’تمہارے لئے یہ مقرر ہو گیا ہے کہ تم تندرست رہو گے کبھی بیمار نہ ہو گے ، تم زندہ رہو گے کبھی نہ مرو گے ، تم ہمیشہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہ ہو گے اور تم ہمیشہ نعمتوں میں رہو گے کبھی تکلیف میں مبتلا نہ ہوگے۔ اس کی تائید اللہ عَزَّوَجَلَّکے اس فرمانِ عالیشان میں ہے:
وَنُوۡدُوۡۤااَنْ تِلْکُمُ الْجَنَّۃُ اُوۡرِثْتُمُوۡہَا بِمَا کُنۡتُمْ ترجمۂ کنز الایمان: اور ندا ہوئی کہ یہ جنت تمہیں میراث ملی صلہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب التوحید، بَاب کَلَامِ الرَّبِّ مَعَ اَہْلِ الْجَنَّۃِ، الحدیث:۷۵۱۸،ص۶۲۷۔
2…صحیح البخاری،کِتَاب بَدْء الْخَلْقِ، بَاب مَا جَاء فِی صِفَۃِ الْجَنَّۃِ وَاَنَّہَا مَخْلُوقَۃٌ، الحدیث:۳۲۴۴،ص۲۶۳۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرۃ، الحدیث:۱۰۲۷۴،ج۳،ص۵۳۲، ’’قَدْر‘‘بدلہ’’ قَیْد‘‘۔
4…الزہد لہناد بن السری، الحدیث:۳،ج۱، ص۴۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع