دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہم پر تجلِّی فرمائی اور ہمیں اپنے دیدار کی نعمت سے نوازا یہاں تک کہ ہم تم سے چھپ گئے۔پھر ان کے لئے ہر7 دن میں پہلے سے دوگنی نعمتیں ہوں گی اور اس کے متعلق اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے :

فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَہُمۡ مِّنۡ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ ۚ جَزَآءًۢ بِمَاکَانُوۡایَعْمَلُوۡنَ ﴿۱۷۲۱،السجدہ: ۱۷)

ترجمۂ کنز الایمان: تو کسی جی کو نہیں معلوم جو آنکھ کی ٹھنڈک ان کے لئے چھپا رکھی ہے صلہ ان کے کاموں کا۔ (۱)

{78}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’ادنیٰ درجے کا جنتی اپنے باغات، بیویوں ، خادموں اورتختوں کو ہزار برس کی مسافت تک دیکھتا رہے گا، اللہ عَزَّوَجَلَّکے نزدیک ان میں سے زیادہ عزّت والا وہ ہو گا جو صبح شام دیدارِ الٰہی کے شرَف سے مشرَّف ہو گا۔‘‘ اس کے بعدآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی :

وُجُوۡہٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَۃٌ ﴿ۙ۲۲﴾ اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ ﴿ۚ۲۳ ۲۹،القیامۃ:۲۲،۲۳)

ترجمۂ کنز الایمان: کچھ منہ اس دن تروتازہ ہوں گے اپنے رب کو دیکھتے۔‘‘ (۲)

{79}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’ مرتبہ کے اعتبار سے افضل جنتی کا مقام یہ ہو گا کہ وہ دن میں دو مرتبہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا دیدار کرے گا۔‘‘ (۳)

{80}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:اللہ عَزَّوَجَلَّجنتیوں سے ارشاد فرمائے گا:’’اے اہلِ جنت! ‘‘ تو وہ عرض کریں گے:’’لَــبَّـیْکَ! ہم اطاعت کے لئے حاضر ہیں اور سب بھلائی تیرے ہی دست ِ قدرت میں ہے۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’کیا تم راضی ہو؟‘‘ وہ عرض کریں گے: ’’اے ہمارے ربّ عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں کیا ہے کہ ہم راضی نہ ہوں ؟ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرمایا ہے جو اپنی مخلوق میں سے کسی کو نہیں دیا۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’کیا میں تم کو اس سے افضل نعمت نہ عطا فرماؤں۔‘‘ وہ عرض کریں گے:’’اے ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ ! اس سے افضل کیا چیز ہو گی؟‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’میں نے اپنی رضامندی تمہارے لئے حلال

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1البحرالزخارالمعروف بمسند البزار، مسند حذیفۃ بن الیمان، الحدیث:۲۸۸۱،ج۷،ص۲۸۹۔

موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۳۳۰،ج۶،ص۳۸۶تا۳۸۸۔

2جامع الترمذی، ابواب صفۃ الجنۃ، باب منہ تفسیر قولہ:وُجُوہٌ یَوْمَئِذٍ نَاضِرَۃٌ، الحدیث:۲۵۵۳،ص۱۹۰۸۔

3موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۹۶،ج۶،ص۳۴۱۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن