30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گے، پہلے انبیاءے کرام عَلَـــیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے خدّام اُن کے لئے نور کے منبر بچھائیں گے اور مومنین کے خدام یاقوت کی کرسیاں لگائیں گے، جب ان کی نشستیں لگ جائیں گی تو وہ اس پر بیٹھ جائیں گے، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّان پر مثیرہ نامی ہوا بھیجے گا جو ان پر سفیدمشک بکھیرے گی اور مشک کو ان کے کپڑوں کے اندر تک داخل کر دے گی جس کے اثرات ان کے چہروں اور ان کے بالوں سے ظاہر ہوں گے۔ یہ ہوا مشک کو استعمال کرنا تمہاری اس عورت سے بھی زیادہ جانتی ہو گی جسے اللہ عَزَّوَجَلَّکے اذن سے روئے زمین کی تمام خوشبوئیں دی گئی ہوں۔‘‘
اس کے بعدشہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ عرش اٹھانے پر معمور فرشتوں کو حکم ارشاد فرمائے گا کہ عرش کو جنت کے درمیان رکھ دو،(اسے اس طرح رکھا جائے گا کہ) اللہ عَزَّوَجَلَّاور جنتیوں کے درمیان ایک حجاب ہو گا اور سب سے پہلی آواز جو جنتی سنیں گے وہ یہ ہو گی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’میرے وہ بندے کہاں ہیں جنہوں نے بِن دیکھے میری اطاعت کی، میرے رسولوں کی تصدیق کی اور میرا حکم بجا لائے؟ مجھ سے مانگیں کہ یہ یَوْمِ مَزِیْد ہے۔‘‘ لہٰذا وہ سب بیک زبان عرض گزار ہوں گے:’’اے ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ ! ہم تجھ سے راضی ہیں ، تو بھی ہم سے راضی ہوجا ۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’اگر میں تم سے راضی نہ ہوتا تو اپنی جنت میں نہ ٹھہراتا، لہٰذا مجھ سے مانگو یہ یَوْمِ مَزِیْد ہے۔‘‘
وہ پھر بیک زبان عرض گزار ہوں گے:’’اے ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں اپنا جلوہ دکھا کہ ہم تیرا دیدار کریں۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّحجاب اٹھا دے گا اور انہیں جلوہ دکھائے گا تو اس کا نور ہر شے کو ڈھانپ لے گا اگراللہ عَزَّوَجَلَّنے اسے جلانے کا حکم د یا ہوتا تو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے نور کی تاب نہ لانے کی وجہ سے یقینا جل کر راکھ ہو جاتے، پھر ان سے کہا جائے گا:’’اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ۔‘‘ تو وہ اپنے گھروں کی طرف لوٹ جائیں گے، اس حال میں کہ وہ خود پر چھائے ہوئے اللہ عَزَّوَجَلَّکے نور کی وجہ سے اپنی بیویوں سے پوشیدہ ہو چکے ہوں گے اور ان کی بیویاں ان سے پوشیدہ ہو چکی ہوں گی۔ جب وہ اپنے گھروں کی طرف لوٹیں گے تو ان کا نور بھی لوٹ جائے گا پھر ٹھہر جائے گا، پھر لوٹے گا اور پھر ٹھہر جائے گا یہاں تک کہ وہ اپنی پہلی صورتوں پر لوٹ آئیں گے، ان کی بیویاں ان سے عرض کریں گی:’’تم ہمارے پاس سے ایک صورت پر گئے اور دوسری صورت پر واپس پلٹے۔‘‘ تو وہ بتائیں گے کہ یہ اس وجہ سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع