دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کیسا ہے؟‘‘ بولے یہ قیامت ہے جو جمعہ کے دن قائم ہو گی اور یہ ہمارے نزدیک تمام دنوں کا سردار ہے اور آخرت میں ہم اسے یَوْمِ مَزِیْد کے نام سے یاد کریں گے۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں : میں نے پوچھا : ’’اسے یَوْمِ مَزِیْد کی وجہ کیاہے؟‘‘ انہوں نے عرض کی:بے شک آپ کے رب عَزَّوَجَلَّ نے جنت میں ایک سفید کستوری کی وادی بنائی ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّجمعہ کے دن جنتیوں کے لئے اس میں تجلِّی فرمائے گا اور انبیاءے کرامعَلَـــیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنور کے منبروں پر جلوہ فرما ہوں گے، صدیقین اور شہدا کے لئے سونے کی کرسیاں بچھائی جائیں گی اور باقی جنتی ٹیلوں پر بیٹھیں گے، وہ سب دیدارِ باری تعالیٰ کر رہے ہوں گے تو ربِّ قدوس ان سے فرمائے گا:’’میں نے تم سے اپنا وعدہ سچا کیا اور تم پر اپنی نعمتیں تمام کیں ، یہ میری نعمتوں کا محل ہے پس مجھ سے سوال کرو۔‘‘ لہٰذا وہ اس کی رضا مانگیں گے تو اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’میری رضا ہی نے تمہیں جنت میں داخل کیا اور تمہیں عزت دی، لہٰذا تم اور سوال کرو۔‘‘ تو وہ سوال کرتے رہیں گے یہاں تک کہ ان کی خواہشات ختم ہو جائیں گی۔اس وقت ان کے لئے جمعہ کے دن کی مقدار تک ایک ایسی نعمت ظاہر کی جائے گی جو نہ کسی آنکھ نے دیکھی، نہ کسی کان نے سنی اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں اس کا خیال گزرا۔‘‘ پھرآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جمعہ کے دن انہیں اس سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت نہ ہو گی کہ وہ اس میں زیادہ لطف وکرم پائیں اور زیادہ سے زیادہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے جلووں کا دیدار کریں ، اس لئے اسے یَوْمِ مَزِیْد کہا جاتا ہے۔‘‘ (۱)

{77}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:جنت میں دن رات نہ ہوں گے مگر یہ کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی ان کی مقدار اور گھڑیاں جانتا ہے، جب جمعہ کے دن وہ وقت آئے گا جس میں جمعہ پڑھنے والے جمعہ کے لئے نکلا کرتے تھے تو ایک منادی ندا کرے گا:’’اے اہل جنت ! دارِمَزِیدکی طرف چلو۔‘‘اس کی وسعت،چوڑائی اورلمبائی اللہ عَزَّوَجَلَّکے سوا کوئی نہیں جانتا، لہٰذا وہ مشک کے ٹیلوں کی طرف نکلیں گے۔

حضرت سیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :’’جنتی تمہارے اس(دُنیا کے) آٹے سے زیادہ سفید ہوں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۹۰،ج۶،ص۳۳۹۔

المعجم الاوسط، الحدیث:۲۰۸۴،ج۱،ص۵۶۶۔

المصنف لابن ابی شیبۃ،کتاب الجمعۃ،باب فی فضل الجمعۃ ویومہا، الحدیث:۱۰،ج۲،ص۵۸۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن