دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{75}…حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:جب جنتی جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’کیا (جنت ملنے کے بعد) تمہاری کوئی اور خواہش ہے جس کو مَیں پورا کروں ؟‘‘ تو وہ عرض کریں گے:’’کیا تو نے ہمارے چہرے روشن نہیں کئے؟ اور کیا ہمیں جہنم سے بچا کر جنت میں داخل نہیں کیا؟‘‘ پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ(ان کے اور اپنی ذات کے درمیان سے) حجاب اُٹھا دے گا، (اور جنتی دیدارِ باری تعالیٰ کر لیں گے) پس انہیں جو نعمتیں عطا کی گئیں وہ ان کے نزدیک اللہ عَزَّوَجَلَّکے دیدار سے زیادہ محبوب نہ ہوں گی۔ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیت ِمبارکہ تلاوت فرمائی :

لِلَّذِیۡنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰی وَ زِیَادَۃٌ ؕ ۱۱، یونس :۲۶)

ترجمۂ کنز الایمان: بھلائی والوں کے لئے بھلائی ہے اور اس سے بھی زائد۔ (۱)

رؤیت ِ باری تعالیٰ کا مخصوص دن:

{76}…سرکارِ مدینہ ، راحت ِقلب وسینہ ، فیض گنجینہ ،صاحب ِ معطرپسینہ ، باعث ِنزول سکینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:میرے پاس حضرت جبرائیل عَلَـیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام آئے، ان کے ہاتھ میں سفید آئینہ تھا جس میں ایک سیاہ نقطہ تھا، میں نے دریافت کیا:’’اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟‘‘ انہوں نے بتایا:’’یہ جمعہ ہے جو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو عطا فرمایا ہے تاکہ یہ آپ اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی امت کے لئے عید قرار پائے۔‘‘

آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پھر دریافت فرمایا :’’اس میں ہمارے لئے کیا اجر ہے؟‘‘ انہوں نے جواب دیا کہ اس میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے لئے برکت ہے، اس میں ایک ایسی ساعت ہے کہ جس نے اس ساعت میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے بھلائی کی دعا کی اگر اس کے نصیب میں ہو تو اللہ عَزَّوَجَلَّاسے عطا فرما دے گااور اگر نصیب میں نہ ہو تو اس کے بدلے اس کے لئے بڑی بھلائی محفوظ کر لی جائے گی یا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے کسی شر سے پناہ طلب کی جو اس کے لئے لکھا ہو تو وہ اسے اس سے بڑی مصیبت سے پناہ عطا فرما دے گا۔

سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشاد فرماتے ہیں :’’میں نے پوچھا کہ اس میں یہ سیاہ نقطہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الإیمان، بَاب اِثْبَاتِ رُؤْیَۃِ الْمُؤْمِنِینَ…الخ، الحدیث:۴۴۹،۴۵۰،ص۷۰۹۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن