دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

فرما دیا تھا۔‘‘ (۱)

{73}…رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:جنت میں ایک درخت ہے کہ اس کے اوپر اور نیچے سے سونے کی زین اور موتی ویاقوت کی لگام والا گھوڑا نکلے گا، وہ نہ لید کرے گا نہ پیشاب، اس کے پر ہوں گے اور اس کا قدم حدِ نگاہ تک پڑتا ہو گا، جنتی اس پر سوار ہوں گے جہاں وہ چاہیں گے وہ ان کو لے کر اڑے گا، ان سے کم درجہ والے لوگ عرض کریں گے:’’اے ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ ! کس چیز کے سبب تیرے بندے ان تمام انعامات تک پہنچے۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’انہیں بتایا جائے گا کہ وہ رات کو نماز پڑھتے اور تم سوتے تھے، وہ روزے رکھتے اور تم کھاتے تھے، وہ راہِ خدا میں خرچ کرتے اور تم بخل کرتے تھے، وہ جہاد کرتے اور تم اس سے پہلو تہی اختیار کرتے تھے۔‘‘ (۲)

جنتیوں کا رؤیت ِ باری تعالیٰ سے مشرَّف ہونا:

{74}… امیر المؤمنین مولیٰ مشکل کُشاحضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے کہ جب جنتی جنت میں رہائش پذیر ہو جائیں گے تو ان کے پاس ایک فرشتہ آئے گا اور کہے گا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّتمہیں حکم فرماتا ہے کہ اس کی زیارت کرو۔‘‘ تو لوگ جمع ہو جائیں گے، اللہ عَزَّوَجَلَّحضرت سیِّدُنا داؤدعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو حکم ارشاد فرمائے گا تو وہ بلند آواز سے اللہ عَزَّوَجَلَّکی تَسْبِیْح وتَھْلَـیْل کہیں گے، پھر جنتیوں کے لئے دستر خوان بچھایا جائے گا۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!جنت کا دستر خوان کیا ہے؟‘‘تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اس کا ایک کونہ مشرق ومغرب کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ وسیع ہے، جنتی کھائیں پئیں گے اور لباس پہنیں گے، پھر عرض کریں گے:’’ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے دیدار کے سوا ہماری کوئی خواہش باقی نہیں۔‘‘اللہ عَزَّوَجَلَّان کے لئے تجلِّی فرمائے گا، وہ سجدہ میں گر پڑیں گے ان سے کہا جائے گا:’’تم دارِ عمل (یعنی دنیا)میں نہیں بلکہ دارِ جزاء میں ہو۔‘‘ (۳)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا، کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۲۳۹،ج۶،ص۳۶۸۔

2المرجع السابق، الحدیث:۲۴۳،ص۳۷۰۔

3الترغیب والترہیب،کتاب صفۃ الجنۃ، فصل فی زیارۃ اھل الجنۃ، الحدیث:۵۸۰۸،ج۴،ص۳۳۹۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن