دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

نہیں ہو گا مگر یہ کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے پاس بلا حجاب جلوہ فرما ہو گا یہاں تک کہ ایک سے ارشاد فرمائے گا:’’ اے فلاں ! کیا تجھے وہ دن یاد ہے جس میں تو نے ایسے ایسے کیا تھا؟‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے دنیا میں کئے ہوئے بعض گناہ یاد دلائے گا تو بندہ عرض کرے گا:’’اے رب عَزَّوَجَلَّ ! کیا تو نے مجھے معاف نہیں فرما دیا۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’ہاں ، کیوں نہیں اور میری وسیع بخشش ہی کی وجہ سے تو اس مقام پر پہنچا۔‘‘ لوگ اسی حالت میں ہوں گے کہ ان پر ایک بادل چھا جائے گا جو ان پر ایسی خوشبو برسائے گا جیسی اس سے پہلے انہوں نے کبھی بھی نہ سونگھی ہو گی، پھر ہمارا رب عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا: ’’اس انعام واکرام کے لئے اٹھو جو ہم نے تمہارے لئے تیار کیا ہے، جس چیز کی تمہیں خواہش ہو لے لو۔‘‘

پھر ہم بازار میں آئیں گے جس کو فرشتوں نے گھیر رکھا ہو گا ایسا بازار نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا اور نہ ہی کسی دل میں اس کا خیال گزرا ہو گا، جس چیز کی ہمیں خواہش ہو گی مل جائے گی، اس میں خرید وفروخت نہ ہو گی اور اسی بازار میں جنتی ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے، بلند درجے والا آگے بڑھ کر ادنیٰ درجے والے سے ملے گا حالانکہ ان میں کوئی ادنیٰ نہ ہو گا، وہ اس کا لباس دیکھ کر حیران و متعجب ہو گا، ابھی ان کی گفتگوختم بھی نہ ہو گی کہ اس ادنی درجے والے جنتی پر اس سے بھی زیادہ خوبصورت لباس آ جائے گا اور یہ اس لئے ہے تاکہ وہاں کسی کو کوئی رنج وغم نہ ہو، پھر ہم اپنے اپنے ٹھکانے میں آئیں گے، ہماری بیویاں ہم سے ملیں گی اورخوش آمدید کہتے ہوئے کہیں گی:’’جس وقت آپ ہم سے رخصت ہوئے تھے اس کے مقابلے میں اب آپ کے حسن وجمال میں مزیدنکھار آگیاہے ۔‘‘ تو وہ کہے گا:’’آج ہم اپنے ربّعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تھے، لہٰذا ہمیں ایسے ہی پلٹنا چاہئے تھا۔‘‘ (۱)

{70}…سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:’’جنت میں ایک بازار ہے جس میں کوئی خرید و فروخت نہ ہو گی، بلکہ وہاں سوائے تصویروں کے کچھ نہ ہو گا، پس(وہاں ) جنتی مرد یا عورت جو تصویر پسند کرے گا وہ اس میں داخل ہو جائے گا ۔‘‘ (۲)

جنتیوں کا سیروسیاحت اور ایک دوسرے کی زیارت کرنا:

{71}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عظمت نشان ہے:جنت کی نعمتوں میں سے ایک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…جامع الترمذی، ابواب صفۃ الجنۃ، بَاب مَاجَاء فِی سُوقِ الْجَنَّۃِ، الحدیث:۲۵۴۹،ص۱۹۰۸۔

2… المعجم الاوسط، الحدیث:۵۶۶۴،ج۴،ص۱۸۷۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن