دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

جنتی بازار:

{68}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ مشکبار ہے:جنت میں ایک بازار ہے جس میں جنتی ہر جمعہ کو آئیں گے، پھر شمال کی ہوا چلے گی جو ان کے چہروں اورکپڑوں سے گزرے گی جس سے ان کا حسن وجمال مزید بڑھ جائے گا، وہ اپنے گھر والوں کی اس حال میں طرف لوٹیں گے کہ حسن وجمال میں بڑھ چکے ہوں گے تو اُن کی بیویاں کہیں گی: ’’بخدا عَزَّوَجَلَّ ! ہمارے پاس سے جانے کے بعد تمہاری خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا ہے۔‘‘ تو وہ کہیں گے:’’خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم! ہمارے بعد تمہارا حسن وجمال بھی زیادہ ہو گیاہے۔‘‘ (۱)

{69}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے ارشاد فرمایا:’’میں اللہ عَزَّوَجَلَّسے دُعا کرتا ہوں کہ ہم دونوں کو جنت کے بازار میں اکٹھا فرمائے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے استفسار فرمایا:’’ کیا جنت میں بھی بازار ہوں گے؟‘‘ تو انہوں نے جواب دیا:’’ہاں ، مجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے خبر دی کہ جنتی جب بازاروں میں داخل ہو ں گے تو اپنے اعمال کی فضیلت کے مطابق اس میں اتریں گے، پھر ایّامِ دنیا کے مطابق جمعہ کے دن انہیں آواز دی جائے گی تو وہ اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کا دیدار کریں گے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کا عرش لوگوں کے لئے ظاہر ہو گا اور اللہ عَزَّوَجَلَّجنت کے باغات میں سے کسی باغ میں تجلِّی فرمائے گا، جنتیوں کے لئے منبر بچھائے جائیں گے جو نور، موتی، یاقوت، زبرجد، سونے اور چاندی کے ہوں گے، ان میں سے ادنیٰ جنتی مشک اور کافور کے ٹیلے پر بیٹھیں گااور وہاں کوئی ادنیٰ نہ ہوگا اور وہ کرسیوں پر بیٹھنے والوں کو اپنے سے افضل نہیں سمجھیں گے۔

حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا ہم ربّ عَزَّوَجَلَّ کا دیدا ر کریں گے؟‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ہاں ! کیا تم سورج اور چودہویں رات کے چاند کو دیکھنے میں شک کرتے ہو؟‘‘ ہم نے عرض کی:’’نہیں۔‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اسی طرح تم اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کو دیکھنے میں بھی شک وشبہ نہیں کرو گے، اس مجلس میں کوئی شخص

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، بَاب فِی سُوقِ الْجَنَّۃِ وَمَا…الخ، الحدیث:۷۱۴۶،ص۱۱۷۰۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن