دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

’’اے میرے ربّ عَزَّوَجَلَّ ! یہ میرے ساتھ دنیا میں حسن اخلاق سے پیش آتا تھا، لہٰذا اس کے ساتھ میرا نکاح فرما دے۔‘‘ (پھرفرمایا:)اے اُمِّ سلمہ! اچھے اخلاق والے دنیا وآخرت کی بھلائی لے گئے۔‘‘ (۱)

حدیث ِ پاک کی وضاحت:

حدیث ِ پاک میں جو عورت کے اختیار کا تذکرہ ہوا ہے اس کی حقیقت اللہ عَزَّوَجَلَّہی بہتر جانتا ہے، البتہ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کاجو یہ قول منقول ہے کہ’’ وہ عورت سب سے آخری مرد کی ہو گی‘‘ تو ان کے اس قول اور حدیث ِ پاک میں کوئی تضاد نہیں۔ اس لئے کہ حدیث ِ پاک میں جس اختیار کا تذکرہ ہوا ہے اس کا محل وہ عورت ہے جسے موت اس حال میں آئے کہ مرنے کے وقت وہ کسی کی عصمت میں نہ ہو (یعنی بوقت ِ وصال وہ کسی کی بیوی نہ ہو) جبکہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے قول کا محل وہ عورت ہے جو کسی کی عصمت میں مرے تو وہ صرف اسی شخص کی بیوی ہو گی نہ کہ کسی دوسرے کی، بخلاف اس مرنے والی عورت کے جو مرتے وقت کسی کی عصمت میں تو نہ ہو لیکن زندگی میں اس کے کئی شوہر رہے ہوں تو اب ان میں سے زیادہ حق دار کوئی نہیں ہو گا، لہٰذا اسے اختیار دیا جائے گا۔

جنتی حوروں کے نغمے:

{67}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اہلِ جنت کی بیویاں ایسی اچھی آواز میں گنگنائیں گی جو کسی نے کبھی نہ سنی ہو گی اور جو نغمے گائیں گی ان میں سے ایک یہ ہے: نَحْنُ الْخَیْرَاتُ الْحِسَانُہم اچھے اخلاق اور خوبصورت چہرے والیاں ہیں ،اَزْوَاجُ قَوْم کِرَام یَنْظُرُونَ بِقُرَّۃِ أَعْیَانٍ ہم معزز لوگوں کی بیویاں ہیں ، وہ ہمیں دیکھ کر اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرتے ہیں۔ وہ یہ بھی گائیں گی: نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَمُتْنَہُ ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں کبھی مریں گی نہیں ،وَنَحْنُ الْامِنَاتُ فَلَا نَخَفْنَہُ ہم امن والیاں ہیں کبھی خوف زدہ نہ ہوں گی، وَنَحْنُ الْمُقِیْمَاتُ فَلَا نَظَعْنَہُ ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں کبھی کوچ نہ کریں گی ۔‘‘ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الکبیر،الحدیث:۱۹۸۲۲،ج۲۳،ص۳۶۷۔

المعجم الاوسط، الحدیث:۳۱۴۱،ج۲،ص۲۴۱۔

2…المعجم الاوسط، الحدیث:۴۹۱۷،ج۳،ص۳۹۱۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن