دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

گا نہ یہ اُس سے اُکتائے گا اور نہ وہ اِس سے اُکتائے گی، جب بھی جماع کی خاطر اس کے پاس آئے گا تو اسے کنواری ہی پائے گا، اس میل ملاپ میں دونوں کو کوئی کمزوری بھی نہ آئے گی، وہ اسی حالت میں ہو گا کہ اسے آواز آئے گی: ’’ہم جانتے تھے کہ نہ تو تم اکتاؤ گے نہ وہ اکتائے گی مگر یہ کہ یہاں مرد وعورت کی منی نہیں ، ہاں ! اس کے علاوہ بھی تمہاری بیویاں ہیں۔‘‘ پھر وہ نکلے گا اور یکے بعد دیگرے ایک دوسری کے پاس جائے گا، جب بھی وہ کسی ایک کے پاس جائے گا تو وہ عرض کرے گی:’’خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم! جنت میں تجھ سے زیادہ حسین وجمیل کوئی چیز نہیں یا مجھے جنت میں تم سے زیادہ محبوب کوئی چیز نہیں۔‘‘ (۱)

{63}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب ، منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جنت میں ہر شخص کا 4 ہزار باکرہ (یعنی کنواریوں ) 8 ہزار ثیبہ(یعنی شادی شدہ)عورتوں اور100 حوروں سے نکاح کیا جائے گا اور وہ سب ہر7 دن میں جمع ہوا کریں گے اور وہ حوریں اتنی اچھی آواز میں نغمے گائیں گی کہ جس کی مثل مخلوق نے کوئی آواز نہ سنی ہو گی(وہ کہیں گی) ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں کبھی ہلاک نہ ہوں گی ، ہم نعمت والیاں ہیں کبھی تکلیف نہیں اٹھائیں گی،ہم راضی رہنے والیاں ہیں کبھی ناراض نہیں ہوں گی ، ہم قیام کرنے والیاں ہیں کبھی کوچ نہ کریں گی، ان کے لئے مبارک ہو جو ہمارے لئے اورجن کے لئے ہم ہیں۔‘‘ (۲)

دونوں احادیث ِ مبارَکہ میں تطبیق:

مندرجہ بالا احادیث ِ مبارکہ میں جو (ظاہری )تضاد ہے اس میں اس طرح مطابقت قائم کی جاسکتی ہے کہ یہ بات اللہ عَزَّوَجَلَّہی بہتر جانتاہے کہ مذکورہ دو احادیث ِ مبارکہ میں جو صفات ذکر کی گئیں باقیوں میں وہ صفات بیان نہیں کی گئیں یا ہو سکتا ہے کہ پہلے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو کم کے متعلق بتایا گیا ہو تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کی خبر دی ہوپھر کثیر کی خبر دی گئی ہو توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس کے متعلق بھی آگاہ فرما دیا ہو۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…الترغیب والترہیب،کتاب صفۃ الجنۃ، فصل فی وصف نساء اھل الجنۃ، الحدیث:۵۷۸۳،ج۴،ص۳۲۹۔

2…کتاب العظمۃ لابی الشیخ، ذکر الجنات وصفتہا، الحدیث:۶۰۵،ص۲۱۴۔

الترغیب والترہیب،کتاب صفۃ الجنۃ، فصل فی غناء الحورالعین، الحدیث:۷۹۴،ج۴،ص۳۳۳۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن