دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{8}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’حاسد، چغل خوراور کاہن مجھ سے نہیں ، نہ میں ان سے ہوں۔‘‘ پھر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا یہ فرمانِ عالیشان تلاوت فرمایا: وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیۡرِ مَا اکْتَسَبُوۡا فَقَدِ احْتَمَلُوۡا بُہۡتٰنًا وَّ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۸۲۲، الاحزاب:۵۸)

ترجمۂ کنزالایمان:اورجوایمان والے مَردوں اور عورتوں کو بے کئے ستاتے ہیں انہوں نے بہتان اورکھلا گناہ اپنے سر لیا۔ (۱)

{9}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بہترین بندے وہ ہیں کہ جب ان کو دیکھا جائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ یا د آجائے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بد ترین بندے چغلی کھانے والے، دوستوں میں جدائی ڈالنے والے اور بے عیب لوگوں کی خامیاں نکالنے والے ہیں۔‘‘ (۲)

{10}…ایک روایت میں ہے کہ’’دوستوں کے درمیان فساد ڈالنے والے (بد ترین بندے ہیں )۔‘‘ (۳)

{11}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’منہ پر برا بھلا کہنے والوں ، پیٹھ پیچھے عیب جوئی کرنے والوں ، چغلی کھانے والوں اور بے عیب لوگوں میں عیب تلاش کرنے والوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ (بروزقیامت) کتوں کی شکل میں جمع فرمائے گا۔‘‘ (۴)

{12}…حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’میرے نزدیک بروزِقیامت تم میں سب سے زیادہ محبوب اور مجلس کے اعتبار سے زیادہ قریب وہ ہو گا جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں گے۔‘‘ (۵)

{13}…ایک روایت میں ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب ایسے حسنِ اخلاق والے ہیں جو لوگوں کے لئے اپنے بازو بچھاتے ہیں ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1مجمع الزوائد،کتاب الأدب، باب ماجاء فی الغیبۃ والنمیمۃ،الحدیث:۱۳۱۲۶،ج۸،ص۱۷۲۔

2المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث عبد الرحمن بن غنم الاشعری،الحدیث:۱۸۰۲۰،ج۶،ص۲۹۱۔

3موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا ،کتاب الصمت وآداب اللسان ،باب ذم النمیمۃ ،الحدیث:۲۵۷،ج۷،ص۱۶۹۔

4التوبیخ والتنبیہ لابی الشیخ،باب البھتان وماجاء فیہ،الحدیث:۲۲۰،ص۹۷۔

5جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ،باب ما جاء فی معالی الاخلاق ،الحدیث:۲۰۱۸،ص۱۸۵۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن