30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جنتی پرندے کی خواہش کرے گا تو بختی اونٹ جیسا پرندہ اس کے پاس آجائے گا یہاں تک کہ اس کے دستر خوان پر گر جائے گا، جسے نہ تو دھواں پہنچا ہو گا اور نہ ہی آگ نے اسے چھوا ہو گا، وہ اسے کھائے گا یہاں تک کہ سیر ہو جائے گا، پھر وہ پرندہ اڑ جائے گا۔‘‘ (۱)
{55}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جنت میں ایک پرندہ ہے جس کے70 ہزار پر ہیں ، وہ جنتی کی پلیٹ پر گر کر پھڑپھڑائے گا تو ہر پر سے ایسے رنگ کا کھانا نکلے گا جو برف سے زیادہ سفید، مکھن سے زیادہ نرم وملائم اور شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا، کسی پَر کا کھانا دوسرے کے مشابہ نہ ہو گا، پھر وہ اڑ جائے گا۔‘‘ (۲)
{56}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک اعرابی سے ارشاد فرمایا جس کا خیال تھا کہ سدر کا درخت کانٹے دار ہونے کی وجہ سے تکلیف دہ ہے : کیا اللہ عَزَّوَجَلَّکا یہ فرمانِ عالیشان نہیں ہے؟
فِیۡ سِدْرٍ مَّخْضُوۡدٍ ﴿ۙ۲۸﴾ (پ۲۷،الواقعۃ :۲۸)
ترجمۂ کنز الایمان: بے کانٹوں کی بیریوں میں ۔
تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّاس کے کانٹے ختم کر دے گا اور ہر کانٹے کی جگہ پھل اُگا دے گا اور وہ پھل بڑھے گا تو اس سے72 رنگ کے کھانے نکلیں گے جن میں سے کوئی بھی دوسرے کے مشابہ نہ ہو گا۔‘‘ (۳)
جنتی حوریں :
{57}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اور جنتی حور کے سر کی اوڑھنیدُنیاوَمَافِیْھَا(یعنی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے) سے بہتر ہے۔‘‘ (۴)
{58}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’ہر جنتی کی بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں میں سے دوبیویاں ہوں گی،ہر بیوی کے70 حُلّے ہوں گے اور ان کی پنڈلیوں کا گودا ان کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۱۲۳،ج۶،ص۳۴۶۔
2…المرجع السابق، الحدیث:۱۰۶،ص۳۴۳۔ 3…المرجع السابق، الحدیث:۱۰۸۔
4…صحیح البخاری،کتاب الجھاد، بَاب الْحُورِ الْعِینِ وَصِفَتِہِنَّ، الحدیث:۲۷۹۶،ص۲۲۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع