30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے کہ اگر5 سال کا اونٹ اس پر سفر شروع کر دے تو اسے طے نہ کر سکے حتی کہ بڑھاپے سے اس کی گردن ٹوٹ جائے اور اس کے انگوروں کا بڑا خوشہ سفید داغوں والے ایسے سیاہ (یعنی چتکبرے)کوّے کی ایک ماہ کی مسلسل مسافت جتنا ہے کہ جو نہ تو تھک کر گرے، نہ اِدھراُدھر بھٹکے، نہ رفتار میں سستی کا مظاہرہ کرے اور اس کا دانہ بڑے ڈول جتنا ہے۔‘‘ (۱)
جنتی پھل:
{47}… حضرت سیِّدُنا براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے فرمان عالیشان:
وَ ذُلِّلَتْ قُطُوۡفُہَا تَذْلِیۡلًا ﴿۱۴﴾ (پ۲۹، الدھر:۱۴)
ترجمۂ کنز الایمان: اور اسکے گچھے جھکا کر نیچے کردئیے گئے ہونگے۔
کی تفسیرمیں فرماتے ہیں : ’’اس سے مراد یہ ہے کہ جنتی جنت کے پھل کھڑے ہو کر، بیٹھے ہوئے اور پہلوؤں پر ٹیک لگا کر کھائیں گے۔‘‘ (۲)
جنتی کھجور:
{48}… حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ جنتی کھجور کے درختوں کی ٹہنیاں سبز زمرد کی اور شاخوں کے جوڑ سرخ سونے کے ہیں ، اس کی شاخیں جنتیوں کا لباس ہیں اور ان کا پھل مٹکوں اور ڈولوں کے برابر ہے جو دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھے اور مکھن سے زیادہ نرم وملائم ہیں ، اُن میں کوئی گٹھلی نہیں۔‘‘ (۳)
جنتی کھانے:
{49}…رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اہلِ جنت جنت میں کھائیں گے پئیں گے لیکن نہ ناک صاف کریں گے اورنہ ہی بول وبراز کریں گے، ان کا کھانا کستوری کی طرح خوشبو دار ڈکارکی صورت میں (زائل ہو جائے) گا، وہ اس طرح مسلسل اللہ عَزَّوَجَلَّکی تسبیح وتکبیر کریں گے جیسے سانس لیتے ہیں۔‘‘ (۴)
{50}…حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ایک جنتی کو کھانے پینے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الاوسط، الحدیث:۴۰۲،ج۱،ص۱۲۶۔ المعجم الکبیر،الحدیث:۱۴۰۰۰،ج۱۷،ص۲۶، ملخصاً۔
2…الترغیب والترھیب،کتاب صفۃ الجنۃ، فصل فی شجرالجنۃوثمارھا، الحدیث:۵۷۴۸،ج۴،ص۳۱۹۔
3…المستدرک،کتاب التفسیر، تفسیرسورۃ الرحمٰن، أوصاف نخیل الجنۃ، الحدیث:۳۸۲۸،ج۳،ص۲۸۶، بتغیرٍقلیلٍ۔
4…صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، باب فِی صِفَاتِ الْجَنَّۃِ وَاَہْلِہَا…الخ، الحدیث:۷۱۵۴،۷۱۵۵،ص۱۱۷۱،بتغیرٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع