30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دروازے سے ایک فرشتہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے تحفہ لے کر آئے گا۔‘‘ (۱)
{34}… سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جنت میں ایسے بالاخانے ہیں جن کا باہر اندر سے اور اندر باہر سے دکھائی دیتا ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا ابو مالک اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!یہ کن کے لئے ہیں ؟‘‘ تو ارشاد فرمایا:’’جو اچھی بات کہے، کھانا کھلائے اور رات عبادت میں گزارے جبکہ لوگ سوئے ہوئے ہوں۔‘‘ (۲)
جنتی سفید موتیوں کا محل:
{35}…سید عالم، نور مجسمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے اللہ عَزَّوَجَلَّکے اس فرمانِ عالیشان کے متعلق دریافت کیا گیا:
وَمَسٰکِنَ طَیِّبَۃً فِیۡ جَنّٰتِ عَدْنٍ ؕ (پ۱۰، التوبۃ:۷۲)
ترجمۂ کنز الایمان: اور پاکیزہ مکانوں کا بسنے کے باغوں میں ۔
تواللہ عَزَّوَجَلَّکے محبوب، دانائے غُیوب ، منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جنت میں سفید موتیوں کا ایک محل ہے جس میں سرخ یاقوت کے70 گھر ہیں ، ہر گھر میں سبز زمرد کے70 کمرے ہیں ، ہر کمرے میں 70 پلنگ ہیں ، ہر پلنگ پر ہر رنگ کے70 بستر ہیں ، ہر بستر پر ایک عورت ہے، نیز ہر کمرے میں 70 دستر خوان بھی ہیں ، ہر دسترخوان پر70 رنگ کے کھانے ہیں اور ہر کمرے میں 70 غلام اور خادمائیں ہیں ، مومن کو اتنی قوت عطا کی جائے گی کہ وہ صبح کے ایک ہی وقت میں ان سب کے پاس آئے گا۔‘‘ (۳)
جنتی نہریں :
{36}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظّم ہے: ’’جنت میں کوثر نامی ایک نہر ہے جس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں اور وہ موتیوں اور یاقوت پر بہتی ہے، اس کی مٹی کستوری سے زیادہ پاکیزہ ہے، اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ سفید ہے۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۳۲۵،ج۶،ص۳۸۵۔
2…المستدرک،کتاب صلاۃ التطوع، باب صلاۃ الحاجۃ، الحدیث:۱۲۴۰،ج۱،ص۶۳۱۔
3…المعجم الکبیر، الحدیث:۳۵۳،ج۱۸،ص۱۶۱، دون قولہ’’بیضائ‘‘۔
4…جامع الترمذی، ابواب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ الکوثر، الحدیث:۳۳۶۱،ص۱۹۹۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع