30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی ہے۔‘‘ (۱)
{25}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے جنت کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :’’جو جنت میں داخل ہو گاوہ اس میں زندہ رہے گا کبھی نہ مرے گا، اس میں نعمتیں پائے گا کبھی غمگین نہ ہو گا، اس کے کپڑے کبھی میلے نہ ہوں گے اور نہ ہی اس کی جوانی فنا ہو گی۔‘‘ عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اس کی بناوٹ کیسی ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’اس کی ایک اینٹ سونے کی اور دوسری چاندی کی ہے، اس کا گارا کستوری کا اور مٹی زعفران کی ہے اور کنکرموتی اور یاقوت کے ہیں۔‘‘ (۲)
جنت ِ عدن:
{26}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے جنتِ عدن کو اپنے دستِ قدرت سے بنایا، اس میں پھل لگائے اور اس میں وسیع نہریں بنائیں ، پھراسے دیکھ کر ارشاد فرمایا: ’’مجھ سے بات کر۔‘‘ تو اس نے عرض کی:’’بے شک مؤمنین کامیاب ہوگئے ۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا: ’’مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم! کوئی بخیل تیرے اندر میرا قرب حاصل نہ کرسکے گا ۔‘‘ (۳)
{27}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جنتِ عدن کی اینٹیں سفید موتی، سرخ یاقوت اور سبز زبرجد کی ہیں ، اس کا گارا کستوری کا، گھاس زعفران کی، کنکر موتیوں کے اور مٹی عنبر کی ہے۔‘‘ (۴)
جنت کی زمین اور صحن:
{28}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جنت کی زمین سفید ہے، اس کا صحن کافور کی چٹانوں سے بنا ہواہے اور کستوری نے ریت کے ٹیلوں کی طرح اسے گھیرا ہوا ہے، اس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الجامع لمعمرمع المصنف لعبد الرزاق، باب الجنۃ وصفتہا، الحدیث:۲۱۰۳۹،ج۱۰،ص۳۴۷۔
2…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۱۲،ج۶،ص۳۱۸۔
3…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۲۷۲۳،ج۱۲، ص۱۱۴۔
4…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۲۰،ج۶،ص۳۱۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع