دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ہیں جن کا باہر اندر سے اور اندرکا باہر سے نظر آتا ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّنے انہیں اُن لوگوں کے لئے تیار فرمایا ہے جو کھانا کھلائیں ، سلام کوعام کریں اور رات کونماز پڑھیں جبکہ لوگ سوئے ہوئے ہوں۔‘‘ (۱)

جنت کے دَرَجات میں فاصلہ:

{21}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جنت میں 100 درجے ہیں جنہیں اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لئے تیارفرمایا ہے، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین وآسمان کے درمیان ہے ۔‘‘ (۲)

{22}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جنت میں 100 درجے ہیں ، ہر دو درجوں کے درمیان100 سال کی مسافت جتنا ہے۔‘‘ (۳)

جنت کی بناوٹ:

{23}(صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنفرماتے ہیں :) ہم نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ہمیں جنت کے بارے میں بتائیے کہ اس کی بناوٹ کیسی ہے؟‘‘ توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اس کی ایک اینٹ سونے کی اور دوسری چاندی کی ہے، اس کا گارا مشک کا ہے اور کنکر موتی اور یاقوت کے ہیں ، اس کی مٹی زعفران کی ہے، جو اس میں داخل ہو گا نعمتیں پائے گا اور رنجیدہ نہ ہو گا، وہ اس میں ہمیشہ رہے گا کبھی نہ مرے گا، اس کے کپڑے میلے نہ ہوں گے اور نہ ہی کبھی اس کی جوانی ختم ہو گی ۔‘‘ (۴)

{24}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :’’جنت کی دیواریں سونے اور چاندی کی اینٹوں سے بنی ہوئی ہیں اور اس کے درجے یاقوت اور موتیوں کے ہیں۔‘‘

مزید ارشاد فرماتے ہیں : ’’ہم بیان کرتے تھے کہ جنت کی نہروں کی کنکریاں موتیوں کی ہیں اور مِٹی زعفران

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الاحسان بترتیب…،کتاب البر والإحسان، باب إفشاء السلام وإطعام الطعام، الحدیث:۵۰۹،ج۱،ص۳۶۳۔

2صحیح البخاری،کتاب الجھاد، باب درجات المجاھدین فی سبیل اﷲ، الحدیث:۲۷۹۰،ص۲۲۵۔

3جامع الترمذی، ابواب صفۃ الجنۃ، باب ماجاء فی صفۃ درجات الجنۃ، الحدیث:۲۵۲۹،ص۱۹۰۶۔

4جامع الترمذی، ابواب صفۃ الجنۃ، باب ماجاء فی صفۃ الجنۃ ونعیمہا، الحدیث:۲۵۲۶،ص۱۹۰۵۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن