دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

خدمت کریں گے۔ ‘‘ (۱)اور ایک حدیث ِ پاک میں ہے کہ’’ہر روز صبح شام اس کے پاس15 ہزار خدّام حاضرہوں گے۔‘‘ (۲)ہو سکتا ہے جنّتی کے80 ہزار خدّام ہی ہوں ، ان میں سے10 ہزار اس کے پاس ہر وقت حاضر رہیں اور15 ہزار صبح کے وقت اس کے پاس حاضر ہوں۔(۳)

میں (یعنی حضرتِ سیِّدُنا ابنِ حجر مکی ہیتمیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی) کہتا ہوں :’’اس میں کوئی مانع نہیں کہ ادنیٰ جنتیوں کے مراتب بھی ان کی مناسبت سے ہوں یعنی اس کا ادنیٰ درجہ پر فائز ہونا اس کی قوم یا امت کے اعتبار سے ہو کہ جو قوم یا امت کسی دوسری امت کے اوصاف سے مختلف اوصاف کی حامل ہوگی (اسی اعتبارسے ادنیٰ واعلیٰ ہونے میں مختلف ہوگی)۔ اور شاید یہی توجیہ زیادہ اولیٰ(یعنی بہتر)ہے اور احادیثِ مبارکہ میں وارد تعداد کے ظاہری اختلاف کو اسی توجیہ پر جمع کیا جائے جیسا کہ غور وفکر کرنے والا جانتا ہے۔

جنت کے بالاخانے:

{18}…حضورنبی ٔ پاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اہلِ جنت اپنے اوپربالاخانے والوں کو یوں دیکھیں گے جیسے تم آسمان کے مشرقی یا مغربی کنارے میں دور سے چمکتے ہوئے ستارے کو دیکھتے ہو کیونکہ بعض کے درجات بعض سے زائد ہوں گے۔‘‘ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی : ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا وہ انبیا عَلَـــیْہِمُ السَّلَامکے درجات ہوں گے کہ کوئی دوسرا جن کا مالک نہ ہو گا؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’ اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ عَزَّوَجَلَّپر ایمان لائے اور جنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی۔‘‘ (۴)

{19}…ایک روایت میں ہے:’’(اہلِ جنت اپنے اوپربالاخانے والوں کو یوں دیکھیں گے)جیسے تم غروب ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہو۔‘‘ (۵)

{20}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جنت میں ایسے بالاخانے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الاوسط، الحدیث:۷۶۷۴،ج۵،ص۳۸۰۔

2موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۲۰۷،ج۶،ص۳۶۲۔

3الترغیب والترہیب، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فیما لأدنی أہل الجنۃ فیہا،تحت الحدیث:۵۷۱۰،ج۴،ص۳۰۶۔

4صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، بَاب تَرَائِی اَہْلِ الْجَنَّۃِ اَہْلَ الْغُرَفِ، الحدیث:۷۱۴۴،ص۱۱۷۰،بتغیرٍ۔

5صحیح البخاری،کتاب الرقاق، باب صفۃ الجنۃ والنار، الحدیث:۶۵۵۶،ص۵۴۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن