دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حمیت(یعنی پاسدار ی) جہنم میں (لے جانے والی ) ہیں۔‘‘ (۱)

{5}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’چغل خوری اور کینہ جہنم میں ہیں ، یہ دونوں کسی مسلمان کے دل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔‘‘ (۲)

{6}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’خبردار! بے شک جھوٹ چہرے کو سیاہ کر دیتا ہے اور چغلی عذابِ قبر کا سبب ہے۔‘‘ (۳)

{7}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ’’ہم میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ جا رہے تھے کہ ہمارا گزر دو قبروں کے پاس سے ہوا تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ٹھہر گئے، ہم بھی رک گئے۔اچانک آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا رنگ مبارک متغیر ہونے لگا یہاں تک کہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی قمیص کی آستین لرزنے لگی۔ ہم نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا ماجرا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’جو میں سنتا ہوں وہ تم سنتے ہو؟‘‘ ہم نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ کیا ہے ؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’ان دو بندوں کو ان کی قبروں میں ایک ہلکے سے گناہ کی وجہ سے دردناک عذاب دیا جا رہا ہے۔‘‘ (یعنی جو ان کے گمان میں ہلکا گناہ تھا جبکہ حقیقت میں اس کے بڑاگناہ ہونے پر اتفاق ہے) ہم نے عرض کی:’’وہ گناہ کون سا ہے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ان دونوں میں سے ایک پیشاب (کے چھینٹوں ) سے نہیں بچتا تھا جبکہ دوسرا لوگوں کو اپنی زبان سے تکلیف پہنچاتا تھا یعنی ان کی چغلیاں کھاتا تھا۔‘‘ پھر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کھجور کی بغیر پتوں والی دو شاخیں منگوائیں اور ان میں سے ہر ایک کی قبر پر ایک ایک شاخ رکھ دی۔ ہم نے عرض کی:’’کیا یہ چیز انہیں فائدہ دے گی؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ہاں ، جب تک یہ دونوں شاخیں تروتازہ رہیں گی ان کے عذاب میں کمی کر دی جائے گی۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الکبیر ،الحدیث:۱۳۶۱۵،ج۱۲،ص۳۴۱۔

2…المعجم الاوسط،الحدیث:۴۶۵۳،ج۳،ص۳۰۱۔

3…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب الحظر والاباحۃ ،باب الکذب ،الحدیث:۵۷۰۵،ج۷،ص۴۹۴۔

4…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب الرقائق ،باب الاذکار ،الحدیث:۸۲۱،ج۲،ص۹۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن