30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’یہ تیرے لئے ہے اور اس کی مثل 10 گنا ہے، نیز تیرے لئے ہر وہ شے ہے جو تیرے دل کو اچھی لگے اور جو تیری آنکھوں کو بھائے۔‘‘ وہ عرض کرے گا: ’’اے رب عَزَّوَجَلَّ ! میں راضی ہوں۔‘‘
پھرحضرت موسیٰعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے دریافت فرمایا:’’اور جن لوگوں کا جنت میں سب سے بڑا درجہ ہو گا وہ کون ہوں گے؟‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا:’’یہ وہ لوگ ہیں جن پر انعام و اکرام کی نوازشیں میں نے اپنے دست ِ قدرت سے کرنا چاہیں اور پھر ان پر مہر ثبت کر دی کہ ان انعامات ونوازشات کو نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا ، نہ کسی کان نے سنا اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا۔‘‘ (۱)
{12}… ایک روایت میں ہے کہ ادنیٰ مرتبہ والے کے متعلق مروی ہے: ’’جب اس کی آرزوئیں ختم ہو جائیں گی تو اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’تیرے لئے وہ بھی ہے اور اس کی مثل مزید 10 گنا۔‘‘ وہ عرض کرے گا :’’مجھے وہ کچھ عطا کیا گیا ہے جوکسی کو عطا نہیں کیا گیا۔‘‘ (۲)
{13}… ایک روایت میں ہے:’’سوائے ایک شخص کے جو دنیا کے 3 دنوں کی مقدار تک خواہش کا اظہار کرتا رہے گا اوراللہ عَزَّوَجَلَّ اسے وہ وہ چیزیں عطا کرے گا جس کا اسے علم بھی نہ ہو گا، پس وہ سوال اور تمنا کرتا رہے گا اور جب فارغ ہو جائے گا تو اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’ تیرے لئے وہ ہے جس کا تو نے سوال کیا ۔‘‘
حضرت سیِّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:’’اور اس کی مثل اس کے ساتھ ہے۔‘‘ تو حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:’’اس کے ساتھ اس کی مثل 10گنا ہے۔‘‘ پھر دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ’’آپ وہ حدیث ِ پاک بیان کریں جو آپ نے سنی اور میں وہ بیان کرتا ہوں جو میں نے سنی ہے۔‘‘ (۳)
{14}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ بابرکت نشان ہے:’’ادنیٰ جنتی کا مقام وہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الإیمان، بَاب اَدْنَی اَہْلِ الْجَنَّۃِ مَنْزِلَۃً فِیہَا، الحدیث:۴۶۵،ص۷۱۲۔
2…المرجع السابق، الحدیث:۴۶۴۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی سعید الخدری، الحدیث:۱۱۷۰۸،ج۴،ص۱۴۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع