30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آئے گا، ان کے درمیان نہ تو کبھی کوئی اختلاف ہو گا اور نہ ہی ان میں بغض پایا جائے گا، ان کے دل ایک جیسے ہوں گے اور وہ صبح وشام اللہ عَزَّوَجَلَّکی تسبیح کریں گی۔‘‘ (۱)
جنت میں داخل ہوتے وقت جنتیوں کی عمریں :
{9}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جنتی جُرد مُرد(یعنی جسم پربال نہ ہوں گے اور داڑھی بھی نہ ہوگی)، سفید رنگت والے، گھنگریالے بالوں والے اور سرمہ ڈالے ہوئے 33 سال کی عمر کے جنت میں داخل ہو ں گے اور وہ سب حضرت آدم عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خلقت پر ہوں گے، 9 گز چوڑے اور60 گز لمبے۔‘‘ (۲)
{10}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’نا مکمل (یعنی جسمانی خدو خال کے مکمل ہونے سے قبل پیدا ہونے والے) بچے اوربہت بوڑھے اور اس کی درمیانی عمرمیں فوت ہونے والے سب لوگوں کو (بروزِ قیامت)33 سال کا اٹھایا جائے گا اور اگروہ اہلِ جنت میں سے ہوں گے تو وہ حضرت آدم عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نشانی، حضرت یوسف عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صورت اور حضرت ایوب عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے قلب پر ہوں گے اور اگر جہنمی ہوں گے تو پہاڑوں کی طرح بڑے بڑے اور پھیلے ہوئے ہوں گے ۔‘‘ (۳)
ادنیٰ و اعلیٰ جنتی کا مقام:
{11}…رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: حضرت موسیٰعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں عرض کی کہ’’ اہلِ جنت میں سب سے ادنیٰ مقام کس کا ہو گا؟ اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا:’’ یہ وہ شخص ہو گا جو دیگر تمام جنتیوں کے جنت میں داخل ہونے کے بعد آئے گا اور اس سے کہا جائے گا کہ جنت میں داخل ہو جا۔‘‘ وہ عرض کرے گا:’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ ! میں کیسے داخل ہو جاؤں حالانکہ لوگ تو پہلے ہی اس کے محلات اور مناصب ومراتب پر فائز ہو چکے ہیں۔‘‘ اسے کہا جائے گا:’’کیا تو اس بات پر راضی نہیں کہ تیرے لئے کسی دنیوی بادشاہ کی مملکت کی مثل سلطنت ہو؟‘‘ وہ عرض کرے گا:’’اے رب عَزَّوَجَلَّ ! میں راضی ہوں۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا :’’تیرے لئے اس کی مثل اور اس کی مثل اور اس کی مثل اور اس کی مثل مزیدہے اور پانچویں مرتبہ پر وہ عرض کرے گا: ’’اے رب عَزَّوَجَلَّ ! میں راضی ہوں۔‘‘ تو اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب بَدْء الخَلْق ،بَاب مَا جَاء َ فِی صِفَۃِ الْجَنَّۃِ..الخ، الحدیث:۳۲۴۶/۳۲۴۵،ص۲۶۳۔
2…المصنف لابن ابی شیبۃ،کتاب الجنۃ، ما ذُکِرَ فِی صِفَۃِ الْجَنَّۃِ..الخ، الحدیث:۵۳،ج۸،ص۷۵،بتغیرٍ۔
3…المعجم الکبیر، الحدیث:۶۶۳،ج۲۰،ص۲۸۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع