30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آیت ِ مبارکہ کی تفسیر:
یعنی بیش قیمت چٹائیاں اور وہ ان نعمتوں کو دیکھیں گے پھر ٹیک لگا کر بیٹھ جائیں گے۔
وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡ ہَدٰىنَا لِہٰذَا ۟ وَمَاکُنَّا لِنَہۡتَدِیَ لَوْلَاۤ اَنْ ہَدٰىنَا اللہُ ۚ (پ۸،الاعراف: ۴۳)
ترجمۂ کنز الایمان: اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں اس کی راہ دکھائی اور ہم راہ نہ پاتے اگر اللہ ہمیں راہ نہ دکھاتا۔
اس کے بعد ایک ندا دینے والا ندا دے گا: ’’تم ہمیشہ زندہ رہو گے کبھی مرو گے نہیں ، تم ہمیشہ رہو گے کبھی کوچ نہ کرو گے اور تم ہمیشہ صحت مند رہو گے کبھی بیما ر نہ ہو گے۔‘‘ (۱)
جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ:
{6}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’میری اُ مّت میں سے70 ہزار یا 7 لاکھ افراد ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ کر جنت میں داخل ہو جائیں گے، ان میں سے پہلااس وقت تک داخل نہ ہو گا جب تک کہ آخری بھی داخل نہ ہو جائے، ان کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے۔‘‘ (۲)
{7}…سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جنت میں جو پہلا گروہ داخل ہو گا اس کی صورت چودہویں رات کے چاند کی طرح ہو گی اور جو ان کے بعدجائے گا وہ آسمان میں بہت زیادہ چمک دار ستارے کی طرح ہو گا، وہ نہ تو پیشاب کریں گے، نہ پاخانہ کریں گے، نہ ناک صاف کریں گے اور نہ ہی تھوکیں گے، ان کی کنگھیاں سونے کی اور پسینہ مشک کا ہو گا اور ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگتا ہو گا، ان کی بیویاں بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ہوں گی، ان سب کے اخلاق ایک ہی جیسے ہوں گے، وہ اپنے باپ حضرت آدم عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صورت پرہوں گے اور ان کا قد آسمان میں 60 گز کے برابر ہوگا۔‘‘ (۳)
{8}… ایک روایت میں ہے: ’’ہر جنتی کی دو ایسی بیویاں ہوں گی کہ جن کی پنڈلی کا گودا گوشت کے اندر سے نظر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث:۸،ج۶،ص۳۱۶۔
2…صحیح مسلم،کتاب الإیمان، بَاب الدَّلِیْلِ عَلَی دُخُوْلِ طَوَائِف…الخ، الحدیث:۵۲۶،ص۷۱۸۔
3…صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، بَاب اَوَّلُ زُمْرَۃٍ تَدْخُلُ الْجَنَّۃَ عَلَی…الخْ، الحدیث:۷۱۴۹، ص۱۱۷۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع