30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اس کے بعد ان کی ملاقات ایسے خدمت گزار لڑکوں سے ہوگی جو ان کے پاس آئیں گے جیسا کہ دنیا میں لڑکے اپنے گہرے دوست کے قریب آتے ہیں یعنی ایسے قریب آتے ہیں جیسے وہ کہ جو دور سے آیاہو۔ وہ عرض کریں گے:’’ آپ کو اس عزت و کرامت کی خوشخبری ہو جو اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ کے لئے تیار کر رکھی ہے۔‘‘
مزید ارشاد فرمایا:اس کے بعد ان لڑکوں میں سے ایک، حُورِعِیْنمیں سے اس کی کسی زوجہ کی خدمت میں حاضر ہو گا اور عرض کرے گا:’’ فلاں صاحب جو دنیا میں فلاں نام سے پکارے جاتے تھے تشریف لاچکے ہیں۔‘‘ وہ پوچھے گی:’’ کیا تم نے انہیں دیکھا ہے؟‘‘ وہ بتائے گا:’’ہاں میں نے انہیں دیکھا ہے اور وہ میرے پیچھے پیچھے آ رہے ہیں۔‘‘ چنانچہ، ان میں سے ایک خوشی سے اٹھے گی یہاں تک کہ اپنے دروازے کی دہلیز پر کھڑی ہو جائے گی، جب وہ اپنے گھر کے دروازے تک پہنچے گا تو اس کی بناوٹ میں استعمال ہونے والی ہر چیز کو دیکھے گا، وہاں موتی ہوں گے، جن کے اوپر رنگ برنگے سبز، زرد اور سرخ محل ہوں گے، پھر اس کی چھت کی طرف سر اٹھائے گا تو وہ بجلی کی مثل ہو گا کہ اگر اللہ عَزَّوَجَلَّاسے اس (یعنی دیکھنے) کی قدرت نہ دیتا تو اس کی نگاہیں چلی جاتیں ، پھر اپنا سر نیچے کرے گا اور اپنی بیویوں کو دیکھے گا:
وَّ اَکْوَابٌ مَّوْضُوۡعَۃٌ ﴿ۙ۱۴﴾ (پ۳۰،غاشیہ: ۱۴)
ترجمۂ کنز الایمان: اور چنے ہوئے کوزے ۔
آیت ِ مبارکہ کی تفسیر:
یہ کُوْب کی جمع ہے اور اِس سے مراد ایسا آب خورہ ہے جس کے ساتھ اسے اٹھانے والا کنڈا نہیں ہوتا۔ بعض کے نزدیک اس سے مراد ایسا کوزہ ہے جس کی ٹونٹی نہ ہو اور جس کی ٹونٹی ہو اسے ’’اِبْرِیْق یعنی لوٹا‘‘ کہتے ہیں۔
وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوۡفَۃٌ ﴿ۙ۱۵﴾ (پ۳۰،غاشیہ: ۱۵)
ترجمۂ کنز الایمان: اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین ۔
آیت ِ مبارکہ کی تفسیر:
نَمَارِق سے مراد بستر ہیں۔
وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوۡثَۃٌ ﴿ؕ۱۶﴾ (پ۳۰،غاشیہ: ۱۶)
ترجمۂ کنز الایمان: اور پھیلی ہوئی چاندنیاں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع