30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ِ پاک کی وضاحت:
حضرت سیِّدُنا حافظ زکی الدین عبد العظیم منذریعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیارشاد فرماتے ہیں : اہلِ لغت میں سے معتبر علما کا قول ہے کہ اس فرمان میں کپڑوں سے مراد اس کے اعمال ہیں۔ علامہ ہروی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ایک دوسری حدیث ِ پاک میں ہے :’’بندہ اسی حالت پر اٹھایا جائے گا جس پر مرا۔‘‘ (۱)اس کے متعلق علامہ ہروی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : جن لوگوں کا یہ قول ہے کہ یہاں کفن مراد ہے تو ان کے قول کی کوئی حیثیت نہیں اس لئے کہ کسی کے مرنے کے بعد ہی اسے کفن دیا جاتا ہے۔ حدیث ِ پاک کے راوی حضرت سیِّدُنا ابوسعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا فعل اس حدیثِ پاک کو ظاہری معنٰی پر رکھنے پر دلالت کرتا ہے کہ میت کو انہیں کپڑوں میں اٹھایا جائے گا جن میں اس کی موت ہوئی۔ چنانچہ ایک روایت میں یہ بھی مروی ہے کہ ’’لوگ بے لباس اُٹھائے جائیں گے۔‘‘ (۲)
یہ اور ماقبل حدیث ِ پاک کا یہاں پر تذکرہ خلافِ موضوع ہو گیا ہے بہرحال ان دو احادیث میں بہت سے فوائد ہیں۔
{5}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے: ’’اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنے والے لوگوں کو جنت کی طرف ایک گروہ کی شکل میں لے جایا جائے گا یہاں تک کہ وہ جنت کے ایک دروازے کے پاس پہنچیں گے اور اس کے پاس ایک درخت پائیں گے جس کے تنے کے نیچے دو چشمے بہہ رہے ہوں گے، وہ ان میں سے ایک کی طرف جھک جائیں گے گویا انہیں اس کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہو اور وہ اس سے پئیں گے تو ان کے جسموں سے گندگی وغیرہ ختم ہو جائے گی، پھر وہ دوسرے چشمے کا قصد کریں گے اور اس سے وضو وغیرہ کریں گے تو ان پر نعمتوں کی تروتازگی آجائے گی،اس کے بعد ان کے بدن کبھی متغیر نہ ہوں گے اور نہ ہی کبھیان کے بال پراگندہ ہوں گے گویا ان پر تیل لگایا گیا ہو۔ پھر وہ جنت کے دربان کے پا س پہنچیں گے توجنت کا دربان کہے گا:
سَلٰمٌ عَلَیۡکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوۡہَا خٰلِدِیۡنَ ﴿۷۳﴾ (پ۲۴،الزمر:۷۳)
ترجمۂ کنز الایمان: سلام تم پر تم خوب رہے تو جنت میں جاؤ ہمیشہ رہنے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1… صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، بَاب الْاَمْرِ بِحُسْنِ الظَّنِّ بِاللہِ تَعَالٰی عِنْدَ الْمَوْتِ، الحدیث:۷۲۳۲،ص۱۱۷۶۔
2…المعجم الکبیر،الحدیث:۹۱،ج۲۴،ص۳۴۔
الترغیب والترہیب،کتاب البعث،فصل فی النفخ فی الصور،تحت الحدیث:۵۴۸۶،ج۴،ص ۲۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع