دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کے لئے سجدہ میں گر جاتا۔

خادِم اس سے عرض کرے گا:’’ میں آپ کا خادم ہوں ، آپ کی خدمت میرے سپرد کی گئی ہے، وہ متقی اس کے پیچھے پیچھے چل دے گااور اپنی زوجہ کے پاس جائے گا، وہ جلدی کرے گی اور خیمے سے باہر آ کر اس متقی سے معانقہ کرے گی، پھر عرض کرے گی:’’آپ میرے محبوب ہیں اور میں آپ کی محبوبہ ہوں ، میں آپ سے خوش ہوں اور کبھی ناراض نہ ہوں گی، میں نرم ونازک ہوں ، کبھی کسی پریشانی کا باعث نہ بنوں گی، میں ہمیشہ رہنے والی ہوں ، مجھ پر کبھی موت نہ آئے گی۔‘‘

پھر وہ متقی ایک ایسے مکان میں داخل ہو گا جس کے فرش سے چھت تک کی اونچائی ایک لاکھ گز ہو گی، وہ موتیوں اور یاقوت کے پتھروں سے بنایا گیا ہو گا، سرخ، سبز اور زرد راستے ہوں گے لیکن کوئی راستہ دوسرے کے مشابہ نہ ہو گا، وہ مزین تخت پر آئے گا، جس پر پلنگ ہوں گے، ہر پلنگ پر70 بستر ہوں گے، ہر بستر پر70 بیویاں اور ہر بیوی پر70 لباس ہوں گے، ان لباسوں کے اندر سے اس کی پنڈلی کا گودا نظرآئے گا، وہ ایک رات کی مقدار تک ان سے جماع کرے گا۔

ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی بعض پانی کی ہوں گی جو صاف شفاف ہوں گی، ان میں کسی قسم کا گدلا پن نہ ہوگا، بعض دودھ کی ہوں گی کہ جن کا ذائقہ کبھی متغیر نہ ہو گا، نیز وہ دودھ جانوروں کی کھیریوں (یعنی تھنوں کے اوپرکے گوشت)سے نہیں نکالا گیا ہوگا، بعض نہریں خالص شہد کی ہوں گی جو شہد کی مکھیوں کے پیٹ سے نہیں نکالا گیا ہو گا ، بعض نہریں پینے والوں کی لذت کی خاطر شرابِ طہور کی ہوں گی کہ جنہیں لوگوں نے اپنے قدموں سے نچوڑ کر نہیں بنایا ہو گا۔

جب ان جنتیوں کو کھانے کی خواہش ہو گی تو ان کے پاس سفید رنگ کے پرندے آئیں گے، جو اپنے پر اوپر اٹھائیں گے تو وہ ان کے پہلوؤں سے جس قسم کا گوشت چاہیں گے کھائیں گے۔ پھر وہ پرندے اڑ کر چلے جائیں گے، جنت میں پھل لٹک رہے ہوں گے، جنتی جب انہیں کھانا چاہے گا تو وہ ٹہنیاں اس کی طرف جھک جائیں گی اور وہ جس قسم کا پھل کھانا چاہیں گے کھائیں گے، اگر چاہیں گے تو کھڑے ہو کر، اگر چاہیں گے تو بیٹھ کراور اگر چاہیں گے تو ٹیک لگا کر اوریہی اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرما ن ہے:


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن