30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جہنمی وجنتی سے ایک سوال:
{91}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:جس شخص کو دنیا میں سب سے زیادہ نعمتیں ملی ہوں گی اسے قیامت کے دن لایا جائے گا اور جہنم میں ایک غوطہ دے کر پوچھا جائے گا:’’ اے ابن آدم! کیا تو نے کبھی کوئی بھلائی دیکھی تھی؟ کیا تو نے کبھی کوئی نعمت پائی تھی؟‘‘ تو وہ کہے گا :’’نہیں ! اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! تیری قسم! ‘‘ پھر اہل جنت میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف میں رہاہوگا اور اسے جنت کا ایک چکر لگوا کر پوچھا جائے گا:’’اے ابن آدم ! کیا تجھے دنیا میں کوئی تکلیف پہنچی؟ کیا تو نے کبھی کوئی سختی پائی؟‘‘ تووہ کہے گا :’’نہیں ، بخدا! اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! نہ تو کبھی مجھے کوئی تکلیف پہنچی اور نہ ہی کبھی کوئی سختی۔‘‘ (۱)
جہنمیوں کی گریہ وزاری :
{92}…سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جہنمیوں پر آہ وبکا طاری کی جائے گی اور وہ اس قدر روئیں گے کہ آنسو ختم ہو جائیں گے پھر وہ خون کے آنسو روئیں گے یہاں تک کہ ان کے چہرے پر گڑھے پڑ جائیں گے اگر ان میں کشتیاں چھوڑ دی جائیں توچلنے لگیں۔‘‘ (۲)
{93}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’اے لوگو ! رویا کرو، اگر رو نہ سکو تو رونے جیسی صورت بنا لیا کرو، اس لئے کہ جہنمی جہنم میں روئیں گے یہاں تک کہ اُن کے آنسو رخساروں پر بہنے لگ جائیں گے گویا کہ وہ نہریں ہوں ، آنسو ختم ہو جائیں گے تو (خون کے) آنسو بہنے لگیں گے اور آنکھیں زخمی ہو جائیں گی۔‘‘ (۳)
۞۞۞۞۞۞۞
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب صفات المنافقین، بَاب صَبْغِ اَنْعَمِ اَہْلِ الدُّنْیَا فِی النَّارِ، الحدیث:۷۰۸۸، ص۱۱۶۷۔
2…سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد،باب صفۃ النار، الحدیث:۴۳۲۴،ص۲۷۴۰۔
3…مسند ابی یعلی الموصلی، مسند انس بن مالک، الحدیث:۴۱۲۰،ج۳،ص۴۰۶، ’’خُدُوْدِہِمْ‘‘بدلہ’’وَجُوْہِہِمْ‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع