30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس حدیث ِ پاک کی کئی اسناد پہلے کئی جگہوں پر بیان ہو چکی ہیں۔
(حضرت سیِّدُنا قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :)’’ایک تہائی عذابِ قبر غیبت کی وجہ سے، ایک تہائی چغل خوری کی وجہ سے اور ایک تہائی پیشاب(کے چھینٹوں سے خود کو نہ بچانے ) کی وجہ سے ہوتا ہے۔‘‘ (۱)
سرکار صلَّی اللہ عَلَــــیْہ وَسَــلَّم نے عذابِ قبر ملاحظہ فرما لیا:
{3}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک شدید گرم دن بقیعِ غرقَد کی طرف تشریف لے گئے۔ لوگ بھی آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیچھے چل رہے تھے۔ جب آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جوتوں کی آواز سنی تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دل میں کچھ آیا تو بیٹھ گئے یہاں تک کہ لوگوں کو اپنے آگے جانے دیا۔آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ عمل اس لئے کیا تا کہ دل میں فخر پیدا نہ ہو۔ جب آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بقیعِ غرقد سے گزر رہے تھے تو اسی دوران دو قبریں دیکھیں جن میں دو آدمی دفن کئے گئے تھے ۔ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمان کے پاس ٹھہر گئے اور دریافت فرمایا:’’آج تم نے یہاں کس کس کو دفن کیا ہے؟‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’فلاں فلاں کو۔‘‘ پھرعرض کی : ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ان کا کیا معاملہ ہے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے(باذنِ پروردْگار غیب کی خبر دیتے ہوئے) ارشاد فرمایا:’’ان میں سے ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغل خور تھا۔‘‘ پھر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک سر سبز شاخ لے کر اس کے دو ٹکڑے کئے اور اسے دونوں قبروں پر رکھ دیا۔ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کے ایسا کرنے کی وجہ کیا ہے ؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’تا کہ ان کے عذا ب میں کمی ہو جائے۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! انہیں کب تک عذاب ہوتا رہے گا؟‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’یہ غیب ہے جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی جانتا ہے اور اگر تمہارے دل آلودہ و پراگندہ نہ ہوتے اور تم زیادہ باتیں نہ کرتے تو وہ سنتے جو میں سنتا ہوں۔‘‘ (۲)
{4}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’چغل خوری، گالی گلوچ اور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الغیبۃ والنمیمۃ،باب الغیبۃ وذمہا ،الحدیث:۵۲،ج۴،ص۳۵۵۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث ابی امامۃ الباہلی ،الحدیث:۲۲۳۵۵،ج۸،ص۳۰۴بتغیرٍ قلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع