دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اہلِ جہنم کے عذاب میں طبقات:

{87}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’بعض جہنمیوں کو ٹخنوں تک آگ پکڑ لے گی، بعض کوگھٹنوں تک پکڑ لے گی، بعض کوکمرتک پکڑ لے گی اور بعض کو ہنسلی کی ہڈی تک پکڑ لے گی۔‘‘ (۱)

{88}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جب جہنمیوں کو جہنم کی آگ کی طرف ہانکا جائے گا تو وہ انہیں یوں ملے گی کہ جَلا دے گی اور ان کی ہڈیوں پر کوئی گوشت نہ چھوڑے گی بلکہ ان کے کُوچوں (یعنی ایڑی کے اوپر پاؤں کے پیچھے موٹے اور سخت پٹھے) تک پہنچ جائے گی۔‘‘ (۲)

جہنمیوں کا جل کر بار بار پہلی حالت پر لوٹ آنا:

{89}…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی:

کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوۡدُہُمْ بَدَّلْنٰہُمْ جُلُوۡدًا غَیۡرَہَا لِیَذُوۡقُوا الْعَذَابَ ؕ (پ۵،النساء:۵۶)

ترجمۂ کنز الایمان: جب کبھی ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کے سوا اور کھالیں انہیں بدل دیں گے کہ عذاب کا مزہ لیں ۔

اور ارشاد فرمایا:’’اے کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ! مجھے اس کی تفسیر بتائیے، اگر آپ نے سچ کہا تو میں تصدیق کروں گا اور اگر غلط بولے تو انکار کر دوں گا۔‘‘ انہوں نے عرض کی:’’ابن آدم کی کھال جل جائے گی اور ایک ساعت میں دوبارہ بن جائے گی یا ایک دن میں 6 ہزار مرتبہ بنے گی۔‘‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا:’’ آپ نے سچ کہا۔‘‘ (۳)

{90}… حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی۱۱۰ھ) نے اس آیتِ مبارکہ کے متعلق ارشاد فرمایا: ’’ہر روز انہیں 70 ہزار مرتبہ آگ کھائے گی، جب بھی وہ انہیں کھائے گی تو ان سے کہا جائے گا (پہلی حالت پر) لوٹ آؤ تو وہ پہلی حالت پر لوٹ آئیں گے۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، باب جہنم أعاذنا اﷲ منہا، الحدیث:۷۱۷۰،ص۱۱۷۲۔

2…المعجم الاوسط، الحدیث:۲۷۸،ج۱،ص۹۲۔

3…الترغیب والترھیب،کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فی تفاوتھم فی العذاب…الخ، الحدیث:۵۶۸۱،ج۴،ص۲۹۱۔

4…الترغیب والترھیب،کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فی تفاوتھم فی العذاب…الخ، الحدیث:۵۶۸۲،ج۴،ص۲۹۱۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن