دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{77}… ایک روایت میں ہے کہ’’ جہنم میں اس کے بیٹھنے کی جگہ ربذہ کی طرح 3 دن کی مسافت ہو گی۔‘‘ (۱)

کافر کی زبان:

{78}…حضرتِ سیِّدُنا فضْل بن یزیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ سے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’بے شک کافراپنی زبان کو ایک دو فرسخ تک گھسیٹے گا اور لوگ اس کی زبان روندیں گے۔‘‘ (۲) (ایک فرسخ 3 میل کاہوتاہے)

{79}…حضرتِ سیِّدُنا اَ بُوعَجْلَان مُحارِبِیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو فرماتے سناکہ حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’بروزِ قیامت کافر اپنی زبا ن کو دو فرسخ تک کھینچے گا اور لوگ اسے روندرہے ہوں گے۔‘‘ (۳)

کانوں کی لَو سے گردن کا درمیانی فاصلہ:

{80}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جہنمیوں کے جسم بڑے ہوجائیں گے یہاں تک کہ ان کے کانوں کی لَوسے کندھے کا درمیانی فاصلہ 700 سال کی مسافت ہو گا اور ان کی کھال کی موٹائی 70 گز ہو گی او ران کی داڑھ اُحد پہاڑ کی مثل ہو گی۔‘‘ (۴)

{81}… حضرت سیِّدُنامجاہدعَلَـــیْہِرَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے مجھ سے دریافت فرمایا:’’کیا تمہیں معلوم ہے کہ جہنم کی وسعت کتنی ہے؟‘‘ میں نے عرض کی:’’ نہیں۔‘‘ انہوں نے ارشاد فرمایا : ’’ہاں ، خدا کی قسم !تم نہیں جانتے کسی کے کانوں کی لو اور اس کے کندھے کا درمیانی فاصلہ70 سال کی مسافت ہے، جس میں پیپ اور خون کی وادیاں بہتی ہیں۔‘‘ میں نے دریافت کیا:’’کیا وہ نہریں ہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا : ’’نہیں ، بلکہ وادیاں ہیں۔‘‘ (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1جامع الترمذی، ابواب صفۃ جہنم، باب ماجاء فی عظم اھل النار، الحدیث:۲۵۷۸،ص۱۹۱۱۔

2المرجع السابق، الحدیث:۲۵۸۰۔

3شعب الایمان للبیہقی، باب فی أن دارالمؤمنین الجنۃ، الحدیث:۳۹۴،ج۱،ص۳۵۳۔

4المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اللہ بن عمر بن الخطاب، الحدیث:۴۸۰۰،ج۲،ص۲۵۶۔

5المسند للامام احمد بن حنبل، مسند السیدۃ عائشۃ، الحدیث:۲۴۹۱۰،ج۹،ص۴۲۷۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن