30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کافر کی داڑھ اور کھال کی موٹائی:
{73}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’کافر کی داڑھ اُحد پہاڑ جتنی ہو گی اور اس کی ران بیضاء پہاڑجیسی ہوگی اور اس کی مقعد(یعنی پیچھے کا مقام) قُدَیْد اور مکہ کے درمیانی فاصلے یعنی 3 دن کی مسافت کی راہ جتنی ہو گی اور اس کی جلد کی موٹائی جبار کے گزوں کے حساب سے42 گز ہو گی۔‘‘ (۱)
جبار کی وضاحت:
جبار ایک یمنی بادشاہ کا نام ہے کہ جس کا گز معروف مقدار کا تھا۔ ابن حبان عَلَـــیْہِرَحْمَۃُ اللہِ الْحَنَّان کا قول اسی طرح ہے جبکہ ایک قول کے مطابق اس سے مراد ایک عجمی بادشاہ ہے۔ (۲)
{74}…سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’کافر کی داڑھ یا کہا کہ اس کا دانت اُحد پہاڑ جتنا ہو گا اور اس کی کھال کی موٹائی 3 دن کی مسافت ہو گی۔‘‘ (۳)
کافر کی ران اور مقعد:
{75}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم ،شاہِ بنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’قیامت کے دن کافرکی داڑھ اُحد پہاڑ جتنی،ران بیضاء پہاڑ جتنی اور پیچھے کامقام رَبَذَہ سے 3 دن(یعنی مدینہ اور رَبَذہ کے درمیان)کی مسافت جتناہوگا ۔ ‘ ‘ (۴)
{76}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’قیامت کے دن کافر کی داڑھ احد پہاڑ کی مثل ہو گی اور ا س کی جلد کی موٹائی 70گز ہو گی اور اس کے بازو بیضاء پہاڑ جتنے ہوں گے اور اس کی ران ورقان(مکہ و مدینہ کے درمیان ایک پہاڑ)کی مانند ہوں گی اورجہنم میں اس کا بیٹھنے کا مقام میرے اور ربذہ کے درمیانی فاصلے جتنا ہو گا۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرۃ، الحدیث:۱۰۹۳۱،ج۳،ص۶۴۰۔
2…الترغیب والترہیب ،کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فی عظم أہل الناروقبحہم فیہا، تحت الحدیث:۵۶۶۳،ج۴،ص۲۸۷۔
3…صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، باب الناریدخلھا الجبارون، الحدیث:۷۱۸۵،ص۱۱۷۳۔
4…جامع الترمذی، ابواب صفۃ جہنم، باب ماجاء فی عظم اھل النار، الحدیث:۲۵۷۸،ص۱۹۱۱،بتغیرٍ۔
5…المستدرک،کتاب الاھوال، باب ضرس الکافریوم القیامۃ مثل احد، الحدیث:۸۷۹۷،ج۵،ص۸۱۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع