دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کَالْمُہۡلِ ۱۵، الکھف: ۲۹)

ترجمۂ کنز الایمان: چرخ دئیے (کھولتے ہوئے ) دھات کی طرح ہے ۔

کے متعلق مروی ہے:’’وہ تیل کی تلچھٹ کی طرح ہو گا، جب وہ جہنمی کے چہرے کے قریب ہو گا تو اس کے چہرے کی کھال اس میں گر جائے گی۔‘‘ (۱)

{66}سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ان کے سروں پر ’’حَمِیْم‘‘ یعنی کھولتا ہو اگرم پانی انڈیلا جائے گا اور وہ کھولتاہوا گرم پانی اس کے جسم کے اندر داخل ہوجائے گا یہاں تک کہ اس کے پیٹ تک پہنچ جائے گا اور اس کے پیٹ میں جو کچھ ہے اسے کاٹ کر قدموں سے نکل جائے گا یہی ’’صَھْر‘‘ (یعنی سب کچھ کٹ کر نکل جانا)ہے۔ اور پھر اس کا پیٹ پہلی حالت پرلوٹا دیا جائے گا۔‘‘ (۲)

حضرتِ سیِّدُنا ضحاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ ارشاد فرماتے ہیں :’’ جب سے اللہ عَزَّوَجَلَّنے زمین وآسمان پید ا فرمائے،حَمِیْم اس وقت سے لے کر اس دن تک کھولتا رہے گا جب جہنمی اسے پئیں گے او ران کے سروں پر انڈیلا جائے گا۔‘‘

ایک قول یہ ہے کہحَمِیْم سے مراد وہ حوض ہے جس میں جہنمیوں کی آنکھوں کے آنسو جمع ہوں گے اور وہ انہیں پئیں گے۔

بعض کا قول اس کے برعکس ہے اور جس کاذکراللہ عَزَّوَجَلَّکے اس فرمانِ عالیشان میں بھی ہے:

وَ سُقُوۡا مَآءً حَمِیۡمًا فَقَطَّعَ اَمْعَآءَہُمْ ﴿۱۵۲۶، محمد :۱۵)

ترجمۂ کنز الایمان: اور انہیں کھولتا پانی پلایا جائے گا کہ آنتوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔

{67}شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے اللہ عَزَّوَجَلَّکے اس فرمانِ عالیشان :

وَیُسْقٰی مِنۡ مَّآءٍ صَدِیۡدٍ ﴿ۙ۱۶﴾ یَّتَجَرَّعُہٗ۱۳، ابراھیم :۱۶،۱۷)

ترجمۂ کنز الایمان: اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا بمشکل اس کا تھوڑا تھوڑا گھونٹ لے گا۔

کے متعلِّق مروی ہے: ’’وہ پیپ کا پانی اس کے منہ کے قریب کیا جائے گا تووہ اسے ناپسند کرے گا اور جب مزید

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1جامع الترمذی، ابواب صفۃ جہنم، باب ما جاء فی صفۃ شراب أہل النار، الحدیث:۲۵۸۱،ص۱۹۱۱۔

2المرجع السابق، الحدیث:۲۵۸۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن