دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مَا تَذَرُ مِنۡ شَیۡءٍ اَتَتْ عَلَیۡہِ اِلَّا جَعَلَتْہُ کَالرَّمِیۡمِ ﴿ؕ۴۲ ۲۷،الذٰریٰت :۴۲)

ترجمۂ کنز الایمان: جس چیز پر گزرتی اسے گلی ہو ئی چیز کی طرح کر چھوڑتی۔

(۳)…تیسری زمین میں جہنم کے پتھرہیں۔(۴)…چوتھی میں جہنم کی گندھک ہے۔‘‘صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا جہنم کی آگ کے لئے بھی گندھک ہے؟‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ہاں ، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! جہنم میں گندھک کی وادیاں ہیں ، اگر ان میں مضبوط پہاڑ ڈالے جائیں تو وہ بھی بہہ پڑیں۔ (۵)… پانچویں میں جہنم کے سانپ ہیں ، جن کے منہ وادیوں کی طرح ہیں جو کافر کو ایک مرتبہ ڈسیں گے تو اس کے جسم پر گوشت باقی نہ رہے گا۔ (۶)… چھٹی زمین میں جہنم کے بچھو ہیں ، ان میں سب سے چھوٹا پالان لگے ہوئے خچر کی طرح ہے جو کافر کو ایک ڈنک مارے گا تو اسے جہنم کی گرمی بھول جائے گی اور (۷)…ساتویں زمین میں ابلیس لوہے کے ساتھ جکڑا ہوا ہے، اس کا ایک ہاتھ آگے اور دوسرا پیچھے ہے، جب اللہ عَزَّوَجَلَّاسے اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے چھوڑنے کا ارادہ کرتا ہے تو آزاد کردیتا ہے۔‘‘ (۱)

جہنمی سانپ اور بچّھو:

{64}…سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’بے شک جہنم میں بختی اونٹوں کی گردنوں کی طرح سانپ ہیں ، جب ان میں سے کوئی ایک ڈسے گا تووہ اس کی گرمی70سال تک محسوس کرے گا اور جہنم میں پالان لگے ہوئے خچروں کی مثل بچھو ہیں ان میں سے کوئی ایک جہنمی کو ڈنگ مارے گا تو وہ اس کی گرمی40 سال تک محسوس کرے گا۔‘‘ (۲)

جہنمی مشروب:

{65}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے اللہ عَزَّوَجَلَّکے اس فرمان:

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المستدرک،کتاب الاھوال، باب کل أرض إلی التی تلیہا ..الخ، الحدیث:۸۷۹۴،ج۵، ص۸۱۶، بتغیرٍقلیلٍ۔

2المسندللامام احمدبن حنبل،حدیث عبد اﷲبن الحرث،الحدیث:۱۷۷۲۹،ج۶،ص۲۱۶،’’حرھاسبعین خریفا‘‘

بدلہ’’حموتھااربعین خریفا‘‘۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن