30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جہنمی گُرز اور ہتھوڑے:
{60}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اگر جہنمی لوہے کاگُرز (ایک ہتھیارجو اوپرگول،موٹااور نیچے سے پتلا ہوتا ہے)زمین پر رکھا جائے اور جن وانس بھی جمع ہو جائیں تو اُسے زمین سے نہ اُٹھا سکیں۔‘‘ (۱)
{61}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے: ’’اگر جہنمی لوہے کا ایک گرز پہاڑ پر مارا جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہوکر راکھ بن جائے۔‘‘ (۲)
{62}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اگر جہنم کا ایک پتھر دنیا کے پہاڑوں پر رکھ دیا جائے تو وہ سب اس سے پگھل جائیں اور (جہنم کے) ہر انسان کے ساتھ ایسا ایک پتھر اور ایک شیطان ہو گا۔‘‘ (۳)
7 زمینوں کے متعلِّق دلچسپ معلومات:
{63}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’7 زمینوں میں سے ہر زمین کے درمیان اور جو اس کے ساتھ ملی ہوئی ہے 500 سال کی مسافت ہے اور (۱)… ان میں سب سے اوپر والی زمین ایک مچھلی کی پیٹھ پر ہے جس کی دونوں جانبیں آسمان سے ملی ہوئی ہیں ، وہ مچھلی چٹان پر ہے اور چٹان ایک فرشتے کے ہاتھ میں ہے۔ اور (۲)… دوسری زمین ہوا کا قید خانہ یا جیل ہے، جب اللہ عَزَّوَجَلَّنے قومِ عاد کو ہلاک کرنے کا ارادہ کیا تو ہوا کے داروغے کو حکم دیا:’’ان پرایسی ہوا چلادے جو انہیں ہلاک کر دے۔‘‘ اس نے عرض کی: ’’اے پروردگار عَزَّوَجَلَّ! میں ان پر بیل کی ناک جتنی ہوا بھیجتا ہوں۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّنے اسے ارشاد فرمایا : ’’تب تو سب اہلِ زمین ہلاک ہو جائیں گے بلکہ ان پر انگوٹھی جتنی ہوا بھیج۔‘‘ اسی کے متعلق اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنی کتابِ عزیز ، قرآنِ مجیدمیں ارشاد فرمایا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی سعید الخدری، الحدیث:۱۱۲۳۳،ج۴،ص۵۸، دون قولہ:جہنم۔
2…المستدرک،کتاب الاھوال، باب السورالذی ذکر ہ اللہ تعالٰی فی القرآن، الحدیث:۸۸۱۳،ج۵، ص۸۲۵۔
3…الترغیب والترہیب،کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فی سلاسلہا وغیرذلک، الحدیث:۵۶۴۵،ج۴،ص۲۷۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع