دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{56}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اگر ایک پتھر جہنم میں گرایا جائے تو وہ اس کی تہہ تک پہنچنے سے پہلے 70 سال تک گرتا رہے گا۔‘‘ (۱)

{57}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ہم میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر تھے کہ ہم نے ایک گڑگڑاہٹ کی آواز سنی توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے استفسار فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو یہ کیا تھا؟‘‘ ہم نے عرض کی :’’اللہ عَزَّوَجَلَّاورا س کا رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبہتر جانتے ہیں۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ یہ پتھر ہے جسے اللہ عَزَّوَجَلَّنے جہنم میں 70 سال پہلے پھینکا تھا لیکن اس کی گہرائی تک اب پہنچا ہے۔‘‘ (۲)

{58}… حضرت سیِّدُنا ابوسعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک ہولناک آواز سنی، حضرت سیِّدُناجبریل عَلَـــیْہِ السَّلَامبارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے استفسار فرمایا:’’اے جبریل ! یہ آواز کیسی تھی؟‘‘ توانہوں نے جواب دیا: ’’یہ ایک پتھر ہے جو جہنم کے کنارے سے 70 سال پہلے گرا لیکن اب اس کی تہہ تک پہنچا، اللہ عَزَّوَجَلَّنے پسند فرمایا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکواس کی آواز سنائے۔‘‘ (اس کے بعد) آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوکبھی ہنستے نہیں دیکھا گیا یہاں تک کہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی روح قبض فرما لی۔‘‘ (۳)

جہنم کی زنجیریں :

{59}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کھوپڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اگر اس کی مثل سیسے کا گولہ آسمان سے زمین کی طرف گرایا جائے، جو کہ 500 سال کی مسافت ہے ،تو رات سے پہلے زمین پر پہنچ جائے، لیکن اگر جہنم کے سرے سے ایک زنجیر لٹکا کر گرائی جائے تو40 دن رات میں بھی اس کی تہہ تک نہ پہنچ سکے گا۔‘‘ (۴)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…مسند ابی یعلی الموصلی، حدیث ابی موسی الاشعری، الحدیث:۷۲۰۷،ج۶،ص۲۰۵۔

2…صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، باب جہنم اعاذنا اﷲ منہا، الحدیث:۷۱۶۷،ص۱۱۷۲،بتغیرٍقلیلٍ۔

3…المعجم الاوسط، الحدیث:۸۱۵،ج۱، ص۲۳۸۔

4…جامع الترمذی، ابواب صفۃ جہنم، باب فی بعد قعر جہنم، الحدیث:۲۵۸۸،ص۱۹۱۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن